پتلی کی طرح نظر سے مستور ہے تو

Mir Anees (1803–1874)

پتلی کی طرح نظر سے مستور ہے تو

آنکھیں جسے ڈھونڈھتی ہیں وہ نور ہے تو

قربت رگ جاں سے اور پھر اس پر یہ بعد

اللہ اللہ کس قدر دور ہے تو