کیوں کر دل غمزدہ نہ فریاد کرے

Mir Anees (1803–1874)

کیوں کر دل غمزدہ نہ فریاد کرے

جب ملک کو چرخ پیر برباد کرے

مانگو یہ دعا کہ پھر خداوند کریم

اجڑی ہوئی مملکت کو آباد کرے