مے کا یہ احترام ارے توبہ
Pandit Jagmohan Nath Raina Shauqمے کا یہ احترام ارے توبہ
اور پھر وہ حرام ارے توبہ
دل کو سرمست کر ہی دیتی ہے
یاد ساقی و جام ارے توبہ
اللہ اللہ کر ارے زاہد
جام مے صبح و شام ارے توبہ
بت پرستی میں جس کی عمر کٹی
ایسے کافر کا نام ارے توبہ
ایک بے جاں کے قتل کرنے کو
اس قدر اہتمام ارے توبہ
غم زدوں کی یہ خامشی ہے غضب
صبر کا انتقام ارے توبہ
آج بھولے سے لے لیا کس نے
شوقؔ رسوا کا نام ارے توبہ