کچھ وقت سے ایک بیج شجر ہوتا ہے

Amjad Hyderabadi (1878–1961)

کچھ وقت سے ایک بیج شجر ہوتا ہے

کچھ روز میں ایک قطرہ گہر ہوتا ہے

اے بندۂ نا صبور تیرا ہر کام

کچھ دیر میں ہوتا ہے مگر ہوتا ہے