نہ ان کا ذہن صاف ہے نہ میرا قلب صاف ہے

Majaz Lakhnawi (1911–1955)

نہ ان کا ذہن صاف ہے نہ میرا قلب صاف ہے

تو کیوں دلوں میں جا گزیں وہ بنت صد عفاف ہے

مجازؔ آہ کیا کرے وہ دوست بھی حریف بھی

فلک تو اب بھی نرم ہے زمین ہی خلاف ہے