آدم کو عجب خدا نے رتبہ بخشا

Mir Anees (1803–1874)

آدم کو عجب خدا نے رتبہ بخشا

ادنیٰ کے لیے مقام اعلیٰ بخشا

عقل و ہنر و تمیز و جان و ایماں

اس ایک کف خاک کو کیا کیا بخشا