بتوں کی اگر خود نمائی نہ دیکھوں

Pandit Daya Shankar Naseem Lakhnawi (1811–1845)

بتوں کی اگر خود نمائی نہ دیکھوں

ان آنکھوں سے یا رب خدائی نہ دیکھوں

محبت سے کہتا ہوں سی رکھوں آنکھیں

پلک سے پلک کی جدائی نہ دیکھوں

بھلا میں برا جانتا ہوں جو تم کو

برائی ہے اپنی بھلائی نہ دیکھوں

مرا عکس تک صاف مجھ سے نہیں ہے

میں حیراں ہوں کس منہ سے آئینہ دیکھوں

نسیمؔ اس چمن کے جو کانٹوں سے الجھوں

میں اس گل کی رنگیں ادائی نہ دیکھوں