جب زلف کو کھولے ہوئے لیلائے شب آئی
Mir Anees (1803–1874)جب زلف کو کھولے ہوئے لیلائے شب آئی
پردیس میں سادات پہ، آفت عجب آئی
فریاد کناں روح امیر عرب آئی
غل تھا کہ شب قتل شہ تشنہ لب آئی
سادات کو کیا کیا غمِ جانکاہ دکھائے
رات ایسی مصیبت کی نہ اللہ دکھائے
کاغذ پہ لکھے کیا قلم اس شب کی سیاہی
ہے چار طرف جس کی سیاہی سے تباہی
مرغان ہوا بر میں طپاں، بحر میں ماہی
تربت سے نکل آئے تھے محبوب الٰہی
فریاد کا تھا شور رسولان سلف میں
یثرب میں تزلزل تھا اداسی تھی نجف میں
صدمے سے ہوا رنگ رخ ماہ کا کافور
اختر بھی بنے مردمک دیدۂ بے نور
غم چھا گیا، راحت دل عالم سے ہوئی دور
تصویر الم بن گئی جنت میں ہر اک حور
کہتے تھے ملک رات نہ ہووے گی اب ایسی
تاروں نے بھی دیکھی نہ تھی تاریک شب ایسی
شمع طرب محفل عالم تھی جو خاموش
تھی رات بھی شبیرؔ کے ماتم میں سیہ پوش
کیا غم تھا کہ شادی تھی ہر اک دل کو فراموش
ہر چشم کو تھا غم میں سمندر کی طرح جوش
مضطر تھے علیؔ اشکوں سے منہ دھوتی تھی زہراؔ
مقتل تھا جہاں شاہ کا، واں روتی تھی زہراؔ
تھا خانۂ غم خیمۂ شاہنشہ والا
آندھی یہ پریشاں تھی کہ دل تھا تہ و بالا
مشعل نہ ٹھہرتی تھی، نہ شمعوں کا اجالا
خیمہ بھی اندھیرے میں نظر آتا تھا کالا
خاک اڑتی تھی منہ پر، حرم شیر خدا کے
تھا چیں بجبیں فرش بھی جھونکوں سے ہوا کے
جنگل کی ہوا، اور درندوں کی صدائیں
تھراتی تھیں بچوں کو چھپائے ہوئے مائیں
دھڑکا تھا کہ دہشت سے نہ جانے کہیں جائیں
روتی تھی کوئی، اور کوئی پڑھتی تھی دعائیں
گودوں میں بھی راحت نہ ذرا پاتے تھے بچے
جب بولتے تھے شیر تو ڈر جاتے تھے بچے
بچوں کے بلکنے پہ حرم کرتے تھے زاری
غش ہو گئی تھی بالی سکینہؔ کئی باری
چلاتی تھی رو رو کے وہ شبیرؔ کی پیاری
یا حضرت عباسؔ چلی جان ہماری
افسوس کہ پانی کا تو قطرہ نہیں گھر میں
اور آگ لگی ہے مرے ننھے سے جگر میں
تھی سب سے سوا، بنت علی، مضطر و بیتاب
فق ہو گیا تھا شام سے منہ صورت مہتاب
مژگاں سے رخ پاک پہ تھی، بارش خوں ناب
تلوار کلیجے پہ چلے جب تو کہاں تاب
اِک کرب تھا بسمل کی طرح جان حزیں پر
اٹھتی تھی کبھی اور کبھی گرتی تھی زمیں پر
کہتی تھی کبھی، آج پیمبر نہیں ہے ہے
حال اپنا دکھاؤں کسے حیدرؔ نہیں ہے ہے
بیٹی پہ فلک ٹوٹا ہے، مادر نہیں ہے ہے
شبیرؔ مصیبت میں تھے، شبرؔ نہیں ہے ہے
دیکھا نہ سنا یہ جو ستم آج ہے لوگو
نازوں کا پلا پانی کو محتاج ہے لوگو
در پیش ہے کل فوج سمتگر سے لڑائی
یاں تھوڑے سے پیاسے ہیں، ادھر ساری خدائی
بے سر دیے رن سے نہ پھرے گا مرا بھائی
ہو جائے گی حیدرؔ کے بھرے گھر کی صفائی
اس غم سے سدا اشکوں سے منہ دھوتی تھیں اماں
کل دن وہ ہے جس دن کے لئے روتی تھی اماں
تھے دوسرے خیمہ میں ادھر سبط پیمبر
دربار میں حاضر تھے رفیقان دلاور
اک پہلو میں قاسمؔ تھے اور اک پہلو میں اکبرؔ
اکبرؔ کے ادھر لخت دل زینب مضطر
شبیرؔ محبت سے سخن کرتے تھے سب سے
عباسؔ علی سامنے بیٹھے تھے ادب سے
سر گرم تھے مر جانے پہ، سب شاہ کے انصار
عباس سے یہ کہتا تھا، وہ کل کا مدد گار
تم رہیو ذرا خیمۂ ناموس سے ہشیار
ڈر ہے نہ کرے بے ادبی لشکر کفار
بے دینوں کو راحت مری منظور نہیں ہے
شب خوں جو ادھر سے ہو، تو کچھ دور نہیں ہے
یہ ذکر ابھی تھا کہ یکایک خبر آئی
اے چاند ید اللہ کے، شب دوپہر آئی
حضرت کو ستاروں کی جو گردش نظر آئی
دل یاد خدا کرنے لگا، چشم بھر آئی
فرمایا بڑا اجر ہے، بیدارئ شب کا
اے تشنہ لبو وقت ہے یہ طاعت رب کا
اب عمر بھی آخر ہے، نمازیں بھی ہیں آخر
بے توشہ پہونچتا نہیں، منزل پہ مسافر
ہر وقت ہے ربِ دو جہاں حاضر و ناظر
اجر ان کے مضاعف ہیں جو ہیں صابر و شاکر
مشکل نہ کسی رنج کو سمجھے نہ بلا کو
بندہ وہی بندہ ہے جو بھولے نہ خدا کو
نام اس کا رہے ورد، سفر ہو کہ حضر ہو
موجود سمجھ لے اسے جنگل ہو کہ گھر ہو
سجدے ہی کرے دکھ میں کہ راحت میں بسر ہو
تسبیح میں شب ہو، تو نمازوں میں سحر ہو
عشق گل تر ظلم کے خاروں میں نہ بھولے
معشوق کو تلواروں کی دھاروں میں نہ بھولے
چومے لب سوفار، جو سینے پہ لگیں تیر
دم عشق کا بھرتا رہے زیر دم شمشیر
زخموں کو یہ سمجھے، کہ ملا گلشن توقیر
تکبیر کا نعرہ ہو زباں پر، دم تکبیر
کٹنے میں رگوں کے نہ صدا آہ کی نکلے
ہر رنگ میں بو الفت اللہ کی نکلے
شہ نے سخن معرفت حق جو سنائے
اشک آنکھوں میں ہر عاشق صادق کے بھر آئے
کچھ پیاس کا شکوہ بھی زباں پر نہیں لائے
سجادے وہیں لا کے دلیروں نے بچھائے
تکبیریں ہوئیں لشکر اللہ و نبی میں
سب محو ہوئے یاد جناب احدی میں
تسبیح کہیں تھی کہیں سجدے کہیں زاری
تھا صوت حسن سے کوئی قرآن کا قاری
کرتا تھا کوئی عرض کہ یا حضرت باری
اب صبح کو عزت ہے ترے ہاتھ ہماری
حرمت سے شریک شہدا کیجیو یا رب
تو حوصلۂ صبر، عطا کیجیو یا رب
ہم ہیں ترے محبوب کے پیارے کے مددگار
مرنے کے لئے آئے ہیں یا چھوڑ کے گھر بار
یہ بندۂ بے کس ہے مصیبت میں گرفتار
کر رحم کہ ہے ذات تری راحم و غفار
فاقوں کے سبب، جسم کی طاقت میں کمی ہے
تجھ سے طلب قوت ثابت قدمی ہے
بے کس ہیں مسافر ہیں، وطن دور ہے، گھر دور
ہفتم سے ہمیں گھیرے ہے یہ لشکر مقہور
تیروں سے ہوں غربال کہ تیغوں سے بدن چور
احمدؔ کے نواسے سے جدائی نہیں منظور
پھر منہ کسے دکھلائیں جو سردار کو چھوڑیں
کیوں کر ترے مقبول کی سرکار کو چھوڑیں
مردوں کے لئے ننگ ہے تلواروں سے لڑنا
راحت ہو کہ ایذا، یہیں جینا، یہیں مرنا
تو چاہے تو مشکل نہیں کچھ سر سے گزرنا
اے کل کے مدد گار، مدد جنگ میں کرنا
فاقوں میں ہزاروں سے وغا ہو تو مزا ہے
کچھ حق نمک ہم سے ادا ہو تو مزا ہے
کرتے تھے مناجات ادھر یاور و انصار
پڑھتے تھے نماز شب ادھر، سید ابرار
تھی نیت تسبیح بتول جگر افگار
آواز بکا خیمے سے آنے لگی یک بار
اکبرؔ سے اشارہ کیا مڑ کر، کہ یہ کیا ہے
کہ عرض پھوپھی جان کے رونے کی صدا ہے
یوں تو کئی راتوں سے وہ ہیں مضطر و بیتاب
راحت کی نہ صورت ہے نہ آرام کا اسباب
غش میں جو ذرا بند ہوئے، دیدۂ پر آب
روتی ہوئی چونکی ہیں، ابھی دیکھ کے کچھ خواب
نعلین کہیں، چادر پر نور کہیں ہے
اس وقت سے بسمل کی طرح چین نہیں ہے
سب بیبیاں ہیں رو رہیں بچوں کو لیے پاس
ایک ایک کو اندیشہ ہے، ایک ایک کو وسواس
جو پوچھتا ہے وجہ تو کہتی ہیں بصد یاس
لوگو مجھے شبیر کے بچنے کی نہیں آس
مانگو یہ دعا غیب سے بے کس کی مدد ہو
صدقے کرو مجھ کو کہ بلا بھائی کی رد ہو
ان کا تو یہ احوال ہے، اماں کا یہ عالم
اشکوں کی جھڑی آنکھوں سے تھمتی نہ تھی اِک دم
اصغرؔ کی بھی ہے فکر، سکینہ کا بھی ہے غم
شش ماہ کا بچہ بھی ہوا جاتا ہے بے دم
گودی میں اٹھائیں اُسے یا اس کو سنبھالیں
دو روز کے فاقے میں وہ کس کس کو سنبھالیں
رو آتی ہیں عابدؔ کے سرہانے کبھی جا کر
گہوارۂ اصغرؔ پہ کبھی گرتی ہیں آ کر
قرآں کی ہوا دیتی ہیں غش میں اسے پا کر
بہلاتی ہیں، بیٹی کو کبھی اشک بہا کر
وہ کہتی ہے تا صبح یوں ہی روؤں گی اماں
بابا ہی جب آویں گے تو میں سوؤں گی اماں
بتلاؤ شہ جن و بشر کیوں نہیں آتے
اب رات بہت کم ہے، پدر کیوں نہیں آتے
آزردہ ہیں کچھ مجھ سے، ادھر کیوں نہیں آتے
کیا آج وہیں سوئیں گے، گھر کیوں نہیں آتے
اب پیاسوں کی فریاد بھی بابا نہیں سنتے
حضرت مرے رونے کی صدا کیا نہیں سنتے
رو کر علیؔ اکبر نے جو کی شہ سے یہ تقریر
پڑھتے ہوئے تسبیح گئے، حضرت شبیرؔ
دیکھی جو نہ تھی دیر سے وہ چاند سی تصویر
قدموں پہ محبت سے گری دوڑ کے ہمشیر
بیتاب جو پایا بہت اس تشنہ دہن کو
شبیرؔ نے لپٹا لیا چھاتی سے بہن کو
فرمایا بہن تم نے بنایا ہے یہ کیا حال
نہ سر پہ عصابہ ہے نہ چادر ہے نہ رومال
ماتھا ہے بھرا خاک سے بکھرے ہوئے ہیں بال
پیٹو نہیں، جیتا ہے ابھی فاطمہؔ کا لال
دم تن سے مرا کٹ کے نکل جائے گا زینبؔ
رو لیجیو جب رونے کا وقت آئے گا زینبؔ
جیتا ہوں میں اور آہ ابھی سے یہ تلاطم
یہ کرب یہ دکھ درد، یہ زاری یہ تظلم
ہوتے ہیں مرے ہوش و حواس آئے ہوئے گم
خنجر کے تلے دیکھو گی کس طرح مجھے تم
بس صبر کرو جی سے گذر جائیں گے بچے
تڑپو گی تم اس طرح تو مر جائیں گے بچے
تلوار کسی نے ابھی تولی نہیں مجھ پر
سینہ ابھی تیروں سے مشبک نہیں خواہر
گردن پہ کسی نے ابھی پھیرا نہیں خنجر
مر جائے گا بھائی تمہیں ثابت ہوا کیوں کر
ہر چند کہ ساعت نہیں ٹلتی ہے قضا کی
بچ جاؤں تو کیا دور ہے قدرت سے خدا کی
زینبؔ نے کہا خوش ہوں جو میری اجل آئے
بھائی تمہیں اللہ اس آفت سے بچائے
خالق مجھے عابدؔ کی یتیمی نہ دکھائے
بھائی کی بلا لے کے بہن خلق سے جائے
وسواس طبیعت کو بہلنے نہیں دیتا
بے چین ہے دل مجھ کو سنبھلنے نہیں دیتا
آتا ہے سکینہؔ کی یتیمی کا، مجھے دھیان
ہر وقت بھرا گھر نظر آ جاتا ہے، ویران
سمجھانے سے کچھ دل جو بہلتا ہے، میں قربان
پھر جاتا ہے آنکھوں کے تلے موت کا سامان
بازو مرے کسنے کو رسن لاتا ہے کوئی
سر پر سے ردا کھینچے لئے جاتا ہے کوئی
منہ ڈھانپ کے بستر پہ جو سو جاتی ہوں دم بھر
تو چاک گریباں نظر آتے ہیں پیمبر
اماں کبھی چلاتی ہیں یوں کھولے ہوئے سر
بیٹی نہ بچے گا ترا مظلوم برادر
کیا لیٹی ہے بستر پہ کدھر دھیان ہے زینبؔ
شپیر اسی رات کا مہمان ہے زینبؔ
یہ ذکر ابھی تھا کہ سکینہؔ نے پکارا
سونا تو گیا آپ کے ہمراہ ہمارا
میں جاگتی ہوں اور جہاں سوتا ہے سارا
گردوں پہ چمکنے نہ لگے صبح کا تارا
نیند آئی ہے بیٹی کو سلا جایئے بابا
بس ہو چکیں باتیں اب ادھر آیئے بابا
حضرت نے کہا میں تِری آواز کے قرباں
اللہ تم اب تک نہیں سوئی ہو مری جاں
غربت میں کہاں راحت و آرام کا ساماں
بن باپ کے تم کو تو نہیں چین کسی آں
اچھی نہیں عادت یہ نہ رویا کرو بی بی
پہلو میں کبھی ماں کے بھی سویا کرو بی بی
کیا ہووئے جو ہم گھر میں کسی شب کو نہ آئیں
مجبور ہوں ایسے کہ تمہیں چھوڑ کے جائیں
تم پاؤ نہ ہم کو، نہ تمہیں ہم کہیں پائیں
بی بی کہو پھر چھاتی پہ کس طرح سلائیں
جنگل میں بہت قافلے لٹ جاتے ہیں، بی بی
برسوں جو رہے ساتھ وہ چھٹ جاتے ہیں، بی بی
جب عمر تھی کم، ہم بھی چھٹے تھے یونہی ماں سے
سوتے تھے لپٹ کر یوں ہی، خاتون جناں سے
کوچ ان کا ہوا سامنے آنکھوں کے جہاں سے
ماتم سے ملیں وہ، نہ بکا سے، نہ فغاں سے
یہ داغ یہ اندوہ و الم سب کے لئے ہیں
ماں باپ زمانے میں سدا کس کے جیے ہیں
رستہ وہ اجل کا ہے کہ ہوتا ہی نہیں بند
کوچ آج پدر کا ہے تو کل جائے گا فرزند
ہوتا ہے قلق فرقت اولاد میں وہ چند
کیا زور ہے بندے کا، جو مرضیٔ خداوند
جو آئے ہیں دنیا میں وہ سب کوچ کریں گے
اس زیست کا انجام یہی ہے کہ مریں گے
یہ کہتے تھے حضرت کی صدا آئی اذاں کی
گلدستۂ اسلام پہ، بلبل نے فغاں کی
اک دم میں بہار اور ہوئی باغ جہاں کی
تلوار چلی گلشن انجم پہ خزاں کی
مہتاب ہوا گم فلک نیلوفری سے
پھولا گل خورشید، نسیم سحری سے
گرمی کی سحر اور وہ پھولوں کا مہکنا
مرغان چمن کا وہ درختوں پہ چہکنا
انجم کا وہ چھپنا کبھی اور گاہ چمکنا
وہ سرد ہوا اور وہ سبزے کا لہکنا
اس دشت میں روتی تھی جو شبنم شہ دیں پر
تھا موتیوں کا فرش زمرد کی زمیں پر
جلوہ وہ دم صبح کا، وہ نور کا عالم
دلچسپ صدا نوبت و شہنا کی، وہ باہم
سرخی وہ شفق کی، افق چرخ پہ کم کم
وہ گل کے کٹوروں پہ در افشانیٔ شبنم
خشکی میں بھی سردی سے ترائی کا سماں تھا
پر مالک گلزار جناں، تشنہ دہاں تھا
لشکر میں ادھر مورچے بندی کی ہوئی دھوم
یاں فرض ادا کرنے لگے عاشق قیوم
پیچھے تو جماعت تھی اور آگے شہ مظلوم
صف بستہ ملائک ہیں، یہی ہوتا تھا معلوم
سب ساجد و راکع تھے شہنشاہ کے ہمراہ
تاباں تھے بہتر مہ نو ماہ کے ہمراہ
خیمہ تھا فلک، آپ قمر، دوست ستارے
تارے بھی وہ تاروں کو فلک جن پہ اتارے
خم ہو گیا تھا، پیر فلک شرم کے مارے
کہتی تھی زمیں، اوج ہے طالع کو ہمارے
خورشید نہیں روشنیٔ نیر دیں ہے
خود عرش کو دھوکا تھا، یہ میں ہوں کہ زمیں ہے
جو صف ہے وہ اک سطر ہے قران مبیں کی
دیوار ہے قبلہ کی طرف، کعبۂ دیں کی
کیا خوب جماعت ہے یہ ارباب یقیں کی
افلاک کی زینت ہے تو رونق ہے زمیں کی
کس طرح شہنشاہ سے وہ فوج جدا ہو
مشکل ہے کہ دریا سے کہیں موج جدا ہو
اس دم تھی یہ آواز پس پردۂ قدرت
اے قدسیو دیکھو مرے بندوں کی عبادت
نہ پیاس کا شکوہ ہے، نہ فاقوں کی شکایت
یہ زہد، یہ تقویٰ، یہ اطاعت، یہ ریاضت
کونین میں یہ صاحب اقبال و شرف ہیں
عالم ہوں کہ ان لوگوں کے دل میری طرف ہیں
کس عجز سے آگے مرے حاضر ہیں یہ بندے
دیکھو مرے محبوب کے ناصر ہیں، یہ بندے
مظلوم ہیں بے کس ہیں مسافر ہیں یہ بندے
تھوڑے نہ ہوں کس طرح کے شاکر ہیں یہ بندے
صادق ہیں ولی سے مرے ان سب کو ولا ہے
ان کا وہ صلہ ہے جو رسولوں کا ملا ہے
پرسش نہ لحد میں نہ حساب اُن کے لئے ہے
یہ لائق رحمت ہیں، ثواب اُن کے لئے ہے
موتی سے جو ہے صاف، وہ آب اُن کے لئے ہے
میں جس کا ہوں ساقی، وہ شراب اُن کے لئے ہے
اس نخل ریاضت کے ثمر اُن کو ملیں گے
جو عرش کے نیچے ہیں وہ گھر اُن کے ملیں گے
فارغ جو صلوٰۃ سحری سے ہوئے دیں دار
پوشاک پہننے کو اٹھے سید ابرار
فرمانے لگے حضرت عباسؔ علمدار
ہاں غازیو اب تم بھی سجو جنگ کے ہتھیار
قرباں تمہیں ہونا ہے محمدؔ کے پسر پر
کمروں کو کسو، گلشن جنت کے سفر پر
آمادۂ شر لشکر کفار ہے کل سے
ہونا ہے تمہیں آج، ہم آغوش اجل سے
در پیش ہے جنگ و جدل اس فوج کے دَل سے
آقا بھی کوئی دم میں نکلتے ہیں محل سے
ہاں صف شکنو وقت ہے نصرت کی دعا کا
کھلتا ہے پھریرا علم فوج خدا کا
ہم لوگ اسی روز کے مشتاق ہیں، کب سے
اب ہوگی ملاقات شہنشاہ عرب سے
سیدانیاں تم سب کو دعا دیتی ہیں شب سے
صف باندھ کے آؤ، درِ دولت پہ ادب سے
فردوس میں نانا سے حضور آج ملیں گے
کوثر پہ تمہیں خلعت نور آج ملیں گے
اس مژدہ کو سنتے ہی مسلح ہوئے غازی
اصطبل سے آنے لگے جراروں کے تازی
شیر صف جنگاہ تھا، ایک ایک نمازی
نعرے تھے کہ قربان شہنشاہ حجازی
ڈیوڑھی پہ شگفتہ تھا چمن خلد بریں کا
خیمہ میں تلاطم تھا وداع شہ دیں کا
تھے گرد حرم بیچ میں وہ عاشق حق تھا
مانند سحر رنگ ہر اک بی بی کا فق تھا
بانوے دو عالم کا جگر سینے میں شق تھا
زینب یہ تڑپتی تھی کہ حضرت کو قلق تھا
شبیرؔ کے پہلو سے نہ ہٹتی تھی سکینہؔ
بڑھتے تھے تو دامن سے لپٹتی تھی سکینہؔ
شہ کہتے تھے بی بی ہمیں اب جانے دو گھر سے
سینہ مرا شق ہوتا ہے، لپٹو نہ پدر سے
وہ کہتی تھی سایہ جو یہ اٹھ جائے گا سر سے
ہے ہے میں تمہیں ڈھونڈ کے لاؤں گی کدھر سے
بیٹی کا سوا آپ کے کوئی نہیں بابا
شب بھر میں اسی خوف سے سوئی نہیں بابا
سمجھاتے تھے حضرت کہ میں صدقے مری پیاری
میداں سے ابھی آئیں گے ہم تو کئی باری
وہ کہتی تھی میں آپ کی مظلومی کی واری
ساماں نظر آتا ہے یتیمی کا ہماری
در پیش لڑائی نہیں گر فوج شقی سے
کیوں آپ سفارش مری کرتے تھے پھوپھی سے
اب آپ کے جانے سے تو ثابت ہے نہ آنا
کیوں کہتے تھے زینب اسے چھاتی سے سلانا
بانو مرے پیچھے، نہ سکینہ کو رلانا
پانی جو میسر ہو تو پیاس اس کی بجھانا
بہلائیو جب رو کے مجھے یاد کرے گی
تڑپوں گا لحد میں جو یہ فریاد کرے گی
میں سنتی تھی عابدؔ سے جو کچھ کی تھی وصیت
اس گھر کی تباہی کی خبر دیتے تھے حضرت
ہے ہے یہ مری عمر یہ صدمہ یہ مصیبت
لے لو مجھے ہمراہ، گوارہ نہیں فرقت
ساتھ آپ کے جاؤں گی جو اس دار محن سے
کوئی مری گردن تو نہ باندھے گا رسن سے
نادان کی ان باتوں پہ گھر روتا تھا سارا
ماتم میں کسی دل کو نہ تھا، صبر کا یارا
حضرت کو بھی فرقت تھی نہ بیٹی کی گوارا
ڈیوڑھی تک اسے گود سے اپنی نہ اتارا
جس دم وہ چھٹی، جیتے ہی جی مرگئے شپیرؔ
کس درد سے روتے ہوئے باہر گئے شپیرؔ
جس دم در دولت پہ امیر امم آیا
پیٹے یہ حرم گھر میں کہ ہونٹوں پہ دم آیا
تسلیم کو اسلام کا، لشکر بہم آیا
کس صولت و اقبال و حشم سے علم آیا
جاتی تھی لچکنے میں ضیا عرش تک اس کی
خورشید کو پنجہ میں لئے تھی چمک اس کی
آپس میں یہ کہتے تھے رفیقان دلاور
دیکھیں یہ ہُما سایہ فگن ہوتا ہے کس پر
اکبرؔ کے تو ہے نام پہ سالاریٔ لشکر
عباسؔ کو دیں گے شہ دیں منصب جعفرؔ
اِک عشق ہے اس شیر سے سلطان امم کو
بھائی کو کبھی دیکھتے ہیں، گاہ علَم کو
زینبؔ کے پسر مشورہ یہ کرتے تھے باہم
کیوں بھائی علَم لینے کو ماموں سے کہیں ہم
تائید خدا چاہئے گو عمر میں ہیں کم
عہدہ تو ہمارا ہے یہ آگاہ ہے عالم
واقف ہیں سبھی حیدرؔ و جعفرؔ کے شرف سے
حق پوچھو تو حقدار ہیں ہم دونوں طرف سے
دادا بھی علمدار ہے، نانا بھی علم دار
ہم اپنے بزرگوں کے ہیں، منصب کے طلب گار
کہتا تھا بڑا عرض کا موقع نہیں زنہار
ہیں بادشہ کون و مکاں مالک و مختار
عہدہ تو بڑا یہ ہے کہ ماموں پہ فدا ہوں
چپکے رہو، اماں نہ کہیں سن کے خفا ہوں
مطلب نہ علم سے نہ حشم سے ہمیں کچھ کام
مٹ جائیں نشاں، بس یہی عہدہ ہے یہی نام
یہ سر ہوں نثار قدم شاہ خوش انجام
عزت رہے بھائی، یہ دعا ہے سحرو شام
آقا جسے چاہیں علم فوج خدا دیں
مشتاق اجل ہیں ہمیں مرنے کی رضا دیں
روتی تھی جو پردے کے قریں زینبؔ دلگیر
سب اس نے مفصل یہ سنی بیٹوں کی تقریر
فضہؔ سے یہ کہنے لگی، وہ صاحب توقیر
دونوں کو اشارے سے بلا لے کسی تدبیر
کچھ کہنا ہے سن لیں اسے فرصت انہیں گر ہو
عباسؔ نہ دیکھیں نہ شہ دیں کو خبر ہو
یہ کہتی تھی زینبؔ کہ خود آئے وہ نکو کار
چھوٹے سے یہ فرمانے لگیں زینبؔ ناچار
کیا باتیں ابھی بھائی سے تھیں، اے مرے دلدار
اس وقت میں ہو کون سے منصب کے طلب گار
سمجھے نہ کہ مادر عقب پردہ کھڑی ہے
گھر لٹتا ہے میرا، تمہیں منصب کی پڑی ہے
اللہ بڑا عزم کیا، باندھ کے تلوار
بچو! تمہیں ایسا نہ سمجھتی تھی میں زنہار
دیکھو ابھی تم دونوں سے ہو جاؤں گی بے زار
کچھ کہیو نہ ماموں سے خبردار! خبردار
کیا دخل تمہیں امر میں سلطان امم کے
دیکھوں گی نہ پھر منہ، جو گئے پاس علم کے
کچھ اور ہی تیور ہیں علم نکلا ہے جب سے
تم کون ہو جو آگے بڑھے جاتے ہو سب سے
استادہ ہو، جا کر عقب شاہ، ادب سے
عہدہ ہے یہ جس کا مجھے معلوم ہے شب سے
اس امر میں خاطر نہ کریں، اور کسی کی
میں خوش ہوں بجا لائیں وصیت کو علیؔ کی
دو روز سے بھائی پہ مرے ظلم و ستم ہے
تم فکر علم میں ہو مجھے سخت الم ہے
چھوٹے سے ہیں قد، سِن بھی تمہارا ابھی کم ہے
کھیل اس کو نہ سمجھو یہ محمدؔ کا علم ہے
ہرگز نہ ابھی کچھ شہِ ذی جاہ سے کہنا
کہنا بھی تو رخصت کے لئے شاہ سے کہنا
مانا کہ پہونچتا ہے تمہیں منصب جعفرؔ
آقا کی غلامی سے ہے عہدہ کوئی بڑھ کر
چھوٹا مرا بھائی بھی ہے، بیٹوں کے برابر
عاشق کا تو عاشق ہے، برادر کا برادر
بگڑوں گی گلہ گر کوئی اسلوب کرو گے
عباس سے کیا تم مجھے ممجوب کرو گے
زینبؔ نے عتابانہ جو کی ان سے یہ گفتار
یوں کہنے لگے، جوڑ کے ہاتھوں کو وہ دلدار
شاہوں سے غلاموں نے بھی کی ہے، کبھی تکرار
مالک ہیں جسے چاہیں علم دیں، شہ ابرار
رخصت کے لئے تیغ و سپر باندھے ہوئے ہیں
ہم صبح سے مرنے پہ کمر باندھے ہوئے ہیں
زینبؔ نے کہا لے کے بلائیں کہ سدھارو
بس اب مرا دل شاد ہوا اے مرے پیارو
ماں صدقے گئی، سر قدم شاہ پہ وارو
ہو عید مجھے گر عمرؔ و شمرؔ کو مارو
یہ وقت ہے امداد امام ازلی کا
دے چھوٹے سے ہاتھوں میں خدا زور علیؔ کا
صدقے گئی سن لو کہ میں کہتی ہوں جتا کر
تم پہلے فدا کیجیو سر شہ کے قدم پر
میدان میں زخمی ہوئے گر قاسمؔ و اکبرؔ
پھر تم مرے فرزند نہ میں دونوں کی مادر
جب دل ہوا ناراض تو فرزند کہاں کے
کس کام کا وہ لعل جو کام آئے نہ ماں کے
ان میں سے اگر رن کی طرف ایک سدھارا
زہراؔ کی قسم منہ نہ میں دیکھوں گی تمہارا
جس وقت سنوں گی کہ سر ان دونوں نے وارا
اس وقت تمہیں ہوگا مرا دودھ گوارا
بے جاں ہوئے بعد ان کے، تو ماتم نہ کروں گی
دیکھو جو مروں گی بھی تو ناراض مروں گی
ہیں دونوں بھتیجے، مرے پیارے مرے محبوب
تم ان پہ تصدق ہو، یہی ہے مجھے مطلوب
جینا نہیں بہتر کسی صورت، کسی اسلوب
بے سر دیے دودھ اپنا میں بخشوں تمہیں، کیا خوب
ایذا جو اٹھاؤ گے تو راحت بھی ملے گی
جب آئیں گی لاشیں تو یہ دولت بھی ملے گی
دیکھو کہے دیتی ہوں خبردار! خبردار
جیتے جو رہے دودھ نہ بخشوں گی میں زنہار
شیروں کے یہ ہیں کام کھنچے جس گھڑی تلوار
رکھ دیویں گلا بڑھ کے، تہِ خنجرِ خوں خوار
توڑی ہیں صفیں جنگ میں جب کھیت پڑے ہیں
جنات کے لشکر سے علیؔ یوں ہی لڑے ہیں
اعدا کو مرے دودھ کی تاثیر دکھاؤ
اجلالِ حسن شوکتِ شبیر دکھاؤ
جعفرؔ کی طرح جوہرِ شمشیر دکھاؤ
تن تن کے ید اللہ کی تصویر دکھاؤ
خورشیدِ امامت سے قرابت میں قریں ہو
تم شیر ہو شیروں کے حسینوں کے حسیں ہو
جعفر سے نمودار کے دلبر ہو دلیرو
حیدر سے دلاور کے دلاور ہو دلیرو
جرار ہو، کرار ہو، صفدر ہو دلیرو
ضرغام ہو، ضیغم ہو، غضنفر ہو دلیرو
تیروں سے جوانوں کے جگر توڑ کے آؤ
خیبر کی طرح کوفے کا در توڑ کے آؤ
خندق کی لڑائی کی طرح جنگ کو جھیلو
بچے اسد اللہ کے ہو، جان پہ کھیلو
تیغوں میں دھنسو، چھاتیوں سے نیزوں کو ریلو
کوفے کو تہِ تیغ کرو، شام کو لے لو
دو اور جلا آئینۂ تیغِ عرب کو
لو روم کو قبضے میں تو قابو میں حلب ہے
خاقاںؔ کا رہا تخت نہ قیصرؔ کا رہا تاج
ہاں غازیو! چین و حبش و زنگ سے لو باج
چڑھنا ہے لڑائی پہ جواں مردوں کو معراج
گیتی تہ و بالا ہو وہ تلوار چلے آج
یوں آئیو چار آئینہ پہنے ہوئے بر میں
جس طرح علیؔ بعد ظفرؔ آتے تھے گھر میں
میلے نہ ہوں تیور، یہ سپاہی کے ہنر ہیں
جس کے ہیں، بس اس کے ہیں، جدھر ہیں بس ادھر ہیں
گہ عطر میں ڈوبے ہیں، گہے خون میں تر ہیں
صحبت میں مصاحب ہیں، لڑائی میں سپر ہیں
وہ اور کسی سے نہ جھکیں گے نہ جھکے ہیں
عزت میں نہ فرق آئے کہ سر بیچ چکے ہیں
یہ سن کے جو نکلے وہ جری خیمے سے باہر
کس پیار سے منہ دونوں کا تکنے لگے سرور
اکبرؔ نے یہ کی عرض کہ اے سبطِ پیمبر
تیار ہے سب قبلۂ کونین کا لشکر
جلدی ہے لڑائی کی ادھر فوجِ ستم کو
ارشاد جسے ہو وہ بڑھے لے کے علم کو
شہ بولے کہ عباسِؔ دلاور کو بلاؤ
پیارے مرے محبوب برادر کو بلاؤ
عاشق کو مددگار کو یاور کو بلاؤ
جلدی مرے حمزہؔ مرے جعفرؔ کو بلاؤ
یہ اوج، یہ رتبہ، یہ حشم اس کے لئے ہے
زیب اس سے علم کی ہے، علم اس کے لئے ہے
سب تکنے لگے صورتِ عباس فلک جاہ
نازاں ہوا خود اوج پہ اپنے علمِ شاہ
یعنی مرا عامل ہے نشانِ اسد اللہ
بالیدہ تھا پرچم، تو پھریرا تھا ہوا خواہ
جان آ گئی تھی سنتے ہی اس خوشخبری کو
پنجہ بھی اشارے سے بلاتا تھا جری کو
خوش ہو کے یہ عمّو کو پکارے علیؔ اکبر
جلد آیئے یاد آپ کو فرماتے ہیں سرور
حاضر ہوا جوڑے ہوئے ہاتھوں کو ہو صفدر
ارشاد کیا شہ نے علم بھائی کو دے کر
رکھیے اسے کاندھے پہ، یہ ہے آپ کا عہدہ
لو بھائی مبارک ہو تمہیں باپ کا عہدہ
بوسہ دیا عباسِؔ دلاور نے علم پر
تسلیم کی اور رکھ دیا سر شہ کے قدم پر
کی عرض کہ قربان اس الطاف و کرم پر
سو سر ہوں تو صدقے میں شہنشاہِ امم پر
ادنیٰ جو ابھی تھا اسے اعلیٰ کیا مولا
قطرے کو ترے فیض نے دریا کیا مولا
اس چترِ فلک قدر کا سایہ مرے سر پر
اس دھوپ میں ہوگا، پہ پھریرا مرے سرپر
یہ ابر مِرے سر پہ، یہ طوبیٰ مرے سر پر
قائم رہیں لاکھوں برس آقا مرے سر پر
سلطانِ دو عالم کی غلامی کے صلے ہیں
سب اوج یہ نعلین اٹھانے سے ملے ہیں
حضرت نے کہا رو کے یہ کیا کہتے ہو پیارے
حاضر ہے اگر جان بھی کام آئے تمہارے
حصہ یہ تمہارا تھا سو پہونچا تمہیں بارے
مالک ہو تمہیں، ہم تو ہیں اب گور کنارے
تھا دل میں جو کچھ وہ بخدا ہو نہیں سکتا
بھائی ترا حق مجھ سے ادا ہو نہیں سکتا
یہ کہہ کے بڑھے سرورِ دیں جانبِ توسن
ہتیار لگائے ہوئے، پہنے ہوئے جوشن
اسوار ہوئے آپ، جو گردان کے دامن
اللہ رے ضیا، خانۂ زیں ہو گیا روشن
وہ پاؤں رکابوں کے لئے باعثِ ضو تھے
خورشید کے قدموں کے تلے دو مہِ نو تھے
رانوں کے اشارے سے لگا کوندنے، شبدیز
اسوار کے دل کا تھا اشارہ اسے مہمیز
گرما کے جو شبیرؔ نے تازی کو کیا تیز
اعدا پہ چلا غول سواروں کا، جلو ریز
ایک ایک جوانِ عربی، رشکِ ملک تھا
اللہ کے لشکر کا علم، سر بہ فلک تھا
کیا فیضِ سواری تھا کہ زر ریز تھی سب راہ
طالع تھا ادھر مہر، ادھر تھا علم شاہ
مابین دو خورشید تھی، فوجِ شہِ ذی جاہ
پنجے پہ تجلی تھی، کہ اللہ ہی اللہ
بالا تھی چمک، مہرِ منور کی چمک پر
ضو اس کی زمیں پر تھی، ضیا اس کی فلک پر
ایک ایک جواں، زیورِ جنگی کو سنوارے
نیزوں کی چمک اور وہ سمندر کے طرارے
جعفرؔ کے جگر بند، ید اللہ کے پیارے
رستم سے ہر اک جنگ کرے شیر کو مارے
سیاف ہو مرحبؔ سا، تو شمشیر سے ماریں
ارجنؔ سے کماندار کو، اک تیر سے ماریں
کم سن کئی لڑکوں کا جدا غول تھا سب سے
سوئے بھی نہ تھے، ولولۂ جنگ میں ، شب سے
رو کے ہوئے باگوں کو، شہِ دیں کے ادب سے
اعدا کی طرف دیکھتے تھے، چشمِ غضب سے
ہتھیار جو باندھے تھے تو کیا تن پہ کُھلے تھے
سب نیمچے تولے ہوئے مرنے پہ تُلے تھے
وہ چاند سا منہ، اور وہ گورے بدن، ان کے
شرمندہ ہو غنچے بھی، وہ نازک دہن ان کے
یوسف کی طرح عطر فشاں پیرہن ان کے
مرکر وہی کپڑے ہوئے آخر کفن ان کے
کیا حسنِ عقیدت تھا عجب دل کے جواں تھے
آقا پہ فِدا ہونے کو سب ایک زباں تھے
عمریں تو کم و بیش، یہ سب گیسوؤں والے
اِک غول میں تھے چاند کئی اور کئی ہالے
ذی مرتبہ سیدانیوں کو گود کے پالے
غنچہ تھا وہ سب، اکبرِؔ گل رو کے حوالے
ان تازہ نہالوں میں نمودار یہی تھے
اس گلشنِ یک رنگ کے مختار یہی تھے
مقتل کو جو پر نور کیا، عسکرِ دیں نے
دیکھا طرفِ چرخ، حقارت سے زمیں نے
اونچا نہ کیا سر فلکِ ماہِ جبیں نے
کی فرش پہ حسرت سے نظر عرشِ بریں نے
اٹھ اٹھ کے چمک اپنی دکھانے لگے ذرے
خورشید کے پہلو کو دبانے لگے ذرے
کھولا جو پھریرے کو علمدار جری نے
لوٹے گلِ فردوس، نسیم سحری نے
تاروں کو اتارا، فلکِ نیلوفری نے
پرچم جو کھلا کھول دیے بال پری نے
عیسی نے پکارا کہ نثار اس کے چشم کے
خورشید نے منہ رکھ دیا پنجے پہ علم کے
ترتیبِ صفِ فوج کا جس دم ہوا اعلام
باندھی علیؔ اکبر نے صفِ لشکرِ اسلام
ظاہر جو ہوئی شانِ جوانانِ گل اندام
کوفے کے نشاں جھک گئے، کانپی سپہِ شام
اللہ رے شوکت شرفا و نجبا کی
اسلام کا لشکر تھا کہ قدرت بھی خدا کی
ناگاہ بجا طبل، بڑھا لشکرِ سفاک
تا چرخ گیا، غلغلۂ کوسِ شغب ناک
فریاد سے قرنا کی ہلا گنبد افلاک
تھرا گیا آوازِ دہل سے کرۂ خاک
نوبت تھی زبس قتلِ امامِ مدنی کی
صاف آتی تھی تاشوں سے صدا سینہ زنی کی
واں شور تھا باجوں کا ادھر نعرۂ تکبیر
ایک ایک جری جھومتا تھا تول کے شمشیر
نگاہ سوئے فوجِ خدا آنے لگے تیر
عباسؔ علمبدار نے دیکھا رخِ شبیر
کی عرض کہ لڑنے کو شریر آتے ہیں مولا
کیا حکم ہے اب پیاسوں پہ تیر آتے ہیں مولا
شہ نے کہا شرم آتی ہے کیا حکم میں دوں آہ
ہفتادِ دو تن یاں ہیں، ادھر سیکڑوں گمراہ
غازی نے یہ کی عرض کہ اے گل کے شہنشاہ
یہ شیر نیستانِ علیؔ ہیں، تو وہ روبارہ
لاکھوں ہیں تو کیا ڈرہے شجاعانِ عرب کو
اقبال سے آقا کے بھگا دیتے ہیں سب کو
فرمایا کہ فاقے سے ہے، سارا مرا لشکر
پانی نہیں ملتا کہ لبِ خشک کریں تر
بہتر ہے اگر پہلے کٹے تن سے مرا سر
غازی نے کہا شیرِ گرسنہ ہیں، یہ صفدر
حملوں سے الٹ دیں گے پرے فوج عدو کے
بھوکے ہیں یہ زخموں کے، پیاسے ہیں لہو کے
حضرت نے کہا خیر! لڑو فوجِ ستم سے
معلوم ہے سب آج جدا ہوویں گے ہم سے
دنیا سے نہ مطلب ہے، نہ کچھ جاہ و حشم سے
کٹ جائے گا اپنا بھی گلا، تیعِ دو دم سے
مقبول ہیں وہ، جو مری امداد کریں گے
اس جنگ کو بھی لوگ، بہت یاد کریں گے
جس دم یہ سنی، قبلۂ کونین کی گفتار
جانباز بڑھے، فوج سے چلنے لگی تلوار
تھے پیاسوں کے حملے غضبِ حضرتِ قہار
چوٹی کے جواں بھاگ گئے پھینک کے تلوار
کون آنکھ ملا سکتا تھا، شیروں سے عرب کے
جب کرتے تھے نعرے قدم اٹھ جاتے تھے سب کے
لڑتا تھا غضب ایک کے بعد ایک وفادار
دن چڑھتا تھا یاں، گرم تھا واں موت کا بازار
سر بیچتے تھے، جنسِ شہادت کے طلبگار
بڑھ بڑھ کے خریدار پہ گرتا تھا خریدار
لیں پہلے، ہم ایک ایک کی جاں اس کی بڑی تھی
عقبیٰ کا جو سودا تھا تو قیمت بھی کڑی تھی
آیا جو عزیزوں کے لئے موت کا پیغام
فرزندوں نے جعفرؔ کے بڑے رن میں کئے کام
اولاد عقیل آ چکی شبیرؔ کے جب کام
لڑنے کو گئے مسلمِ بیکس کے گل اندام
تھا حشر بپا ندیاں بہتی تھیں لہو کی
بچوں نے الٹ دی تھیں صفیں فوجِ عدو کی
لشکر میں تلاطم تھا غضب چلتی تھی تلوار
بیتاب تھے یاں، زینبِ ناشاد کے دلدار
منہ دیکھ کے حضرت کا یہی کہتے تھے ہر بار
ہم جائیں گے بعد ان کے سوئے لشکرِ کفار
جی جائیں جو مولا ہمیں مرنے کی رضا دیں
ایسا نہ ہو قاسمؔ کو حضور اذنِ وِغا دیں
کچھ ان سے کہا چاہتے تھے سرورِ ذی شان
جو غل ہوا مارے گئے مسلمؔ کے دل و جان
لاشے بھی ادھر آ چکے، جب خون میں غلطاں
پھر ہاتھوں کو جوڑا کہ ملے رخصت میداں
شہ نے کہا یہ داغ تو دشوار ہے ہم پر
ان دونوں نے سر رکھ دیے ماموں کے قدم پر
حضرت نے کہا ماں سے بھی ہو آئے ہو رخصت
کیا کہتے ہو لٹوا دوں میں ہمشیر کی دولت
مایہ ہو تمہیں اس کا، تمہیں اس کی بضاعت
چھوٹے نے یہ حضرت سے کہا تھام کے رقت
جھوٹے نہیں ہم، آپ ابھی پوچھ لیں سب سے
اماں تو رضا دے چکی ہیں، مرنے کی شب سے
بچوں نے جو کی جوڑ کے ہاتھوں کو یہ تقریر
ان دونوں کا منہ دیکھ کے رونے لگے شبیرؔ
فرمایا چھڑاتا ہے، تمہیں بھی فلکِ پیر
اچھا میں رضا مند ہوں، جو مرضئِ ہمشیر
وہ سیدۂ پاک نواسی ہے نبی کی
فیاض کی ہمشیر ہے، بیٹی ہے سخی کی
یہ سن کے جھکے آخری تسلیم کو ذی جاہ
خورشید کے آگے مہ نو بن گئے دو ماہ
کی سوئے فلک دیکھ کے شبیرؔ نے اک جاہ
دو شیر چلے گھوڑوں پر چڑھ کر سوئے جنگاہ
ماں ڈیوڑھی سے چلائی کہ رخصت ہو مبارک
سرکارِ شہنشاہ سے، خلعت ہو مبارک
سلطانِ دو عالم نے مخلع کیا واری
تم جاتے ہو یا جاتی ہے دولہا کی سواری
پروان چڑھے، ختم ہوئیں شادیاں ساری
لو دور سے لیتی ہوں بلائیں، تمہاری
صدقے گئی نیزوں کو ہلاتے ہوئے جاؤ
شکلیں مجھے پھر پھر کے دکھاتے ہوئے جاؤ
تسلیم کو گھوڑوں سے جھکے، دونوں وہ گل رو
دل ماں کا یہ امڈا کہ ٹپکنے لگے آنسو
باگیں جو اٹھائیں تو فرس بن گئے، آہو
پھر دیکھنے پائی نہ انہیں زینبِ خوش خو
میداں کی طرف یاس سے ماں رہ گئی تک کر
پنہاں ہوئے بدلی میں ستارے سے چمک کر
میداں میں عجب شان سے وہ شیرِ نر آئے
گویا کہ بہم حیدرؔ و جعفرؔ نظر آئے
غل پر گیا حضرت کی بہن کے پسر آئے
افلاک سے بالائے زمیں دو قمر آئے
یوسف سے فزوں حسن گرانمایہ ہے ان کا
یہ دھوپ بیاباں میں نہیں، سایہ ہے ان کا
وہ چاند سے منہ، اور وہ گیسوئے معنبر
وہ بدر سے رخسار، زہے قدرتِ داور
سب شان یداللہ کی، سب شوکتِ حیدرؔ
چتون وہی، غصہ وہی، سارے وہی تیور
یہ دبدبہ کس صاحبِ شمشیر نے دیکھا
دیکھا جسے، معلوم ہوا شیر نے دیکھا
تن تن کے جو شان اپنی دکھاتے تھے وہ ذی جاہ
چھاتی سے لگا لیتے تھے دونوں کو ید اللہ
شمشاد سے قامت، نہ دراز اور نہ کوتاہ
کھیلے ہوئے تیغوں میں فنِ جنگ سے آگاہ
ناخن سے دلیروں کے سب اندازِ وِغا تھے
بچے تھے مگر بچۂ ضرغامِ خدا تھے
تھے حسن میں ان دونوں کے آئینہ رو ایک
پیشانی و ابرو و سر و صدر و گلو ایک
شان ایک، شکوہ ایک، جو رنگ ایک، تو بو ایک
دل ایک، جگر ایک، جسد ایک، لہو ایک
اور ان سا کوئی غرب سے تا شرق نہیں ہے
دو ٹکڑے ہیں اک سیب کے، کچھ فرق نہیں ہے
پڑھنے لگے اشعارِ رجز جب وہ دلاور
اللہ ری فصاحت فصحا ہو گئے ششدر
ہر بیت تھی دشمن کے لئے تیغِ دو پیکر
ہر مصرع برجستہ میں تھی تیزئِ خنجر
دے کون جواب ان کا کہ دم بند تھا سب کا
واں قافیہ تھا تنگ شجاعانِ عرب کا
اظہارِ نسب میں جو محمدؔ کا لیا نام
سب پڑھنے لگے صلِ علیٰ صاحبِ اسلام
آگے جو بڑھے نامِ علیؔ کے کے وہ گلفام
دل ہِل گئے تھرانے لگا روم سے تا شام
جعفرؔ کا جو کچھ ذکر کیا بعد علیؔ کے
مجرے کو علم جھک گئے سب فوجِ شقی کے
آغاز تھا ذکرِ شرفِ حضرتِ شبیرؔ
ڈنکے پہ ادھر چوٹ لگی، چلنے لگے تیر
اس وقت بڑے بھائی نے کی چھوٹے سے تقریر
تلوار علم کیجئے اب کس لئے تاخیر
کہتے تو جدا ہو کے ستمگاروں پہ جائیں
اسواروں میں ہم، آپ کمانداروں پہ جائیں
فرمایا بڑے بھائی نے ہنس کر، نہیں بھائی
تم جان ہو، دشوار ہے دم بھر کی جدائی
ہو جاتی ہے اِک آن میں، ہر صف کی صفائی
کر دیتے ہیں سر، کون سی ایسی ہے لڑائی
بازو ہوں قوی، ہاتھ سے گر ہاتھ نہ چھوٹے
سر تن سے اتر جائے، مگر ساتھ نہ چھوٹے
نانا کی طرح، فوج پہ حملے کریں، آؤ
تلواروں میں تن تن کے چلو، برچھیاں کھاؤ
ان چھوٹے سے ہاتھوں کا ہمیں، زور دکھاؤ
ہم سینہ سپر تم پہ ہوں، تم ہم کو بچاؤ
ہم شیروں پہ رستم کا بھی منہ پڑ نہ سکے گا
جب دو ہوئے اک دل تو کوئی لڑ نہ سکے گا
چھوٹے نے کہا جوڑ کے ہاتھوں کو کہ، بہتر
بس کھینچ لئے نیمچے، دونوں نے برابر
دو بجلیاں کوندیں کہ لرزنے لگے لشکر
نیزوں کے نیستاں میںِ در آئے وہ غضنفر
برباد کیا رو میں سواروں کو دبا کے
رہوار بھی اسوار تھے گھوڑوں پہ ہوا کے
ان چھوٹی سی تلواروں کے تھے کاٹ نرالے
تھیں کہنیاں پہونچوں سے جدا، ہاتھوں سے بھالے
مسل اپنی جمائے تھے جو بے مثل رسالے
تھے جائزہ ان سب کا یہی دیکھنے والے
ناز اپنے ہنر پر تھا شجاعان عرب کو
نیزوں کو قلم کر کے ندارد کیا سب کو
موت آئی اُدھر، نیمچے دونوں جدھر آئے
جب ہاتھ بڑھا، پاؤں پہ کٹ کٹ کے سر آئے
گر سینے تک آئے تو، کبھی تا کمر آئے
خالی نہ پھرے، جس پہ گئے، خوں میں بھر آئے
ہر نیمچہ، بجلی تھا ستمگاروں کے حق میں
ڈوبے ہوئے تھے دو مہِ نو، خوں کی شفق میں
اٹھتی تھی نہ ڈر سے کسی خوں خوار کی گردن
سر خود کا جھک جاتا تھا، تلوار کی گردن
دو چار کے منہ کٹ گئے، دو چار کی گردن
اسوار کا سر اڑ گیا، رہوار کی گردن
دو نیمچے بجلی سے گزرتے تھے کمر سے
آدھے ہوئے جاتے تھے لعیں جان کے ڈر سے
دو چھوٹی سی تیغوں سے قیامت نظر آئی
معصوموں کے ہاتھوں سے کرامت نظر آئی
سر کٹنے کی، اعدا کے علامت نظر آئی
لو ہے کی سپر بھی نہ سلامت نظر آئی
بے وجہ نہ پھر جاتے تھے منہ اہلِ جفا کے
دریا کے تھپیڑے تھے، طمانچے تھے قضا کے
گردن سے بڑھے کاٹ کے پیکر نکل آئے
جوشن کو دکھاتے ہوئے جوہر نکل آئے
چار آئینہ میں تیر کے باہر نکل آئے
صابون سے دو تار برابر نکل آئے
محراب کے نیچے کسے جھکتے نہیں دیکھا
مچھلی کو بندھے پانی میں رکتے نہیں دیکھا
ہر غول میں غلطاں و تپاں تھے سرو پیکر
دستانے کہیں تھے، کہیں ڈھالیں، کہیں مغفر
جب نیمچے ان دونوں کے اٹھتے تھے برابر
منہ خوف سے ڈھالوں میں چھپاتے تھے ستم گر
روکے انہیں، طاقت یہ نہ تھی پیر و جواں کی
صورت نظر آنے لگی تیغِ دو زباں کی
غارت تھی وہ صف جس سے وِغا کرکے پھرے وہ
دو ہاتھ میں سو سو کو فنا کرکے پھرے وہ
سرداروں کے سر تن سے جدا کرکے پھرے وہ
ہر غول میں اک حشر بپا کرکے پھرے وہ
غل تھا کہ پرے ٹوٹے ہوئے جم نہیں سکتے
سر کٹنے کی دہشت سے قدم تھم نہیں سکتے
گھوڑے تھے چھلاوا، کبھی یاں تھے کبھی واں تھے
پتلی میں تو پھرتے تھے، پر آنکھوں سے نہاں تھے
یاں تھے جو سبک رو تو ادھر گرم عناں تھے
بجلی تھے کسی جا تو کہیں آبِ رواں تھے
ہو سکتی تھی بجلی سے یہ سرعت نہ ہرن سے
جھونکے تھے ہوا کے کہ نکل جاتے تھے سَن سے
بے آب تھے دو دن سے یہ جاندار تھے گھوڑے
ہر مرتبہ اڑ جانے پہ تیار تھے گھوڑے
اس پار کبھی تھے، کبھی اس پار تھے گھوڑے
نقطہ تھے وہ سب فوج کی پرکار تھے گھوڑے
دس بیس جو مر جاتے تھے ٹاپوں سے کچل کر
بڑھ سکتا نہ تھا اِک بھی احاطہ سے اجل کے
تانے ہوئے سینوں کو جدھر جاتے تھے دونوں
تلواروں کی موجوں سے گزر جاتے تھے، دونوں
ہر غول میں بے خوف و خطر جاتے تھے، دونوں
سب ہوتے تھے پسپا تو ٹھہر جاتے تھے، دونوں
الٹی ہوئی صف دیکھ کے ہنس دیتا تھا بھائی
بھائی کی طرف دیکھ کے ہنس دیتا تھا بھائی
دم لے کے جو گھوڑوں کو اڑاتے تھے وہ جرار
اعدا کے رسالوں کو بھگاتے تھے وہ جرار
شیروں کی طرح فوج پہ جاتے تھے وہ جرار
دو کرتے تھے یکتا، جسے پاتے تھے وہ جرار
شیروں نے جو مارا بھی تو رو داروں کو مارا
جب آنکھ ملی چن کے نموداروں کو مارا
جمعیتِ لشکر کو پریشاں کیا، دم میں
جو فوج کی جاں تھے، انہیں بے جاں کیا دم میں
تلواروں سے جنگل کو، گلستاں کیا دم میں
سر کاٹ کے خونخواروں کو غلطاں کیا دم میں
بے دست تھے علموں کو، جو بے دین لیے تھے
بچوں نے جوانوں کے نشاں چھین لئے تھے
دو لاکھ کو دونوں نے کیا تھا تہ و بالا
تیغ ایک کی چلتی تھی، تو اِک بھائی کا بھالا
اِک بڑھ گیا گر ایک نے گھوڑے کو نکالا
دم اس نے لیا، اس نے لڑائی کو سنبھالا
یک جا فرسِ تیز قدم ہو گئے دونوں
جب بھیڑ بڑھی کچھ تو بہم ہو گئے دونوں
وہ چھیڑ کے تازی کو سواروں میں در آیا
دم بھر میں پیادوں کو پامال کر آیا
جب شیر سا پہونچا وہ ادھر، یہ ادھر آیا
جاں آ گئی بھائی کو جو بھائی نظر آیا
بچ بچ کے نکلتے تھے جو نیزوں کے تلے سے
اِک بھائی لپٹ جاتا تھا بھائی کے گلے سے
کچھ بھائی سے بڑھ کر جو وِغا کرتا تھا بھائی
بچ جانے کی بھائی کے دعا کرتا تھا بھائی
حق بھائی کی الفت کا ادا کرتا تھا بھائی
ہر وار پہ بھائی کی ثنا کرتا تھا بھائی
تم سا نہیں صفدر کوئی واللہ برادر
کیا خوب لڑے سلمک اللہ برادر
کہتا تھا بڑے بھائی سے چھوٹا بصد آداب
بھائی میں بھگا دوں ابھی ان کو، جو ملے آب
اب پیاس کی گرمی سے کلیجے کو نہیں تاب
سینے میں مرا دل نہیں، آتش پہ ہے سیماب
ہم لوگ محق کیا نہیں اس آبِ رواں کے
تالو میں خلش ہوتی ہے کانٹوں سے زباں کے
کہتا تھا بڑا بھائی میں صدقے ترے گلفام
ہم خشک زبانوں کو، بھلا پانی سے کیا کام
اب جلد اجل آئے تو کوثر کا پئیں جام
غش ہم کو بھی آ جائے گا، پانی کا نہ لو نام
آنکھیں تو ستمگاروں کی تیغوں سے لڑی ہیں
چپکے رہو اماں درِ خیمہ پہ کھڑی ہیں
اس نہر کا لینا تو کچھ ایسا نہیں مشکل
روکیں ہمیں کیا تاب لعینوں کی ہے، کیا دل
پل باندھ لیں لاشوں کے ابھی ہم سرِ ساحل
بتلایئے، پھر نہر کے لے لینے سے حاصل
دیکھو نہ ادھر پیاس سے گو لاکھ تعب ہے
اماں ہمیں گر دودھ نہ بخشیں تو غضب ہے
اشک آنکھوں میں بھر کر، کہا چھوٹے نے بہت خوب
ہر دم ہے رضامندئ مادر ہمیں مطلوب
ایسے تو نہیں ہم کہ بزرگوں سے ہوں محجوب
منظور یہ تھا فخر کا، نکلے کوئی اسلوب
دریا کو بھی دیکھیں گے نہ اب آنکھ اٹھا کے
پیتے بھی تو پہلے شہِ والا کو پلا کے
جعفرؔ کے جو پوتے ہیں، تو حیدرؔ کے نواسے
کچھ ہم علیؔ اکبر سے زیادہ نہیں پیاسے
یہ کہتے ہی لڑنے لگے، پھر اہلِ جفا سے
فریاد کہ بچوں پہ گری فوج قفا سے
خوں سر کا بہا منہ پہ تو گھبرا گئے دونوں
دو لاکھ کی تیغوں کے تلے آ گئے دونوں
ڈوبے ہوئے تھے شام کے بادل میں وہ دو ماہ
پردے سے کھڑی تکتی تھی، زینبؔ سوئے جنگاہ
عباسؔ سے کہتے تھے تڑپ کر شہِ ذی جاہ
اب مجھ سے جدا ہوتے ہیں دو شیر مرے آہ
کیوں کر متحمل ہو دل اس رنج و محن کا
گھر لٹتا ہے بھائی مری نادار بہن کا
اس بی بی کے فاقوں کے ہیں پالے ہوئے یہ لال
دولت ہے یہی، اور یہی حشمت و اقبال
سات آٹھ برس کے ہیں ابھی کیا ہے سن و سال
سب ہاتھ ملیں گے جو یہ گل ہو گئے پامال
تازہ یہی دو پھول ہیں جعفرؔ کے چمن میں
مر جائے گا باپ ان کی خبر سن کے وطن میں
رو کر دمِ رخصت وہ یہی کہتے تھے ہر بار
میں شاہ کا خادم ہوں، یہ دونوں ہیں نمک خوار
آگاہ صعوباتِ سفر سے نہیں زنہار
اے دخترِ زہرا مرے بیٹوں سے خبردار
میں رکھ نہیں سکتا ہوں کہ ماموں پہ فدا ہیں
اب تو یہی دونوں مرے پیری کے عصا ہیں
شوہر کا تڑپنا اسے کچھ بھی نہ رہا یاد
ہے ہے مری الفت میں لٹی زینبؔ ناشاد
یوں بھائی پہ صدقے کوئی کرتا نہیں اولاد
ہم دیکھتے ہیں اور بہن ہوتی ہے برباد
روئے گی وہ بیٹوں کو تو سمجھائیں گے کیوں کر
منہ زینبِؔ دلگیر کو دکھلائیں گے کیوں کر
عباسؔ نے کی عرض، کلیجہ ہے دو پارا
ان کو تو کسی کی نہیں، امداد گوارا
زخمی ہوئے، نہ مجھ کو نہ اکبرؔ کو پکارا
جائے یہ غلام آپ جو فرمائیں اِشارا
حضرت کی قسم دے کے میں سمجھاؤں گا ان کو
مچلیں گے تو گودی میں اٹھا لاؤں گا ان کو
حضرت نے کہا صاحبِ غیرت ہیں، وہ دونوں
لختِ جگر شاہِ ولایت ہیں وہ دونوں
ضرغامِ نیستانِ شجاعت ہیں، وہ دونوں
واللہ بڑے صاحبِ ہمت ہیں وہ دونوں
دو لاکھ تو کیا ہیں جو کروروں میں گھریں گے
بے جان دیے، وہ نہ پھرے ہیں نہ پھریں گے
بڑھنے لگے میداں کی طرف قاسمِ ذی جاہ
اکبرؔ نے یہ کی عرض کہ میں جاتا ہوں یا شاہ
ہے دونوں کی فرقت کا، مجھے صدمۂ جانکاہ
لاکھوں میں ہیں تنہا پھوپھی اماں کے پسر، آہ
ریتی پہ کہیں گر نہ پڑیں برچھیاں کھا کر
میں ساتھ انہیں لے آتا ہوں اعدا کو بھگا کر
گھبرا کے درِ خیمہ سے زینبؔ یہ پکاری
سر ننگے میں نکلوں گی، جو تم جاؤ گے واری
اولاد مجھے تم سے زیادہ نہیں پیاری
بتلاؤ کہ میں ان کی ہوں عاشق کہ تمہاری
میداں کی طرف قاسمِؔ بے پر بھی نہ جائیں
تلواروں میں عباسِؔ دلاور بھی نہ جائیں
jab zulf ko khole hue lila-e-shab ai
pardes mein sadat pe, afat ajab ai
fariyad kunan ruh amir-e-arab ai
ghul tha ke shab-e-qatl-e-shah tishna lab ai
sadat ko kya kya gham-e-jankah dikhae
rat aisi musibat ki na allah dikhae
kaghaz pe likhe kya qalam is shab ki siyahi
hai char taraf jis ki siyahi se tabahi
murghan hua bar mein tapan, bahr mein mahi
turbat se nikal ae the mahbub-e-ilahi
fariyad ka tha shor rasulan salaf mein
yasrab mein tazalzul tha udasi thi najaf mein
sadme se hua rang-e-rukh mah ka kafur
akhtar bhi bane mardumak-e-dida-e-be nur
gham chha gaya, rahat dil-e-alam se hui dur
taswir alam ban gai jannat mein har ik hur
kahte the malak rat na howe gi ab aisi
taron ne bhi dekhi na thi tarik shab aisi
sham-e-tarab mahfil-e-alam thi jo khamosh
thi rat bhi shabbir ke matam mein siyah posh
kya gham tha ke shadi thi har ik dil ko faramosh
har chashm ko tha gham mein samundar ki tarah josh
muztar the ali ashkon se munh dhoti thi zahra
maqtal tha jahan shah ka, wan roti thi zahra
tha khana-e-gham khema-e-shahnasha wala
andhi ye pareshan thi ke dil tha tah-o-bala
mashal na thaharti thi, na shamon ka ujala
khema bhi andhere mein nazar ata tha kala
khak urti thi munh par, haram-e-sher-e-khuda ke
tha chin bajbin farsh bhi jhonkon se hawa ke
jangal ki hawa, aur darindon ki sadaen
tharrati thin bachchon ko chhupae hue maen
dharka tha ke dahshat se na jane kahin jaen
roti thi koi, aur koi parhti thi duaen
godon mein bhi rahat na zara pate the bachche
jab bolte the sher to dar jate the bachche
bachchon ke bilakne pe haram karte the zari
ghash ho gai thi bali sakina kai bari
chillati thi ro ro ke wo shabbir ki pyari
ya hazrat abbas chali jan hamari
afsos ke pani ka to qatra nahin ghar mein
aur ag lagi hai mire nanhe se jigar mein
thi sab se siwa, bint-e-ali, muztar-o-betab
faq ho gaya tha sham se munh surat-e-mahtab
mizhgan se rukh pak pe thi, barish-e-khun nab
talwar kaleje pe chale jab to kahan tab
ik karb tha bismil ki tarah jan-e-hazin par
uthti thi kabhi aur kabhi girti thi zamin par
kahti thi kabhi, aj payambar nahin hai hai
hal apna dikhaun kise haidar nahin hai hai
beti pe falak tuta hai, madar nahin hai hai
shabbir musibat mein the, shabar nahin hai hai
dekha na suna ye jo sitam aj hai logo
nazon ka pila pani ko mohtaj hai logo
dar pesh hai kal fauj samtgar se larai
yan thore se pyase hain, idhar sari khudai
be sar diye ran se na phirega mira bhai
ho jaegi haidar ke bhare ghar ki safai
is gham se sada ashkon se munh dhoti thin aman
kal din wo hai jis din ke liye roti thi aman
the dusre khema mein idhar sibt-e-payambar
darbar mein hazir the rafiqan-e-dilawar
ik pahlu mein qasim the aur ik pahlu mein akbar
akbar ke idhar lakht-e-dil-e-zinib muztar
shabbir mohabbat se sukhan karte the sab se
abbas ali samne baithe the adab se
sar garm the mar jane pe, sab shah ke ansar
abbas se ye kahta tha, wo kal ka madad gar
tum rahiyo zara khema-e-namus se hushyar
dar hai na kare be adabi lashkar-e-kuffar
be denon ko rahat miri manzur nahin hai
shab khun jo idhar se ho, to kuchh dur nahin hai
ye zikr abhi tha ke yakayak khabar ai
ai chand yad allah ke, shab dopahar ai
hazrat ko sitaron ki jo gardish nazar ai
dil yad-e-khuda karne laga, chashm bhar ai
farmaya bara ajr hai, bedari-e-shab ka
ai tishna labo waqt hai ye taat rab ka
ab umr bhi akhir hai, namazen bhi hain akhir
be tosha pahonachta nahin, manzil pe musafir
har waqt hai rab-e-do jahan hazir-o-nazir
ajr un ke muzaaf hain jo hain sabir-o-shakir
mushkil na kisi ranj ko samjhe na bala ko
banda wahi banda hai jo bhule na khuda ko
nam us ka rahe wird, safar ho ke hazar ho
maujud samajh le use jangal ho ke ghar ho
sajde hi kare dukh mein ke rahat mein basar ho
tasbih mein shab ho, to namazon mein sahar ho
ishq-e-gul tar zulm ke kharon mein na bhule
maashuq ko talwaron ki dharon mein na bhule
chume lab-e-sofar, jo sine pe lagen tir
dam ishq ka bharta rahe zer-e-dam shamshir
zakhmon ko ye samjhe, ke mila gulshan tauqir
takbir ka naara ho zaban par, dam-e-takbir
katne mein ragon ke na sada ah ki nikle
har rang mein bu ulfat allah ki nikle
shah ne sukhan maarifat-e-haq jo sunae
ashk ankhon mein har ashiq-e-sadiq ke bhar ae
kuchh pyas ka shikwa bhi zaban par nahin lae
sajjade wahin la ke dileron ne bichhae
takbiren huin lashkar allah-o-nabi mein
sab mahw hue yad janab-e-ahadi mein
tasbih kahin thi kahin sajde kahin zari
tha saut-e-husn se koi quran ka qari
karta tha koi arz ke ya hazrat-e-bari
ab subh ko izzat hai tire hath hamari
hurmat se sharik-e-shuhada kijiyo ya rab
tu hausla-e-sabr, ata kijiyo ya rab
ham hain tire mahbub ke pyare ke madadgar
marne ke liye ae hain ya chhor ke ghar bar
ye banda-e-be kis hai musibat mein giraftar
kar rahm ke hai zat tiri rahim-o-ghaffar
faqon ke sabab, jism ki taqat mein kami hai
tujh se talab quwwat-e-sabit qadami hai
be kis hain musafir hain, watan dur hai, ghar dur
haftam se hamen ghere hai ye lashkar maqhor
tiron se hun ghirbal ke teghon se badan chur
ahmad ke nawase se judai nahin manzur
phir munh kise dikhlaen jo sardar ko chhoren
kyun kar tire maqbul ki sarkar ko chhoren
mardon ke liye nang hai talwaron se larna
rahat ho ke iza, yahin jina, yahin marna
tu chahe to mushkil nahin kuchh sar se guzarna
ai kal ke madad gar, madad jang mein karna
faqon mein hazaron se wagha ho to maza hai
kuchh haq-e-namak ham se ada ho to maza hai
karte the munajat idhar yawar-o-ansar
parhte the namaz-e-shab idhar, sayyad abrar
thi niyyat tasbih batul-e-jigar afgar
awaz-e-buka kheme se ane lagi yak bar
akbar se ishara kiya mur kar, ke ye kya hai
ke arz-e-phuphi jan ke rone ki sada hai
yun to kai raton se wo hain muztar-o-betab
rahat ki na surat hai na aram ka asbab
ghash mein jo zara band hue, dida-e-pur ab
roti hui chaunki hain, abhi dekh ke kuchh khwab
naalain kahin, chadar pur nur kahin hai
is waqt se bismil ki tarah chain nahin hai
sab bebayan hain ro rahen bachchon ko liye pas
ek ek ko andesha hai, ek ek ko waswas
jo puchhta hai wajh to kahti hain basad yas
logo mujhe shabbir ke bachne ki nahin as
mango ye dua ghaib se be kis ki madad ho
sadqe karo mujh ko ke bala bhai ki rad ho
un ka to ye ahwal hai, aman ka ye alam
ashkon ki jhari ankhon se thamti na thi ik dam
asghar ki bhi hai fikr, sakina ka bhi hai gham
shash mah ka bachcha bhi hua jata hai be dam
godi mein uthaen use ya us ko sambhalen
do roz ke faqe mein wo kis kis ko sambhalen
ro ati hain abid ke sirhane kabhi ja kar
gahwara-e-asghar pe kabhi girti hain a kar
quran ki hawa deti hain ghash mein use pa kar
bahlati hain, beti ko kabhi ashk baha kar
wo kahti hai ta subh yun hi roungi aman
baba hi jab awenge to main soungi aman
batlao shah jin-o-bashar kyun nahin ate
ab rat bahut kam hai, pidar kyun nahin ate
azurda hain kuchh mujh se, idhar kyun nahin ate
kya aj wahin soenge, ghar kyun nahin ate
ab pyason ki fariyad bhi baba nahin sunte
hazrat mire rone ki sada kya nahin sunte
ro kar ali akbar ne jo ki shah se ye taqrir
parhte hue tasbih gae, hazrat shabbir
dekhi jo na thi der se wo chand si taswir
qadmon pe mohabbat se giri daur ke hamsher
betab jo paya bahut is tishna dahan ko
shabbir ne lipta liya chhati se bahan ko
farmaya bahan tum ne banaya hai ye kya hal
na sar pe asaba hai na chadar hai na rumal
matha hai bhara khak se bikhre hue hain bal
pito nahin, jita hai abhi fatima ka lal
dam tan se mira kat ke nikal jaega zinib
ro lijiyo jab rone ka waqt aega zinib
jita hun main aur ah abhi se ye talatum
ye karb ye dukh dard, ye zari ye tazallum
hote hain mire hosh-o-hawas ae hue gum
khanjar ke tale dekhogi kis tarah mujhe tum
bas sabr karo ji se guzar jaenge bachche
tarpogi tum is tarah to mar jaenge bachche
talwar kisi ne abhi toli nahin mujh par
sina abhi tiron se mushabbak nahin khwahar
gardan pe kisi ne abhi phera nahin khanjar
mar jaega bhai tumhen sabit hua kyun kar
har chand ke saat nahin talti hai qaza ki
bach jaun to kya dur hai qudrat se khuda ki
zinib ne kaha khush hun jo meri ajal ae
bhai tumhen allah is afat se bachae
khaliq mujhe abid ki yatimi na dikhae
bhai ki bala le ke bahan khalq se jae
waswas tabiat ko bahalne nahin deta
be chain hai dil mujh ko sambhalne nahin deta
ata hai sakina ki yatimi ka, mujhe dhyan
har waqt bhara ghar nazar a jata hai, wiran
samjhane se kuchh dil jo bahalta hai, main qurban
phir jata hai ankhon ke tale maut ka saman
bazu mire kasne ko rasan lata hai koi
sar par se rida khinche liye jata hai koi
munh dhanp ke bistar pe jo so jati hun dam bhar
tu chak-e-gareban nazar ate hain payambar
aman kabhi chillati hain yun khole hue sar
beti na bachchega tira mazlum baradar
kya leti hai bistar pe kidhar dhyan hai zinib
shaper isi rat ka mehman hai zinib
ye zikr abhi tha ke sakina ne pukara
sona to gaya ap ke hamrah hamara
main jagti hun aur jahan sota hai sara
gardun pe chamakne na lage subh ka tara
nind ai hai beti ko sula jaiye baba
bas ho chuken baten ab idhar aiye baba
hazrat ne kaha main tiri awaz ke qurban
allah tum ab tak nahin soi ho miri jan
ghurbat mein kahan rahat-o-aram ka saman
ban bap ke tum ko to nahin chain kisi an
achchhi nahin adat ye na roya karo bi bi
pahlu mein kabhi man ke bhi soya karo bi bi
kya howe jo ham ghar mein kisi shab ko na aen
majbur hun aise ke tumhen chhor ke jaen
tum pao na ham ko, na tumhen ham kahin paen
bi bi kaho phir chhati pe kis tarah sulaen
jangal mein bahut qafile lut jate hain, bi bi
barson jo rahe sath wo chhut jate hain, bi bi
jab umr thi kam, ham bhi chhute the yunhi man se
sote the lipat kar yun hi, khatun janan se
kuch un ka hua samne ankhon ke jahan se
matam se milen wo, na buka se, na fughan se
ye dagh ye andoh-o-alam sab ke liye hain
man bap zamane mein sada kis ke jiye hain
rasta wo ajal ka hai ke hota hi nahin band
kuch aj pidar ka hai to kal jaega farzand
hota hai qalaq furqat aulad mein wo chand
kya zor hai bande ka, jo marzi-e-khudawand
jo ae hain duniya mein wo sab kuch karenge
is zist ka anjam yahi hai ke marenge
ye kahte the hazrat ki sada ai azan ki
guldasta-e-islam pe, bulbul ne fughan ki
ik dam mein bahar aur hui bagh-e-jahan ki
talwar chali gulshan anjum pe khizan ki
mahtab hua gum falak nilofari se
phula gul khurshid, nasim-e-sahari se
garmi ki sahar aur wo phulon ka mahakna
murghan-e-chaman ka wo darakhton pe chahakna
anjum ka wo chhupna kabhi aur gah chamakna
wo sard hua aur wo sabze ka lahakna
is dasht mein roti thi jo shabnam shah den par
tha motiyon ka farsh-e-zamurrad ki zamin par
jalwa wo dam-e-subh ka, wo nur ka alam
dilchasp sada naubat-o-shahna ki, wo baham
surkhi wo shafaq ki, ufuq-e-charkh pe kam kam
wo gul ke katoron pe dar afshani-e-shabnam
khushki mein bhi sardi se tirai ka saman tha
par malik gulzar-e-janan, tishna dahan tha
lashkar mein idhar morche bandi ki hui dhum
yan farz ada karne lage ashiq qayyum
pichhe to jamaat thi aur age shah mazlum
saf basta mulaik hain, yahi hota tha maalum
sab sajid-o-rake the shahanshah ke hamrah
taban the behtar mah-e-nau mah ke hamrah
khema tha falak, ap qamar, dost sitare
tare bhi wo taron ko falak jin pe utare
kham ho gaya tha, pir-e-falak sharm ke mare
kahti thi zamin, auj hai tale ko hamare
khurshid nahin raushni-e-nayyar den hai
khud arsh ko dhoka tha, ye main hun ke zamin hai
jo saf hai wo ik satr hai qarin mubayyan ki
diwar hai qibla ki taraf, kaaba-e-din ki
kya khub jamaat hai ye arbab-e-yaqin ki
aflak ki zinat hai to raunaq hai zamin ki
kis tarah shahanshah se wo fauj juda ho
mushkil hai ke dariya se kahin mauj juda ho
is dam thi ye awaz pas-e-parda-e-qudrat
ai qudsiyo dekho mire bandon ki ibadat
na pyas ka shikwa hai, na faqon ki shikayat
ye zohd, ye taqwa, ye itaat, ye riyazat
kaunain mein ye sahab-e-iqbal-o-sharaf hain
alam hun ke un logon ke dil meri taraf hain
kis ijz se age mire hazir hain ye bande
dekho mire mahbub ke nasir hain, ye bande
mazlum hain be kis hain musafir hain ye bande
thore na hun kis tarah ke shakir hain ye bande
sadiq hain wali se mire un sab ko wala hai
un ka wo sila hai jo rasulon ka mila hai
pursish na lahad mein na hisab un ke liye hai
ye laiq-e-rahmat hain, sawab un ke liye hai
moti se jo hai saf, wo ab un ke liye hai
main jis ka hun saqi, wo sharab un ke liye hai
is nakhl-e-riyazat ke samar un ko milenge
jo arsh ke niche hain wo ghar un ke milenge
farigh jo salwat-e-sahari se hue den dar
poshak pahanne ko uthe sayyad-e-abrar
farmane lage hazrat abbas alamdar
han ghaziyo ab tum bhi sajo jang ke hathiyar
qurban tumhen hona hai mohammad ke pisar par
kamron ko kisu, gulshan-e-jannat ke safar par
amada-e-shar lashkar-e-kuffar hai kal se
hona hai tumhen aj, ham aghosh ajal se
dar pesh hai jang-o-jadal is fauj ke dal se
aqa bhi koi dam mein nikalte hain mahal se
han saf shikano waqt hai nusrat ki dua ka
khulta hai pharera ilm-e-fauj-e-khuda ka
ham log usi roz ke mushtaq hain, kab se
ab hogi mulaqat shahanshah-e-arab se
sayyadaniyan tum sab ko dua deti hain shab se
saf bandh ke ao, dar-e-daulat pe adab se
firdaus mein nana se huzur aj milenge
kausar pe tumhen khilat-e-nur aj milenge
is muzhda ko sunte hi musallah hue ghazi
astabal se ane lage jarraron ke tazi
sher-e-saf jangah tha, ek ek namazi
naare the ke qurban shahanshah-e-hijazi
dewrhi pe shagufta tha chaman-e-khuld-e-barin ka
khema mein talatum tha wida-e-shah den ka
the gard-e-haram bich mein wo ashiq-e-haq tha
manind-e-sahar rang har ik bi bi ka faq tha
banwe do alam ka jigar sine mein shaqq tha
zinib ye tarapti thi ke hazrat ko qalaq tha
shabbir ke pahlu se na hatti thi sakina
barhte the to daman se lipatti thi sakina
shah kahte the bi bi hamen ab jane do ghar se
sina mira shaqq hota hai, lipto na pidar se
wo kahti thi saya jo ye uth jaega sar se
hai hai main tumhen dhund ke laungi kidhar se
beti ka siwa ap ke koi nahin baba
shab bhar mein isi khauf se soi nahin baba
samjhate the hazrat ke main sadqe miri pyari
maidan se abhi aenge ham to kai bari
wo kahti thi main ap ki mazlumi ki wari
saman nazar ata hai yatimi ka hamari
dar pesh larai nahin gar fauj-e-shaqi se
kyun ap sifarish miri karte the phuphi se
ab ap ke jane se to sabit hai na ana
kyun kahte the zinib use chhati se sulana
bano mire pichhe, na sakina ko rulana
pani jo muyassar ho to pyas us ki bujhana
bahilaiyo jab ro ke mujhe yad karegi
tarpunga lahad mein jo ye fariyad karegi
main sunti thi abid se jo kuchh ki thi wasyyat
is ghar ki tabahi ki khabar dete the hazrat
hai hai ye miri umr ye sadma ye musibat
le lo mujhe hamrah, gawara nahin furqat
sath ap ke jaungi jo is dar-e-mehan se
koi miri gardan to na bandhega rasan se
nadan ki in baton pe ghar rota tha sara
matam mein kisi dil ko na tha, sabr ka yara
hazrat ko bhi furqat thi na beti ki gawara
dewrhi tak use god se apni na utara
jis dam wo chhutti, jite hi ji margae shaper
kis dard se rote hue bahar gae shaper
jis dam dar daulat pe amir-e-umam aya
pite ye haram ghar mein ke honton pe dam aya
taslim ko islam ka, lashkar baham aya
kis saulat-o-iqbal-o-hasham se ilm aya
jati thi lachakne mein ziya arsh tak us ki
khurshid ko panja mein liye thi chamak us ki
apas mein ye kahte the rafiqan-e-dilawar
dekhen ye huma saya fagan hota hai kis par
akbar ke to hai nam pe salari-e-lashkar
abbas ko denge shah den mansab-e-jaafar
ik ishq hai is sher se sultan-e-umam ko
bhai ko kabhi dekhte hain, gah-e-alam ko
zinib ke pisar mashwara ye karte the baham
kyun bhai alam lene ko mamun se kahin ham
taid-e-khuda chahiye go umr mein hain kam
ohda to hamara hai ye agah hai alam
waqif hain sabhi haidar-o-jaafar ke sharaf se
haq puchho to haqdar hain ham donon taraf se
dada bhi alamdar hai, nana bhi alam dar
ham apne buzurgon ke hain, mansab ke talab gar
kahta tha bara arz ka mauqaa nahin zinhar
hain badshah kaun-o-makan malik-o-mukhtar
ohda to bara ye hai ke mamun pe fida hun
chupke raho, aman na kahin sun ke khafa hun
matlab na alam se na hasham se hamen kuchh kam
mit jaen nishan, bas yahi ohda hai yahi nam
ye sar hun nisar-e-qadam shah-e-khush anjam
izzat rahe bhai, ye dua hai saharo sham
aqa jise chahen ilm-e-fauj-e-khuda den
mushtaq ajal hain hamen marne ki raza den
roti thi jo parde ke qarin zinib-e-dilgir
sab us ne mufassal ye suni beton ki taqrir
fizza se ye kahne lagi, wo sahab-e-tauqir
donon ko ishare se bala le kisi tadbir
kuchh kahna hai sun len use fursat unhen gar ho
abbas na dekhen na shah den ko khabar ho
ye kahti thi zinib ke khud ae wo nako kar
chhote se ye farmane lagen zinib nachar
kya baten abhi bhai se thin, ai mire dildar
is waqt mein ho kaun se mansab ke talab gar
samjhe na ke madar aqab parda khari hai
ghar lutta hai mera, tumhen mansab ki pari hai
allah bara azm kiya, bandh ke talwar
bachcho! tumhen aisa na samajhti thi main zinhar
dekho abhi tum donon se ho jaungi be zar
kuchh kahiyo na mamun se khabardar! khabardar
kya dakhl tumhen amar mein sultan-e-umam ke
dekhungi na phir munh, jo gae pas alam ke
kuchh aur hi tewar hain alam nikla hai jab se
tum kaun ho jo age barhe jate ho sab se
istada ho, ja kar aqab shah, adab se
ohda hai ye jis ka mujhe maalum hai shab se
is amar mein khatir na karen, aur kisi ki
main khush hun baja laen wasyyat ko ali ki
do roz se bhai pe mire zulm-o-sitam hai
tum fikr-e-alam mein ho mujhe sakht alam hai
chhote se hain qad, sin bhi tumhara abhi kam hai
khel us ko na samjho ye mohammad ka alam hai
hargiz na abhi kuchh shah-e-zi jah se kahna
kahna bhi to rukhsat ke liye shah se kahna
mana ke pahonachta hai tumhen mansab jaafar
aqa ki ghulami se hai ohda koi barh kar
chhota mira bhai bhi hai, beton ke barabar
ashiq ka to ashiq hai, baradar ka baradar
bigrungi gila gar koi uslub karoge
abbas se kya tum mujhe mamjob karoge
zinib ne itabana jo ki un se ye guftar
yun kahne lage, jor ke hathon ko wo dildar
shahon se ghulamon ne bhi ki hai, kabhi takrar
malik hain jise chahen alam den, shah-e-abrar
rukhsat ke liye tegh-o-sipar bandhe hue hain
ham subh se marne pe kamar bandhe hue hain
zinib ne kaha le ke balaen ke sidharo
bas ab mira dil shad hua ai mire pyaro
man sadqe gai, sar-e-qadam shah pe waro
ho eid mujhe gar umr-o-shimr ko maro
ye waqt hai imdad imam-e-azali ka
de chhote se hathon mein khuda zor ali ka
sadqe gai sun lo ke main kahti hun jata kar
tum pahle fida kijiyo sar-e-shah ke qadam par
maidan mein zakhmi hue gar qasim-o-akbar
phir tum mire farzand na main donon ki madar
jab dil hua naraz to farzand kahan ke
kis kam ka wo laal jo kam ae na man ke
un mein se agar ran ki taraf ek sidhara
zahra ki qasam munh na main dekhungi tumhara
jis waqt sunungi ke sar in donon ne wara
is waqt tumhen hoga mira dudh gawara
be jan hue baad un ke, to matam na karungi
dekho jo marungi bhi to naraz marungi
hain donon bhatije, mire pyare mire mahbub
tum un pe tasadduq ho, yahi hai mujhe matlub
jina nahin behtar kisi surat, kisi uslub
be sar diye dudh apna mein bakhshun tumhen, kya khub
iza jo uthaoge to rahat bhi milegi
jab aengi lashen to ye daulat bhi milegi
dekho kahe deti hun khabardar! khabardar
jite jo rahe dudh na bakhshungi mein zinhar
sheron ke ye hain kam khinche jis ghari talwar
rakh dewen gila barh ke, tah-e-khanjar-e-khun khwar
tori hain safen jang mein jab khet pare hain
jinnat ke lashkar se ali yun hi lare hain
aada ko mire dudh ki tasir-e-dikhao
ijlal-e-husn-e-shaukat-e-shabbir-e-dikhao
jaafar ki tarah jauhar-e-shamshir-e-dikhao
tan tan ke yad allah ki taswir-e-dikhao
khurshid-e-imamat se qarabat mein qarin ho
tum sher ho sheron ke hasinon ke hasin ho
jaafar se numudar ke dilbar ho dilero
haidar se dilawar ke dilawar ho dilero
jarrar ho, karrar ho, safdar ho dilero
zirgham ho, zaigham ho, ghazanfar ho dilero
tiron se jawanon ke jigar tor ke ao
khaibar ki tarah kofe ka dar tor ke ao
khandaq ki larai ki tarah jang ko jhelo
bachche asad allah ke ho, jan pe khelo
teghon mein dhanso, chhatiyon se nezon ko relo
kofe ko tah-e-tegh karo, sham ko le lo
do aur jala aina-e-tegh-e-arab ko
lo rom ko qabze mein to qabu mein halab hai
khaqan ka raha takht na qaisar ka raha taj
han ghaziyo! chain-o-habash-o-zang se lo baj
charhna hai larai pe jawan mardon ko meraj
giti tah-o-bala ho wo talwar chale aj
yun ayu char aina pahne hue bar mein
jis tarah ali baad zafar ate the ghar mein
mele na hun tewar, ye sipahi ke hunar hain
jis ke hain, bas us ke hain, jidhar hain bas idhar hain
gah itr mein dube hain, gahe khun mein tar hain
sohbat mein musahib hain, larai mein sipar hain
wo aur kisi se na jhukenge na jhuke hain
izzat mein na farq ae ke sar bich chuke hain
ye sun ke jo nikle wo jari kheme se bahar
kis pyar se munh donon ka takne lage surur
akbar ne ye ki arz ke ai sibt-e-payambar
tayyar hai sab qibla-e-kaunain ka lashkar
jaldi hai larai ki idhar fauj-e-sitam ko
irshad jise ho wo barhe le ke alam ko
shah bole ke abasi-e-dilawar ko bulao
pyare mire mahbub baradar ko bulao
ashiq ko madadgar ko yawar ko bulao
jaldi mire hamza mire jaafar ko bulao
ye auj, ye rutba, ye hasham us ke liye hai
zeb us se alam ki hai, alam us ke liye hai
sab takne lage surat-e-abbas falak jah
nazan hua khud auj pe apne ilm-e-shah
yaani mira amil hai nishan-e-asad allah
balida tha parcham, to pharera tha hua khwah
jan a gai thi sunte hi is khushkhabari ko
panja bhi ishare se bulata tha jari ko
khush ho ke ye amo ko pukare ali akbar
jald aiye yad ap ko farmate hain surur
hazir hua jore hue hathon ko ho safdar
irshad kiya shah ne alam bhai ko de kar
rakhiye use kandhe pe, ye hai ap ka ohda
lo bhai mubarak ho tumhen bap ka ohda
bosa diya abasi-e-dilawar ne alam par
taslim ki aur rakh diya sar shah ke qadam par
ki arz ke qurban is altaf-o-karam par
so sar hun to sadqe mein shahanshah-e-umam par
adna jo abhi tha use aala kiya maula
qatre ko tire faiz ne dariya kiya maula
is chatar-e-falak qadr ka saya mire sar par
is dhup mein hoga, pe pharera mire sarpar
ye abr mire sar pe, ye tuba mire sar par
qaim rahen lakhon baras aqa mire sar par
sultan-e-do alam ki ghulami ke sile hain
sab auj ye naalain uthane se mile hain
hazrat ne kaha ro ke ye kya kahte ho pyare
hazir hai agar jan bhi kam ae tumhare
hissa ye tumhara tha so pahuncha tumhen bare
malik ho tumhen, ham to hain ab gor kinare
tha dil mein jo kuchh wo bakhuda ho nahin sakta
bhai tira haq mujh se ada ho nahin sakta
ye kah ke barhe surur-e-din janib-e-tosun
hatyar lagae hue, pahne hue joshan
aswar hue ap, jo gardan ke daman
allah re ziya, khana-e-zain ho gaya raushan
wo paon rikabon ke liye bais-e-zau the
khurshid ke qadmon ke tale do mah-e-nau the
ranon ke ishare se laga kaundne, shabdez
aswar ke dil ka tha ishara use mohmiz
garma ke jo shabbir ne tazi ko kiya tez
aada pe chala ghaul sawaron ka, jilau rez
ek ek jawan-e-arabi, rashk-e-malak tha
allah ke lashkar ka alam, sar ba falak tha
kya faiz-e-sawari tha ke zar rez thi sab rah
tale tha idhar mehr, idhar tha ilm-e-shah
mabain do khurshid thi, fauj-e-shah-e-zi jah
panje pe tajalli thi, ke allah hi allah
bala thi chamak, mehr-e-munawwar ki chamak par
zau us ki zamin par thi, ziya us ki falak par
ek ek jawan, zewar-e-jangi ko sanware
nezon ki chamak aur wo samundar ke tarare
jaafar ke jigar band, yad allah ke pyare
rustam se har ik jang kare sher ko mare
sayyaf ho marhab sa, to shamshir se maren
arjin se kamandar ko, ik tir se maren
kam sun kai larkon ka juda ghaul tha sab se
soe bhi na the, walwala-e-jang mein, shab se
ro ke hue bagon ko, shah-e-din ke adab se
aada ki taraf dekhte the, chashm-e-ghazab se
hathiyar jo bandhe the to kya tan pe khule the
sab nimache tole hue marne pe tule the
wo chand sa munh, aur wo gore badan, un ke
sharminda ho ghunche bhi, wo nazuk dahan un ke
yusuf ki tarah itr fishan pairahan un ke
markar wahi kapre hue akhir kafan un ke
kya husn-e-aqidat tha ajab dil ke jawan the
aqa pe fida hone ko sab ek zaban the
umren to kam-o-besh, ye sab gesuon wale
ik ghaul mein the chand kai aur kai hale
zi martaba sayyadaniyon ko god ke pale
ghuncha tha wo sab, akbar-e-gul ru ke hawale
un taza nihalon mein numudar yahi the
is gulshan-e-yak rang ke mukhtar yahi the
maqtal ko jo pur nur kiya, askar-e-din ne
dekha taraf-e-charkh, hiqarat se zamin ne
uncha na kiya sar-e-falak-e-mah-e-jabin ne
ki farsh pe hasrat se nazar arsh-e-barin ne
uth uth ke chamak apni dikhane lage zarre
khurshid ke pahlu ko dabane lage zarre
khola jo pharere ko alamdar jari ne
laute gul-e-firdaus, nasim-e-sahari ne
taron ko utara, falak-e-nilofari ne
parcham jo khula khol diye bal-e-pari ne
isa ne pukara ke nisar us ke chashm ke
khurshid ne munh rakh diya panje pe alam ke
tartib-e-saf-e-fauj ka jis dam hua aalam
bandhi ali akbar ne saf-e-lashkar-e-islam
zahir jo hui shan-e-jawanan-e-gul andam
kofe ke nishan jhuk gae, kanpi sipah-e-sham
allah re shaukat shurafa-o-nujaba ki
islam ka lashkar tha ke qudrat bhi khuda ki
nagah baja tabal, barha lashkar-e-saffak
ta charkh gaya, ghalghala-e-kos-e-shaghab nak
fariyad se qarna ki hila gumbad-e-aflak
tharra gaya awaz-e-duhul se kura-e-khak
naubat thi zabas qatl-e-imam-e-madani ki
saf ati thi tashon se sada sina zani ki
wan shor tha bajon ka idhar naara-e-takbir
ek ek jari jhumta tha tol ke shamshir
nigah su-e-fauj-e-khuda ane lage tir
abbas almabdar ne dekha rukh-e-shabbir
ki arz ke larne ko sharir ate hain maula
kya hukm hai ab pyason pe tir ate hain maula
shah ne kaha sharm ati hai kya hukm mein dun ah
haftad-e-do tan yan hain, idhar saikron gumrah
ghazi ne ye ki arz ke ai gul ke shahanshah
ye sher nistan-e-ali hain, to wo robara
lakhon hain to kya darhai shujaan-e-arab ko
iqbal se aqa ke bhagga dete hain sab ko
farmaya ke faqe se hai, sara mira lashkar
pani nahin milta ke lab-e-khushk karen tar
behtar hai agar pahle kate tan se mira sar
ghazi ne kaha sher-e-garsanh hain, ye safdar
hamlaun se ulat denge pare fauj-e-adu ke
bhuke hain ye zakhmon ke, pyase hain lahu ke
hazrat ne kaha khair! laro fauj-e-sitam se
maalum hai sab aj juda howen ge ham se
duniya se na matlab hai, na kuchh jah-o-hasham se
kat jaega apna bhi gila, te-e-do dam se
maqbul hain wo, jo miri imdad karenge
is jang ko bhi log, bahut yad karenge
jis dam ye suni, qibla-e-kaunain ki guftar
janbaz barhe, fauj se chalne lagi talwar
the pyason ke hamle ghazab-e-hazrat-e-qahhar
choti ke jawan bhag gae phenk ke talwar
kaun ankh mila sakta tha, sheron se arab ke
jab karte the naare qadam uth jate the sab ke
larta tha ghazab ek ke baad ek wafadar
din charhta tha yan, garm tha wan maut ka bazar
sar bechte the, jins-e-shahadat ke talabgar
barh barh ke kharidar pe girta tha kharidar
len pahle, ham ek ek ki jan us ki bari thi
uqba ka jo sauda tha to qimat bhi kari thi
aya jo azizon ke liye maut ka paigham
farzandon ne jaafar ke bare ran mein kiye kam
aulad-e-aqil a chuki shabbir ke jab kam
larne ko gae muslim-e-bekas ke gul andam
tha hashr bapa nadiyan bahti thin lahu ki
bachchon ne ulat di thin safen fauj-e-adu ki
lashkar mein talatum tha ghazab chalti thi talwar
betab the yan, zinib-e-nashad ke dildar
munh dekh ke hazrat ka yahi kahte the har bar
ham jaenge baad un ke su-e-lashkar-e-kuffar
ji jaen jo maula hamen marne ki raza den
aisa na ho qasim ko huzur-e-izn-e-wigha den
kuchh un se kaha chahte the surur-e-zi shan
jo ghul hua mare gae muslim ke dil-o-jan
lashe bhi idhar a chuke, jab khun mein ghaltan
phir hathon ko jora ke mile rukhsat maidan
shah ne kaha ye dagh to dushwar hai ham par
in donon ne sar rakh diye mamun ke qadam par
hazrat ne kaha man se bhi ho ae ho rukhsat
kya kahte ho lutwa dun main hamsher ki daulat
maya ho tumhen us ka, tumhen us ki bizaat
chhote ne ye hazrat se kaha tham ke riqqat
jhute nahin ham, ap abhi puchh len sab se
aman to raza de chuki hain, marne ki shab se
bachchon ne jo ki jor ke hathon ko ye taqrir
in donon ka munh dekh ke rone lage shabbir
farmaya chhurata hai, tumhen bhi falak-e-pir
achchha mein raza mand hun, jo maraz-e-hamsher
wo sida-e-pak-e-nawwasi hai nabi ki
fayyaz ki hamsher hai, beti hai sakhi ki
ye sun ke jhuke akhiri taslim ko zi jah
khurshid ke age mah-e-nau ban gae do mah
ki su-e-falak dekh ke shabbir ne ik jah
do sher chale ghoron par charh kar su-e-jangah
man dewrhi se chillai ke rukhsat ho mubarak
sarkar-e-shahanshah se, khilat ho mubarak
sultan-e-do alam ne makhlaa kiya wari
tum jate ho ya jati hai dolaha ki sawari
parwan charhe, khatm huin shadiyan sari
lo dur se leti hun balaen, tumhari
sadqe gai nezon ko hilate hue jao
shaklen mujhe phir phir ke dikhate hue jao
taslim ko ghoron se jhuke, donon wo gul ru
dil man ka ye umda ke tapakne lage ansu
bagen jo uthaen to faras ban gae, ahu
phir dekhne pai na unhen zinib-e-khush khu
maidan ki taraf yas se man rah gai tak kar
pinhan hue badli mein sitare se chamak kar
maidan mein ajab shan se wo sher-e-nar ae
goya ke baham haidar-o-jaafar nazar ae
ghul par gaya hazrat ki bahan ke pisar ae
aflak se bala-e-zamin do qamar ae
yusuf se fuzun husn garanmaya hai un ka
ye dhup bayaban mein nahin, saya hai un ka
wo chand se munh, aur wo gesu-e-muambar
wo badr se rukhsar, zahe qudrat-e-dawar
sab shan yadallah ki, sab shaukat-e-haidar
chitwan wahi, ghussa wahi, sare wahi tewar
ye dabdaba kis sahab-e-shamshir ne dekha
dekha jise, maalum hua sher ne dekha
tan tan ke jo shan apni dikhate the wo zi jah
chhati se laga lete the donon ko yad allah
shamshad se qamat, na daraz aur na kotah
khele hue teghon mein fan-e-jang se agah
nakhun se dileron ke sab andaz-e-wigha the
bachche the magar bachcha-e-zirgham-e-khuda the
the husn mein in donon ke aina ru ek
peshani-o-abru-o-sar-o-sadr-o-galo ek
shan ek, shikwa ek, jo rang ek, to bu ek
dil ek, jigar ek, jasad ek, lahu ek
aur un sa koi gharb se ta sharq nahin hai
do tukre hain ik seb ke, kuchh farq nahin hai
parhne lage ashar-e-rajaz jab wo dilawar
allah ri fasahat fasha ho gae shashdar
har bit thi dushman ke liye tegh-e-do paikar
har misra-e-barjasta mein thi tez-e-khanjar
de kaun jawab un ka ke dam band tha sab ka
wan qafiya tha tang shujaan-e-arab ka
izhar-e-nasab mein jo mohammad ka liya nam
sab parhne lage sal-e-ali sahab-e-islam
age jo barhe nam-e-ali ke ke wo gulfam
dil hil gae tharrane laga rom se ta sham
jaafar ka jo kuchh zikr kiya baad ali ke
mujre ko alam jhuk gae sab fauj-e-shaqi ke
aghaz tha zikr-e-sharaf-e-hazrat-e-shabbir
danke pe idhar chot lagi, chalne lage tir
is waqt bare bhai ne ki chhote se taqrir
talwar alam kijiye ab kis liye takhir
kahte to juda ho ke sitamgaron pe jaen
aswaron mein ham, ap kamandaron pe jaen
farmaya bare bhai ne hans kar, nahin bhai
tum jan ho, dushwar hai dam bhar ki judai
ho jati hai ik an mein, har saf ki safai
kar dete hain sar, kaun si aisi hai larai
bazu hun qawi, hath se gar hath na chhote
sar tan se utar jae, magar sath na chhote
nana ki tarah, fauj pe hamle karen, ao
talwaron mein tan tan ke chalo, barchhiyan khao
un chhote se hathon ka hamen, zor-e-dikhao
ham sina sipar tum pe hun, tum ham ko bachao
ham sheron pe rustam ka bhi munh par na sakega
jab do hue ik dil to koi lar na sakega
chhote ne kaha jor ke hathon ko ke, behtar
bas khinch liye nimache, donon ne barabar
do bijliyan kaunden ke larazne lage lashkar
nezon ke nayastan mein-e-dar ae wo ghazanfar
barbad kiya rau mein sawaron ko daba ke
rahwar bhi aswar the ghoron pe hawa ke
un chhoti si talwaron ke the kat nirale
thin kahniyan pahunchon se juda, hathon se bhale
masal apni jamae the jo be misl risale
the jaiza un sab ka yahi dekhne wale
naz apne hunar par tha shujaan-e-arab ko
nezon ko qalam kar ke nadarad kiya sab ko
maut ai idhar, nimache donon jidhar ae
jab hath barha, paon pe kat kat ke sar ae
gar sine tak ae to, kabhi ta kamar ae
khali na phire, jis pe gae, khun mein bhar ae
har nimcha, bijli tha sitamgaron ke haq mein
dube hue the do mah-e-nau, khun ki shafaq mein
uthti thi na dar se kisi khun khwar ki gardan
sar khud ka jhuk jata tha, talwar ki gardan
do char ke munh kat gae, do char ki gardan
aswar ka sar ur gaya, rahwar ki gardan
do nimache bijli se guzarte the kamar se
adhe hue jate the lain jan ke dar se
do chhoti si teghon se qayamat nazar ai
maasumon ke hathon se karamat nazar ai
sar katne ki, aada ke alamat nazar ai
lo hai ki sipar bhi na salamat nazar ai
be wajh na phir jate the munh ahl-e-jafa ke
dariya ke thapere the, tamanche the qaza ke
gardan se barhe kat ke paikar nikal ae
joshan ko dikhate hue jauhar nikal ae
char aina mein tir ke bahar nikal ae
sabon se do tar barabar nikal ae
mehrab ke niche kise jhukte nahin dekha
machhli ko bandhe pani mein rukte nahin dekha
har ghaul mein ghaltan-o-tapan the sarw paikar
dastane kahin the, kahin dhalen, kahin mighfar
jab nimache in donon ke uthte the barabar
munh khauf se dhalon mein chhupate the sitam gar
roke unhen, taqat ye na thi pir-o-jawan ki
surat nazar ane lagi tegh-e-do zaban ki
gharat thi wo saf jis se wigha karke phire wo
do hath mein sau sau ko fana karke phire wo
sardaron ke sar tan se juda karke phire wo
har ghaul mein ik hashr bapa karke phire wo
ghul tha ke pare tute hue jam nahin sakte
sar katne ki dahshat se qadam tham nahin sakte
ghore the chhalawa, kabhi yan the kabhi wan the
putli mein to phirte the, par ankhon se nihan the
yan the jo subuk ro to idhar garm inan the
bijli the kisi ja to kahin ab-e-rawan the
ho sakti thi bijli se ye surat na hiran se
jhonke the hawa ke ke nikal jate the san se
be ab the do din se ye jandar the ghore
har martaba ur jane pe tayyar the ghore
us par kabhi the, kabhi us par the ghore
nuqta the wo sab fauj ki parkar the ghore
das bis jo mar jate the tapon se kuchal kar
barh sakta na tha ik bhi ihata se ajal ke
tane hue sinon ko jidhar jate the donon
talwaron ki maujon se guzar jate the, donon
har ghaul mein be khauf-o-khatar jate the, donon
sab hote the paspa to thahar jate the, donon
ulti hui saf dekh ke hans deta tha bhai
bhai ki taraf dekh ke hans deta tha bhai
dam le ke jo ghoron ko urate the wo jarrar
aada ke risalon ko bhagate the wo jarrar
sheron ki tarah fauj pe jate the wo jarrar
do karte the yakta, jise pate the wo jarrar
sheron ne jo mara bhi to ro daron ko mara
jab ankh mili chun ke numudaron ko mara
jamiyyat-e-lashkar ko pareshan kiya, dam mein
jo fauj ki jan the, unhen be jan kiya dam mein
talwaron se jangal ko, gulistan kiya dam mein
sar kat ke khunkhwaron ko ghaltan kya dam mein
be dast the ilmon ko, jo be din liye the
bachchon ne jawanon ke nishan chhin liye the
do lakh ko donon ne kiya tha tah-o-bala
tegh ek ki chalti thi, to ik bhai ka bhala
ik barh gaya gar ek ne ghore ko nikala
dam us ne liya, us ne larai ko sambhala
yak ja faras-e-tez qadam ho gae donon
jab bhir barhi kuchh to baham ho gae donon
wo chher ke tazi ko sawaron mein dar aya
dam bhar mein piyadon ko pamal kar aya
jab sher sa pahuncha wo idhar, ye idhar aya
jan a gai bhai ko jo bhai nazar aya
bach bach ke nikalte the jo nezon ke tale se
ik bhai lipat jata tha bhai ke gale se
kuchh bhai se barh kar jo wigha karta tha bhai
bach jane ki bhai ke dua karta tha bhai
haq bhai ki ulfat ka ada karta tha bhai
har war pe bhai ki sana karta tha bhai
tum sa nahin safdar koi wallah baradar
kya khub lare salmak allah baradar
kahta tha bare bhai se chhota basad adab
bhai mein bhagga dun abhi un ko, jo mile ab
ab pyas ki garmi se kaleje ko nahin tab
sine mein mira dil nahin, atish pe hai simab
ham log mahaq kya nahin is ab-e-rawan ke
talu mein khalish hoti hai kanton se zaban ke
kahta tha bara bhai mein sadqe tire gulfam
ham khushk zabanon ko, bhala pani se kya kam
ab jald ajal ae to kausar ka piyen jam
ghash ham ko bhi a jaega, pani ka na lo nam
ankhen to sitamgaron ki teghon se lari hain
chupke raho aman dar-e-khema pe khari hain
is nahr ka lena to kuchh aisa nahin mushkil
roken hamen kya tab lainon ki hai, kya dil
pal bandh len lashon ke abhi ham sar-e-sahil
batlaiye, phir nahr ke le lene se hasil
dekho na idhar pyas se go lakh taab hai
aman hamen gar dudh na bakhshen to ghazab hai
ashk ankhon mein bhar kar, kaha chhote ne bahut khub
har dam hai razamandi-e-madar hamen matlub
aise to nahin ham ke buzurgon se hun mahjub
manzur ye tha fakhr ka, nikle koi uslub
dariya ko bhi dekhenge na ab ankh utha ke
pite bhi to pahle shah-e-wala ko pila ke
jaafar ke jo paute hain, to haidar ke nawase
kuchh ham ali akbar se ziyada nahin pyase
ye kahte hi larne lage, phir ahl-e-jafa se
fariyad ke bachchon pe giri fauj qifa se
khun sar ka baha munh pe to ghabra gae donon
do lakh ki teghon ke tale a gae donon
dube hue the sham ke badal mein wo do mah
parde se khari takti thi, zinib su-e-jangah
abbas se kahte the tarap kar shah-e-zi jah
ab mujh se juda hote hain do sher mire ah
kyun kar mutahammil ho dil is ranj-o-mehan ka
ghar lutta hai bhai miri nadar bahan ka
is bi bi ke faqon ke hain pale hue ye lal
daulat hai yahi, aur yahi hashmat-o-iqbal
sat ath baras ke hain abhi kya hai sun-o-sal
sab hath milenge jo ye gul ho gae pamal
taza yahi do phul hain jaafar ke chaman mein
mar jaega bap un ki khabar sun ke watan mein
ro kar dam-e-rukhsat wo yahi kahte the har bar
main shah ka khadim hun, ye donon hain namak khwar
agah sobat-e-safar se nahin zinhar
ai dukhtar-e-zahra mire beton se khabardar
main rakh nahin sakta hun ke mamun pe fida hain
ab to yahi donon mire piri ke asa hain
shauhar ka tarapna use kuchh bhi na raha yad
hai hai miri ulfat mein luti zinib-e-nashad
yun bhai pe sadqe koi karta nahin aulad
ham dekhte hain aur bahan hoti hai barbad
ru-e-gi wo beton ko to samjhaenge kyun kar
munh zenbi dilgir ko dikhlaenge kyun kar
abbas ne ki arz, kaleja hai do para
un ko to kisi ki nahin, imdad gawara
zakhmi hue, na mujh ko na akbar ko pukara
jae ye ghulam ap jo farmaen ishara
hazrat ki qasam de ke main samjhaunga un ko
machlenge to godi mein utha launga un ko
hazrat ne kaha sahab-e-ghairat hain, wo donon
lakht-e-jigar shah-e-wilayat hain wo donon
zirgham-e-nistan-e-shujaat hain, wo donon
wallah bare sahab-e-himmat hain wo donon
do lakh to kya hain jo karoron mein ghirenge
be jan diye, wo na phire hain na phirenge
barhne lage maidan ki taraf qasim-e-zi jah
akbar ne ye ki arz ke main jata hun ya shah
hai donon ki furqat ka, mujhe sadma-e-jankah
lakhon mein hain tanha phuphi aman ke pisar, ah
reti pe kahin gar na paren barchhiyan kha kar
main sath unhen le ata hun aada ko bhagga kar
ghabra ke dar-e-khema se zinib ye pukari
sar nange mein niklungi, jo tum jaoge wari
aulad mujhe tum se ziyada nahin pyari
batlao ke main un ki hun ashiq ke tumhari
maidan ki taraf qasim be par bhi na jaen
talwaron mein abasi-e-dilawar bhi na jaen