بے دینوں کو مرتضیٰ نے ایماں بخشا

Mir Anees (1803–1874)

بے دینوں کو مرتضیٰ نے ایماں بخشا

دین داروں کو جنت کا گلستاں بخشا

بخشش کا ہے خاتمہ کہ خاتم دے کر

درویش کو رتبہ سلیماںؔ بخشا