غفلت میں نہ کھو عمر کہ پچھتائے گا

Mir Anees (1803–1874)

غفلت میں نہ کھو عمر کہ پچھتائے گا

رونا ہی غم شاہ میں کام آئے گا

اسباب تعلق سے نہ بھر دل اپنا

چلتے ہوئے سب کچھ یہیں رہ جائے گا