Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. دل تھام کے کروٹ پہ لئے جاؤں ہوں کروٹوہ آگ لگی ہے کہ بجھائے نہ بنے ہےKaleem Aajiz (1926–2015)
  2. دنیا میں غریبوں کو دو کام ہی آتے ہیںکھانے کے لیے جینا جینے کے لیے کھاناKaleem Aajiz (1926–2015)
  3. سنا ہے ہمیں بے وفا تم کہو ہوذرا ہم سے آنکھیں ملا لو تو جانیںKaleem Aajiz (1926–2015)
  4. سنے گا کون میری چاک دامانی کا افسانہیہاں سب اپنے اپنے پیرہن کی بات کرتے ہیںKaleem Aajiz (1926–2015)
  5. عشق میں موت کا نام ہے زندگیجس کو جینا ہو مرنا گوارا کرےKaleem Aajiz (1926–2015)
  6. غم ہے تو کوئی لطف نہیں بستر گل پرجی خوش ہے تو کانٹوں پہ بھی آرام بہت ہےKaleem Aajiz (1926–2015)
  7. فن میں نہ معجزہ نہ کرامات چاہئےدل کو لگے بس ایسی کوئی بات چاہئےKaleem Aajiz (1926–2015)
  8. کبھی ایسا بھی ہووے ہے روتے روتےجگر تھام کر مسکرانا پڑے ہےKaleem Aajiz (1926–2015)
  9. کل کہتے رہے ہیں وہی کل کہتے رہیں گےہر دور میں ہم ان پہ غزل کہتے رہیں گےKaleem Aajiz (1926–2015)
  10. کیا ستم ہے کہ وہ ظالم بھی ہے محبوب بھی ہےیاد کرتے نہ بنے اور بھلائے نہ بنےKaleem Aajiz (1926–2015)
  11. گزر جائیں گے جب دن گزرے عالم یاد آئیں گےہمیں تم یاد آؤ گے تمہیں ہم یاد آئیں گےKaleem Aajiz (1926–2015)
  12. مرنا تو بہت سہل سی اک بات لگے ہےجینا ہی محبت میں کرامات لگے ہےKaleem Aajiz (1926–2015)
  13. موسم گل ہمیں جب یاد آیاجتنا غم بھولے تھے سب یاد آیاKaleem Aajiz (1926–2015)
  14. میری غزل کو میری جاں فقط غزل نہ سمجھاک آئنہ ہے جو ہر دم ترے مقابل ہےKaleem Aajiz (1926–2015)
  15. میں محبت نہ چھپاؤں تو عداوت نہ چھپانہ یہی راز میں اب ہے نہ وہی راز میں ہےKaleem Aajiz (1926–2015)
  16. مے کدے کی طرف چلا زاہدصبح کا بھولا شام گھر آیاKaleem Aajiz (1926–2015)
  17. وہ کہتے ہیں ہر چوٹ پر مسکراؤوفا یاد رکھو ستم بھول جاؤKaleem Aajiz (1926–2015)
  18. ہمارے قتل سے قاتل کو تجربہ یہ ہوالہو لہو بھی ہے مہندی بھی ہے شراب بھی ہےKaleem Aajiz (1926–2015)
  19. یہ طرز خاص ہے کوئی کہاں سے لائے گاجو ہم کہیں گے کسی سے کہا نہ جائے گاKaleem Aajiz (1926–2015)