دیواں وفور غم سے مرا رہ گیا غلط
Nabi Bakhsh Nayabدیواں وفور غم سے مرا رہ گیا غلط
مضموں غلط ردیف غلط قافیہ غلط
اک اک گھڑی فراق میں سو سو برس کی تھی
بے یار سب حساب مہ و سال تھا غلط
گر تم نقاب اٹھاؤ رخ تاب دار سے
خورشید کا ہو دعوائے نور و ضیا غلط
خوش ہے وہی رضا پہ جو ثابت قدم رہے
ہوتا نہیں نصیب کا لکھا ہوا غلط
کس کس خطائے کار کو نایابؔ روؤں میں
میرے ہر ایک کام کی ہے ابتدا غلط