یارب چمنِ نظم کو گلزارِ اِرم کر
Mir Anees (1803–1874)یارب چمنِ نظم کو گلزارِ اِرم کر
اے ابرِ کرم خشک زراعت پہ کرم کر
تو فیض کا مبدا ہے توجہ کوئی دَم کر
گمنام کو اعجاز بیانوں میں رقم کر
جب تک یہ چمک مہر کے پر تو سے نہ جائے
اقلیم سخن میرے قلم رَو سے نہ جائے
اس باغ میں چشمے ہیں ترے فیض کے جاری
بلبل کی زباں پر ہے تری شکر گزاری
ہر نخل برومند ہے یا حضرتِ باری
پھل ہم کو بھی مل جائے ریاضت کا ہماری
وہ کل ہوں عنایت چمن طبعِ نِکو کو
بلبل نے بھی سونگھا نہ وہ جن پھولوں کی بو کو
غواص طبیعت کو عطا کر وہ لالیٰ
ہو جن کی جگہ تاجِ سرِ عرش پہ خالی
ایک ایک لڑی نظمِ ثریا سے ہو عالی
عالم کی نگاہوں سے گرے قطبِ شمالی
سب ہوں دریکتا نہ علاقہ ہو کسی سے
نذر ان کی یہ ہوں گے جنہیں رشتہ ہے نبی سے
بھر دے درِ مقصود سے اس درجِ وہاں کو
دریائے معانی سے بڑھا طبع رواں کو
آگاہ کر اندازِ تکلم سے زباں کو
عاشق ہو فصاحت بھی وہ دے حسن بیاں کو
تحسیں کا سموت سے غل تابہ سمک ہو
ہرگوش بنے کانِ ملاحت وہ نمک ہو
تعریف میں چشمے کو سمندر سے ملا دوں
قطرے کو جو دوں آپ تو گوہر سے ملا دوں
ذرے کی چمک مہرِ منور سے ملا دوں
خاروں کو نزاکت میں گلِ تر سے ملا دوں
گلدستۂ معنی کو نئے ڈھنگ سے باندھوں
اک پھول کا مضموں ہو تو سو رنگ سے باندھوں
گر بز کی جانب ہو توجہ دمِ تحریر
کھنچ جائے ابھی گلشنِ فردوس کی تصویر
دیکھے نہ کبھی صحبت انجم فلک پیر
ہوجائے ہوا بزمِ سلیماں کی بھی توقیر
یوں تختِ حسینان معانی اتر آئے
ہر چشم کو پریوں کا اکھاڑا نظر آئے
ساقی کے کرم سے ہو وہ دور اور چلیں جام
جس میں عوضِ نشہ ہو کیفیت انجام
ہر مست، فراموش کرے گردشِ ایام
صوفی کی زباں بھی نہ رہے فیض سے ناکام
ہاں بادہ کشو پوچھ لو میخانہ نشیں سے
کوثر کی یہ موج آ گئی ہے خلدِ بیرں سے
آؤں طرفِ رزم ابھی چھوڑ کے جب بزم
خیبر کی خبر لائے مری طبعِ اولو العزم
قطعِ سرِ اعداد کا ارادہ ہو جو بالجزم
دکھلائے یہں سب کو زباں معرکۂ رزم
جل جائیں عدد آگ بڑھکتی نظر آئے
تلوار پہ تلوار چمکتی نظر آئے
مصرع ہوں صف آرا سفتِ لشکرِ جرار
الفاظ کی تیزی کو نہ پہونچے کوئی تلوار
نقطے ہوں جو ڈھالیں تو الفِ خنجر خونخوار
مَد آگے بڑھیں برچھیوں کو تول کے اک بار
غل ہو کبھی یوں فوج کو لڑتے نہیں دیکھا
مقتل میں رن ایسا کبھی پڑتے نہیں دیکھا
ہو ایک زباں ماہ سے تامسکن ماہی
عالم کو دکھا دے برشِ سیفِ الہٰی
جرأت کا دھنی تو ہے یہ چلائیں سپاہی
لاریب ترے نام پہ ہے سکۂ شاہی
ہر دم یہ اشارہ ہو دوات اور قلم کا
تو مالک و مختار ہے اس طبل و علم کا
تائید کا ہنگام ہے یا حیدرؑ صفدر
امداد ترا کام ہے یا حیدرؑ صفدر
تو صاحبِ اکرام ہے یا حیدرؑ صفدر
تیرا بھی کرم عام یا حیدرؑ صفدر
تنہا ترے اقبال سے شمشیر بکف ہوں
سب ایک طرف جمع ہوں میں ایک طرف ہوں
نا قدریئ عالم کی شکایت نہیں مولا
کچھ دفترِ باطل کی حقیقت نہیں مولا
باہم گل و بلبل میں محبت نہیں مولا
میں کیا ہوں کسی روح کو راحت نہیں مولا
عالم ہے مکدر، کوئی دل صاف نہیں ہے
اس عہد میں سب کچھ ہے پر انصاف نہیں ہے
نیک و بدِ عالم کا تامل نہیں کرتے
عارف کبھی اتنا بھی تجاہل نہیں کرتے
خاروں کے لئے رخ طرفِ گل نہیں کرتے
تعریف خوش الحانی بلبل نہیں کرتے
خاموش ہیں، گو شیشہ دل چور ہوئے ہیں
اشکوں کے ٹپک پڑنے سے مجبور ہوئے ہیں
الماس سے بہتر یہ سمجھتے ہیں خذف کو
در کو تو گھٹاتے ہیں، بڑھاتے ہیں صدف کو
اندھیر یہ ہے چاند بتاتے ہیں کلف کو
کھو دیتے ہیں شیشے کے لئے درِ نجف کو
ضائع ہیں درو لعل بد خشاں و عدن کے
مٹی میں ملاتے ہیں جواہر کو سخن کے
ہے لعل و گہر سے یہ دہن کانِ جواہر
ہنگامِ سخن کھلتی ہے، دکانِ جواہر
ہیں بد مرضع تو ورق خواں جواہر
دیکھے اسے، ہاں ہے کوئی خواہانِ جواہر
بینائے رقومات ہنر چاہئے اس کو
سودا ہے جواہر کا، نظر چاہئے اس کو
کیا ہو گئے وہ جو ہریانِ سخن اک بار
ہر وقت جو اس جنس کے رہتے تھے طلب گار
اب ہے کوئی طالب نہ شناسا نہ خریدار
ہے کون دکھائیں کسے یہ گوہرِ شہوار
کس وقت یہاں چھوڑ کے ملکِ عدم آئے
جب اٹھ گئے بازار سے گاہک تو ہم آئے
خواہاں نہیں یا قوتِ سخن کا کوئی، گو آج
ہے آپ کی سرکا تو یا صاحبِ معراج
اے باعثِ ایجادِ جہاں، خلق کے سرتاج
ہوجائے گا دم بھر میں غنی بندۂ محتاج
امید اسی گھر کی، وسیلہ اسی اسی گھر کا
دولت یہی میری، یہی توشہ ہے سفر کا
میں کیا ہوں مری طبع ہے کیا اے شبہ ساہان
حسان و فرزدق ہیں یہاں عاجز وحیراں
شرمندہ زمانے سے گئے وامل و سحباں
قاصر ہیں سخن فہم و سخن سنج و سخن داں
کیا مدح کفِ خاک سے ہو نور خدا کی
لکنت یہیں کرتی ہیں زبایں فصحا کی
لا یعلم ولا علم کی کیا سحر بیانی
حضرت پہ ہویدا ہے، مری ہیچ مدانی
نہ ذہن میں جودت، نہ طبیعت میں روانی
گویا ہوں، فقط ہے یہ تری فیض رسانی
میں کیا ہوں فرشتوں کی طلاقت ہے تو کیا ہے
وہ خاص یہ بندے ہیں کہ مداح خدا ہے
تھا جوش کچھ ایسا ہی جو دعویٰ کیا میں نے
خود سربہ گریباں ہوں کہ، یہ کیا کیا میں نے
اک قطرۂ نا چیز کو دریا کیا میں نے
تقصیر بحل کیجئے، بے جا کیا میں نے
ہاں سچ ہے کہ اتنی بھی تعلّی نہ روا تھی
مولا یہ کلیجے کے پھپھولوں کی دوا تھی
مجرم ہوں، کبھی ایسی خطا کی نہیں میں نے
بھولے سے بھی آپ اپنی ثنا کی نہیں میں نے
دل سے کبھی مدحِ اُمرا کی نہیں میں نے
تقلید کلامِ جہلا کی نہیں میں نے
نازاں ہوں محبت پہ امامِ ازلی کی
ساری یہ تعلّی ہے حمایت سے علیؑ کی
ہر چند زباں کیا مری اور کیا مری تقریر
دن رات وظیفہ ہے ثنا خوانئ شبیرؑ
منظور ہے اک باب میں دو فصل کی تحریر
مولا کی مدد کا متمنی ہے یہ دل گیر
یہ فصل نئے رنگ سے کاغذ پہ رقم ہو
اک بزم ہو شادی کی تو اک صحبتِ غم ہو
شعباں کی ہے تاریخِ سویم روزِ ولادت
اور ہے دہم ماہِ عزا یوم شہادت
دونوں میں بہر حال ہے تحصیلِ سعادت
وہ بھی عملِ خیر ہے یہ بھی ہے عبادت
مدّاح ہوں کیا کچھ نہیں اس گھر سے ملا ہے
کوثر ہے صلا اس کا بہشت اس کا صلا ہے
مقبول ہوئی غرض، گنہ عفو ہوئے سب
امید بر آئی مرا حاصل ہوا مطلب
شامل ہوا افضالِ محمدؐ کرمِ رب
ہوتے ہیں علم فوجِ مضامیں کے نشاں اب
پستی پہ ہیں سب رکنِ رکیں دینِ متیں کے
ڈنکے سے ہلا دیتا ہوں طبقوں کو زمیں کے
نازاں ہوں عنایت پہ شہنشاہِ زمن کی
بخشی ہے رضا جائزہ فوجِ سخن کی
چہرے کی بحالی سے قبا چست ہے تن کی
لو برطرفی پڑ گئی مضمون کہن کی
اک فرد پرائی نہیں دفتر میں ہمارے
بھرتی ہے نئی فوج کی لشکر میں ہمارے
ہاں اے فلکِ پیر نئے سر سے جواں ہو
اے ماہِ شبِ چار دہم نور فشاں ہو
اے ظلمتِ غم دیدۂ عالم سے نہاں ہو
اے روشنیِ صبح شبِ عید عیاں ہو
شادی ہے ولادت کی یداللہ کے گھر میں
خورشید اترتا ہے شہنشاہ کے گھر میں
اے شمس و قمر، اور قمر ہوتا ہے پیدا
نخلِ چمنِ دیں کا ثمر، ہوا ہے پیدا
مخدومۂ عالم کا پسر، ہوتا ہے پیدا
جو عرش کی ضو ہے، وہ گہر ہوتا ہے پیدا
ہر جسم میں جاں آتی ہے مذکور سے جس کے
نو نورِ خدا ہوں گے عیاں، نور سے جس کے
اے کعبۂ ایماں، تری حرمت کے دن آئے
اے رکنِ یمانی، تری شوکت کے دن آئے
اے بیتِ مقدس، تری عزت کے دن آئے
اے چشمۂ زمزم، تری چاہت کے دن آئے
اے سنگِ حرم، جلوہ نمائی ہوئی تجھ میں
اے کوہِ صفا، اور صفائی ہوئی تجھ میں
اے یثرب و بطحا، ترے والی کی ہے آمد
اے رتبۂ اعلیٰ، شہہ عالی کی ہے آمد
عالم کی تغیری پہ بحالی کی ہے آمد
کہتے ہیں چمن، ماہِ جلالی کی ہے آمد
یہ خانۂ کعبہ کے مباہات کے دن ہیں
یعقوبؑ سے یوسفؑ کی ملاقات کے دن ہیں
اے ارضِ مدینہ، تجھے فوق اب ہے فلک پر
رونق جو سما پر ہے، وہ اب ہوگی سمک پر
خورشید ملا، تیرا ستارہ ہے، چمک پر
صدقے گلِ تر ہے تری پھولوں کی مہک پر
پر جس پہ فرشتوں کے بچھیں فرش وہی ہے
جس خاک پہ ہو نورِ خدا عرش وہی ہے
یا ختمِ رسل گوہرِ مقصود مبارک
یا نورِ خدا رحمتِ معبود مبارک
یا شاہِ نجف شادیِ مولود مبارک
یا خیرالنساؑ ، اخترِ مسعود مبارک
رونق ہو سدا نور دوبالا رہے گھر میں
اس ماہِ دو ہفتہ کا اجالا رہے گھر میں
اے امتیو ہے یہ دم شکر گزاری
ہر بار کرو سجدۂ شکریہِّ باری
اللہ نے حل کردیا مشکل کو تمہاری
فردیں عملِ زشت کی اب چاک ہیں ساری
لکھے گئے بندوں میں ولی ابن ولی کے
ناجی ہوئے صدقے سے حسینؓ ابن علیؓ کے
اے ماہِ معظم ترے اقبال کے صدقے
شوکت کے فدا عظمت و اجلال کے صدقے
اتری برتک، فاطمہ کے لال کے صدقے
جس سال یہ پیدا ہوئے اس سال کے صدقے
قرباں سحر عید آگر ہو تو بجا ہے
نو روز بھی اس شب کی بزرگی پر فدا ہے
قربان شبِ جمعہ، شعبانِ خوش انجام
پیدا ہوا جس شب کو محمدؐ کا گل اندام
قائم ہوا دیں اور بڑھی رونقِ اسلام
ہم پلّۂ صبحِ شبِ معراج تھی وہ شام
خورشید کا اجلال و شرف بدر سے پوچھو
کیا قدر تھی اس شب کی شبِ قدر سے پوچھو
وہ نورِ قمر اور در افشانیئ انجم
تھے جس کے سبب روشنی دیدۂ مردم
وہ چہچہے رضواں کے، وہ حوروں کا تبسم
آپس میں وہ ہنس ہنس کے فرشتوں کا تکلم
میکال شگفتہ ہوئے جاتے تھے خوشی سے
جبریل تو پھولوں نہ سماتے تھے خوشی سے
روشن تھا مدینے ک اہر اک کوچہ و بازار
جو راہ تھی خوشبو، جو محلہ تھا وہ گلزار
کھولے ہوئے تھا آہوئے شب نافۂ تاتار
معلوم یہ ہوتا تھا کہ پھولو کا ہے انبار
گردوں کو بھی اک رشک تھا زینت پہ زمیں کی
ہر گھر میں ہوا آتی تھی فردوس بریں کی
کیا شب تھی وہ سعود و ہمایون و معظم
رخ رحمتِ معبود کا تھ جانبِ عالم
جبریل و سرافیل کو مہلت نہ تھی اک دم
بالائے زمیں آتے تھے اور جاتے تھے باہم
باشندوں کی یثرب کے خبر تھی نہ گھروں کی
سب سنتے تھے آواز فرشتوں کے پروں کی
تھیں فاطمہؓ بے چین ادھر دردِ شکم سے
منہ فق تھا اور آنسو تھے رواں دیدۂ نم سے
وابستہ تھی راحت جو اسی بی بی کے دم سے
مضطر تھے علیؓ بنتِ پیمبرؐ کے الم سے
آرام تھا اک دم نہ شہِ قلعہ شکن کو
پھرتے تھے لگائے ہوئے چھاتی سے حسنؑ کو
کرتے تھے دعا بادشہِ یثرب و بطحا
راحم ہے تری ذاتِ مقدس مرے مولا
زہرا ہے کنیز اور مرا بچہ ترا بندا
آسان کر اے بار خدا مشکل زہرا
نادار ہے اور فاقہ کش و زار و حزیں ہے
مادر بھی تشفی کے لئے پاس نہیں ہے
ناگاہ درِ حجرہ ہوا مطلع انوار
دکھلانے لگے نو تجلی در و دیوار
اسما نے علی سے یہ کہا دوڑ کے اک بار
فرزند مبارک تمہیں یا حیدر کرار
اسپند کرو فاطمہ کے ماہِ جبیں پر
فرزند نہیں چاند یہ اترا ہے زمیں پر
دیکھا نہیں اس طرح کا چہرا کبھی پیارا
نقشہ ہے محمدؐ سے شہنشاہ کا سارا
ماتھے پہ چمکتا ہے جلالت کا ستارا
اللہ نے اس گھر میں عجب چاند اتارا
تصویرِ رسولِ عربیؐ دیکھ رہے ہیں
آنکھوں کی ہے گردش کہ بنی دیکھ رہے ہیں
مژدہ یہ سنا احمدؐ مختار نے جس دم
پس شکر کے سجدے کو گرے قبلۂ عالم
آئے طرفِ خانۂ زہرا خوش و خرم
فرمایا مبارک پسرائے ثانیِ مریم
چہرہ مجھے دکھلادو مرے نورِ نظر کا
ٹکڑا ہے یہ فرزندِ محمدؐ کے جگر کا
کی عرض یہ اسما نے کہ اے خاصۂ داور
نہلا لوں تو لے آؤں اسے حجرے سے باہر
ارشاد کیا احمدِؐ مختار نے ہنس کر
لے آ کہ نواسا ہے مرا طاہر و اطہر
اس چاند کو تاجِ سرِ افلاک کیا ہے
یہ وہ ہے، خدا نے جسے خود پاک کیا ہے
میں اس سے ہوں اور مجھ سے ہے یہ تو نہیں باہر
یہ نورِ الہٰی ہے یہ ہے طیب و طاہر
اسرار جو مخفی ہیں وہ اب ہوئیں گے ظارہ
یہ آیتِ ایماں ہے یہ ہے حجتِ باہِر
بڑھ کر مدد سید لولاک کرے گا
کفار کے قصے کو یہی پاک کرے گا
جس دم یہ خبر مخبر صادق نے سنائی
اسما اسے اک پارچۂ نرم پہ لائی
بو اس گلِ تازہ کی محمدؐ نے جو پائی
ہنسنے لگ، سرخی رخِ پرنور پہ آئی
منہ چاند سا دیکھا جو رسولِؐ عربی نے
لپٹا لیا چھاتی سے نواسے کو نبیؐ نے
جاں اغئی یعقوبؑ نے یوسفؑ کو جو پایا
قرآں کی طرح رحلِ دو زانو پہ بٹھایا
منہ ملنے لگے منہ سے بہت پیار جو آیا
بوسے لئے اور ہاتھوں کو آنکھوں سے لگایا
دل ہل گیا کی جب کہ نظر سینہ و سر پر
چوما جو گلا، چل گئی تلوار جگر پر
جوش آیا تھا رونے کا مگر تھام کے رقت
اس کان میں فرمائی اذاں اس میں اقامت
حیدر سے یہ فرمایا کہ اے شاہِ ولایت
کیوں تم نے بھی دیکھی مرے فرزند کی صورت
پر نور ہے گھر، تو کو ملا ہے قمر ایسا
دنیا میں کسی نے نہیں پایا پسر ایسا
کیوں کر نہ ہو تم سا پدر اور فاطمہؓ سی ماں
دو شمس و قمر کا ہے یہ اک نیر تاباں
کی عرض یہ حیدر نے کہ اے قبلۂ ایماں
حق اس پہ رکھے سایۂ پیغمبر ذی شاں
اعلیٰ ہے وہ سب سے جو مقامِ شہ دیں ہے
بندہ ہوں میں اور یہ بھی غلامِ شہ دیں ہے
عالم میں ہے یہ سب برکت آپ کے دم سے
سرسبزی دنیا ہے اسی ابر کرم سے
تا عرش پہونچ جاتا ہے سر فیضِ قدم سے
عزت ہے غلاموں کی شہنشاہ امم سے
کچھ اس میں نہ زہرا کا ہے باعث نہ علی کا
سب ہے یہ بزرگی کہ نواسا ہے نبی کا
فرمانے لگے ہنس کے شہِ یثرب و بطحا
بھائی کہو فرزند کا کچھ نام بھی رکھا
کی عرض یہ حیدر نے کہ اے سید والا
سبقت کروں میں حضرت پہ، یہ مقدور ہے میرا
فرمایا کہ موقوف ہے یہ ربِّ عُلا پر
میں بھی سبقت کر نہیں سکتا ہوں خدا پر
بس اتنے میں نازل ہوئے جبریل خوش انجام
کی عرض کہ فرماتا ہے یہ خالقِ علام
پیارا ہے نہایت ہمیں زہرا کا گل اندام
یا ختمِ رسل ہم نے ’’حسین‘‘ اس کا رکھا نام
یہ حسن میں سردار حسینانِ زمن ہے
مشتق ہے تو احسان سے تصغیر حسن ہے
ح سے یہ اشارہ کہ یہ ہے حامیِ امت
سمجھیں گے اسی سین کو سب سینِ سعادت
یَ اس کی بزرگی میں یٰسین کی آیت
ہے نون سے ظاہر کہ یہ ہے نورِ نبوت
ناجی ہے وہ اس نام کو لے
یہ حسن میں دس حصے زیادہ ہے حسن سے
دو نور کے دریا کو جو ہم نے کیا اک جا
تب اس سے ہوا گوہرِ نایاب یہ پیدا
توقیر میں بے مثل، شجاعت میں ہے یکتا
اب اور نہ ہو گا کوئی اس حسن کا لڑکا
ہم جانتے ہیں جو نہیں ظاہر ہے کسی پر
کام اس سے جو لینا ہے وہ ہے ختم اسی پر
فیاض نے کونین کی دولت اسے دی ہے
دی ہے جو علیؓ کو وہ شجاعت اسے دی ہے
صبر اس کو عنایت کیا، عزت اسے دی ہے
ان سب کے سوا اپنی محبت اسے دی ہے
اعلیٰ ہے، معظم ہے، مکرم ہے، ولی ہے
ہادی ہے، وفادار ہے، زاہد ہے سخی ہے
جب کر چکے ذکرِ کرم مالکِ تقدیر
جبریلؑ نے پاس آن کے دیکھا رخِ شپیرؐ
کی صلِّ علیٰ کہہ کے محمدؐ سے یہ تقریر
یا شاہ، یہ مہرو تو ہے صاف آپ کی تصویر
جب کہ ہے زیارت پئے تسلیم جھکے ہیں
اس نور کو ہم عرش پہ بھی دیکھ چکے ہیں
ہے اس پہ ازل سے نظرِ رحمتِ معبود
یہ پیشتر آدم سے بھی تھا عرش پہ موجود
ہے ذاتِ خدا صاحبِ فیض و کرم وجود
تھا خلق دو عالم سے یہی مطلب و مقصود
مظلومی و غربت ہے عجب نام پہ اس کے
سب روتے ہیں اور روئیں گے انجام پہ اس کے
یہ ہے سبب تہنیت و تعزیت اس دم
ہے شادی و غم گلشن ایجاد میں توام
لپٹائے ہیں چھاتی سے جسے قبلۂ عالم
بے جرم و خطا ذبح کریں گے اسے اظلم
گر حشر بھی ہوگا تو یہ آفت نہ ٹلے گی
سجدے میں چھری حلقِ مبارک پہ چلے گی
ہوگا یہ محرم میں ستم اے شہہ ذی جاہ
چھپ جائے گا آنکھوں سے اسی چاند میں یہ ماہ
تاریخ دہم جمعہ کے دن عصر کے وقت آہ
نیزے پہ چڑھائیں گے سرِ پاک کو گمراہ
کٹ جائے جب سر تو ستم لاش پہ ہوں گے
گھوڑوں کے قدم سینۂ صد پاش پہ ہوں گے
چلائے محمد کہ میں بسمل ہوا بھائی
اے وائے اخی کیا یہ خبر مجھ کو سنائی
دل ہل گیا برچھی سی کلیجے میں در آئی
یہ واقعہ سن کر نہ جئے گی مری جائی
ممکن نہیں دنیا میں دوا زخمِ جگر کی
کیوں کر کہوں زہرا سے خبر مرگِ پسر کی
جس وقت سنی فاطمہؓ نے یہ خبرِ غم
شادی میں دلادت کی بپا ہوگیا ماتم
چلاتی تھی سرپیٹ کے وہ ثانیِ مریم
بیٹی پہ چھری چل گئی یا سیدِ عالم
خنجر کے تلے چاندسی تصویر کی گردن
کٹ جائے گی ہے ہے مرے شپیر کی گردن
ہے ہے کئی دن تک نہ ملے گا اسے پانی
ہے ہے یہ سہے گا تعبِ تشنہ دہانی
ہو جائیں گے اِک جان کے سب دشمنِ جانی
ہے ہے مرا محبوب، مرا یوسفِ ثانی
پیراہنِ صد چاک کفن ہووے گا اس کا
سر نیزہ پہ اور خاک پہ تن ہوے گا اس کا
صبر اپنا دکھانے کو یہ آئے ہیں جہاں میں
یوں خلق سے جانے کو یہ آئے ہیں جہاں میں
جنگل کے بسانے کو یہ آئے ہیں جہاں میں
اماں کے رلانے کو یہ آئے ہیں جہاں میں
ہم چاند سی صورت پہ نہ شیدا ہوئے ہوتے
اے کاش مرے گھر میں نہ پیدا ہوئے ہوتے
دنیا مجھے اندھیر ہے اس غم کی خبر سے
شعلوں کی طرح آہ نکلتی ہے جگر سے
دامن پہ ٹپکتا ہے لہو دیدۂ تر سے
بس آج سفر کر گئی شادی مرے گھر سے
جس وقت تلک جیتی ہوں ماتم میں رہوں گی
مظلوم حسینؓ آج سے اس کو میں کہوں گی
بیٹی کو یہ معلوم نہ تھا یا شہِ عالم
بچھے گی زچہ خانے کے اندر صفِ ماتم
اب دن ہے چھٹی کا مجھے عاشورِ محرم
تارے بھی نہ دیکھے تھے کہ ٹوٹا فلک غم
پوشاک نہ بدلوں گی نہ سر دھوؤں گی بابا
چلے میں بھی چہلم کی طرح روؤں کی بابا
حیدر ہے کہاں آ کے دلاسا نہیں دیتے
زہراؓ کا برا حال ہے سمجھا نہیں دیتے
اس زخم کا مرہم مجھے بتلا نہیں دیتے
ہے ہے مجھے فرزند کا پرسا نہیں دیتے
حجرے میں الگ بیٹھے ہیں کیوں چھوڑ کے گھر کو
آواز تو سنتی ہوں کہ روتے ہیں پس کو
پھر دیکھ کے فرزند کی صورت یہ پکاری
اے میرے شہید اے مرے بیکس ترے واری
ہاں بعد مرے ذبح کریں گے تجھے ناری
بنتی ہوں ابھی سے میں عزادار تمہاری
دل اور کسی شغل میں مصروف نہ ہو گا
بس آج سے رونا مرا موقوف نہ ہو گا
مرجائیگا تو تشنہ دہن ہائے حسینا
ہو جائے گا ٹکڑے یہ بدن ہاے حسینا
اک جان پہ یہ رنج و محن ہائے حسینا
کوئی تجھے دے گا نہ کفن ہائے حسینا
گاڑیں گے نہ ظالم تنِ صد پاش کو ہے ہے
رہواروں سے روندیں گے تری لاش کو ہے ہے
فرمایا محمدؐ نے کہ اے فاطمہؓ زہرا
کیا مرضیِ معبود سے بندے کا ہے چارہ
خالق نے دیا ہے اسے تہ رتبۂ اعلیٰ
جبریل سوا کوئی نہیں جاننے والا
میں بھی ہوں فدا اس پہ کہ یہ فدیۂ رب ہے
یہ لال ترا بخشش امت کا سبب ہے
اس بات کا غم ہے اگر اے جانِ پیمبرؐ
بے دفن و کفن رن میں رہے گا ترا دلبر
جب قید سے ہووے گا رہا عابدِ مظطر
تگربت میں اسے دفن کرے گا وہی آ کر
ارواحِ رسولانِ زمن روئیں گی اس کو
سر پیٹ کے زینب سی بہن روئیں گی اس کو
جب چرخ پہ ہوئے گا عیاں ماہِ محرم
ہر گھر میں بپا ہوے گی اک مجلسِ ماتم
آئیں گے ملک عرش سے داں رونے کو باہم
ماتم یہ وہ ماتم ہے کہ ہوگا نہ کبھی کم
پر نور سدا اس کا عزا خانہ رہے گا
خورشید جہاں گرد بھی پروانہ رہے گا
کیا اوج ہے، کیا رتبہ ہے اس بزمِ عزا کا
غل عرش سے ہے فرش تلک صلِّ علیٰ کا
مشتاق ہے فردوزِ بریں یاں کی فضا کا
پانی میں بھی ہے یاں کی مزا آبِ بقا کا
دربارِ معلّیٰ ہے ولی ابنِ ولی کا
جاری ہے یہ سب فیض حسینؓ ابن علی کا
لوریاں سے بس اب مجلسِ ماتم کا بیاں ہے
وہ فصل خوشی ختم ہوئی غم کا بیاں ہے
مظلومیِ سلطانِ دو عالم کا بیاں ہے
ہنگامۂ عاشورِ محرم کا بیاں ہے
ہاں دیکھ لے مشتاق جو ہو فوجِ خدا کا
لوبزم میں کھلتا ہے مرقع شہدا کا
اے خضرِ بیابانِ سخن راہبری کر
اے نیرِ تابانِ خرد جلوہ گری کر
اے درد عطا لذتِ زخمِ جگری کر
اے خوفِ الٰہی مجھے عصیان سے بری کر
بندوں میں لکھا جاؤں امامِ ازلی کے
آزاد ہوں صدقے میں حسینؓ ابن علیؓ کے
قدسی کو نہیں بار، یہ دربار ہے کس کا
فردوس کو ہے رشک یہ گلزار ہے کس کا
سب جنسِ شفاعت ہے، یہ بازار ہے کس کا
خود بکتا ہے یوسفؑ یہ خریدار ہے کس کا
ملتی ہے کہاں مفت متاعِ حسن ایسی
دیکھی نہیں انجم نے کبھی انجمن ایسی
مجلس کا زہے نور خوشا محفلِ عالی
حیدر کے محبوں سے کوئی جا نہیں خالی
عاشق ہیں سب اس کے جو ہے کونین کا والی
اثنا عشری، پنجتنی، شیعۂ غالی
ششدر نہ ہو کیوں چرخ عجب جلوہ گری ہے
یہ بزمِ عزا آج ستاروں سے بھری ہے
ان میں جو مسن ہیں وہ پیمبر کے ہیں مہماں
اور جو متوسط ہیں، وہ حیدر کے ہیں مہماں
جو تازہ جواں ہیں، علی اکبر کے ہیں مہماں
شیعوں کے پسر سب علی اصغر کے ہیں مہماں
ہر خورد و کلاں عاشقِ شاہِ مدنی ہیں
پانچ انگلیوں کی طرح یہ سب پنجتنی ہیں
ارشادِ نبیؐ ہے کہ مددگار ہیں میرے
فرماتے ہیں حیدر کہ یہ غم خوار ہیں میرے
حضرت کا سخن ہے کہ عزادار ہیں میرے
میں ان کا ہوں طالب یہ طلب گار ہیں میرے
یہ آج اگر رو کے ہمیں یاد کریں گے
ہم قبر میں ان لوگوں کی امداد کریں گے
غم میں مرے بچوں کے یہ سب کرتے ہیں فریاد
اللہ سلامت رکھے ان لوگوں کی اولاد
بستی مرے شیعوں کی رہے خلق میں آباد
یہ حشر کے دن آتشِ دوزخ سے ہوں آزاد
مرتا ہے کوئی گر تو بکا کرتا ہوں میں بھی
ان کے لئے بخشش کی دعا کرتا ہوں میں بھی
مردم کے لئے واجب عینی ہے یہ زاری
رونا ہی وسیلہ ہے شفاعت کا ہماری
ہے وقتِ معین پہ ادا طاعتِ باری
یہ خیر ہے وہ خیر جو ہر وقت ہے جاری
رو لو کہ یہ وقت اور یہ صحبت نہ ملے گی
جب آنکھ ہوئی بند تو مہلت نہ ملے گی
مہلت جو اجل دے تو غنیمت اسے جانو
آمادہ ہو رونے پہ، سعادت اسے جانو
آنسو نکل آئیں تو عبادت اسے جانو
ایذا ہو جو محفل میں تو راحت اسے جانو
فاقے کئے ہیں دھوپ میں لب تشنہ رہے ہیں
آقا نے تمہارے لئے کیا ظم سہے ہیں
تکلیف کچھ ایسی نہیں سایہ ہے ہوا ہے
پانی ہے خنک مروحہِ کش بادِ صبا ہے
کچھ گرمیِ عاشورہ کا بھی حال سنا ہے
سر پیٹنے کا وقت ہے ہنگامِ بکا ہے
گذری ہے بیابان میں وہ گرمی شہِ دیں پر
بھن جاتا تھا دانہ بھی جو گرتا تھا زمیں پر
لوں چلتی تھی ایسی کہ جلے جاتے تھے اشجار
تھا عنصرِ خاکی پہ گمانِ کرۂ نار
پانی پہ دو دوام گرے پڑتے تھے ہر بار
سب خلق تو سیراب تھی پیاسے شہِ ابرار
خاک اڑ کے جمی جانی تھی زلفوں پہ قبا پر
اس دھوپ میں سایہ بیھ نہ تھا نورِ خدا پر
قطرے جو پسینے کے ٹپک پڑتے تھے ہر بار
ثابت یہی ہوتا تھا کہ ہیں اخترِ سیار
شاہد المِ فاقہ سے ہے زردیِ رخسار
بے آبی سے اودے تھے لبِ لعل گہر بار
رنیا میں ترستے رہے وہ آب رواں کو
جن ہونٹوں نے چوما تھا محمدؐ کی زباں کو
دنیا بھی عجب گھر ہے کہ راحت نہیں جس میں
وہ گل ہے یہ گل بوئے محبت نہیں جس میں
وہ دوست ہے یہ دوستِ مروت نہیں جس میں
وہ شہد ہے یہ شہد حلاوت نہیں جس میں
بے درد و الم شامِ غریباں نہیں گزری
دنیا میں کسی کی کبھی یکساں نہیں گزری
گودی ہے کبھی ماں کی کبھی قبر کا آغوش
کل پیرہن اکثر نظر آتے ہیں کفن پوش
سرگرمِ سخن ہے کبھی انساں کبھی خاموش
گہہ تخ ہے اور گاہ جنازہ بسرِ دوش
اک طور پہ دیکھا نہ جواں کو نہ مسن کو
شب کو تو چھپر کھٹ میں ہیں تابوت مین دن کو
شادی ہو کہ اندوہ ہو آرام ہو یا جور
دنیا میں گزر جاتی ہے انساں کو بہر طور
ماتم کی کبھی فصل ہے، عشرت کا کبھی دور
ہے شادی و ماتم کا مرقع جو کرو غور
کس باغ پہ آسیبِ خزاں آ نہیں جاتا
گل کون سا کھلتا ہے جو مرجھا نہیں جاتا
ہے عالمِ فانی کی عجب صبح عجب شام
گہہ غم کبھی شادی کبھی ایذا کبھی آرام
نازوں سے پلا فاطمہ زہراؓ کا گل اندام
وا حسرت و دردا کہ وہ آغاز یہ انجام
راحت نہ ملی گھر کے تلاطم سے دہم تک
مظلوم نے فاقے کئے ہفتم سے دہم تک
ریتی یہ عزیزوں کا مرقع تو ہے ابتر
شہ کا ہے یہ نقشہ کہ میں تصویر سے ششدر
فرزند نہ ملسم کے نہ ہمشیر کے دلبر
قاسم ہیں نہ عباس نہ اکبر ہیں نہ اصغر
سب نذر کو دربار پیمبر میں گئے ہیں
رخصت کو اکیلے شہہ دیں گھر میں گئے ہیں
منظور ہے پھر دیکھ لیں ہمشیر کی صورت
پھر لے گئی ہے گھر میں سکینہ کی محبت
سجاد سے کچھ کہتے ہیں اسرار امامت
بانووے دو عالم سے بھی ہے آخری رخصت
مطلوب ہے یہ زیبِ بدن رختِ کہن ہو
تا بعد شہادت وہی ملبوسِ کفن ہو
خیمے میں مسافر کا وہ آنا تھا قیامت
ایک ایک کو چھاتی سے لگانا تھا قیامت
آنا تو غنیمت تھا یہ جانا تھا قیامت
تھوڑا سا وہ رخصت کا زمانہ تھا قیامت
واں بین ادھر صبر و شکیبائی کی باتیں
افسانۂ ماتم تھیں بہن بھائی کی باتیں
حضرت کا وہ کہنا کہ بہن صبر کرو صبر
امت کے لئے والدہ صاحب نے سہے جبر
وہ کہتی تھی کیوں کر نہ میں روؤں صفتِ ابر
تم پہنو کفن اور نہ بنے ہائے مری قبر
لٹتے ہوئے اماں کا گھر ان آنکھوں سے دیکھوں
ہے ہے تہِ خنجر تمہیں کن آنکھوں سے دیکھوں
اس عمر میں تھوڑے غمِ جانکاہ اٹھائے
اشک آنکھوں سے اماں کے جنازے پہ بہائے
آنسو نہ تھمے تھے کہ پدر خوں میں نہائے
ٹکڑے دلِ شبیر کے لگن میں نظر آئے
حضرت کے سوا اب کوئی سر پر نہیں بھائی
انساں ہوں کلیجہ مرا پتھر نہیں بھائی
ہر شخص کو ہے یوں تو سفر خلق سے کرنا
دشوار ہے اک آن مسافر کا ٹھہرنا
ان آنکھوں سے دیکھا ہے بزرگوں کا گزرنا
ہے سب سے سوا ہائے یہ مظلومی کا مرنا
صدقے گئی یوں رن کبھی پڑتے نہیں دیکھا
اک دن میں بھرے گھر کو اجڑتے نہیں دیکھا
ہے ہے تمہیں لے کے میں کہاں چھپ رہوں بھائی
لٹتی ہے مرے چار بزرگوں کی کمائی
کس دشتِ پر آشوب میں قسمت مجھے لائی
یارب کہیں مر جائے ید اللہ کی جائی
زہراؓ کا پسر وقتِ جدائی مجھے روئے
سب کو تو میں روئی ہوں یہ بھائی مجھے روئے
زینب کی وہ زاری وہ سکینہ کا بلکنا
وہ ننھی سی چھاتی میں کلیجے کا دھڑکنا
وہ چاند سا منہ اور وہ بندے کا چمکنا
حضرت کا وہ بیٹی کی طرف یاس سے تکنا
حسرت سے یہ ظاہر تھا کہ معذور ہیں بی بی
پیدا تھا نگاہوں سے کہ مجبور ہیں بی بی
وہ کہتی تھی بابا ہمیں چھاتی سے لگاؤ
فرماتے تھے شہ آؤ نہ جانِ پدر آؤ
ہم کڑھتے ہیں لو آنکھوں سے آنسو نہ بہاؤ
خوشبو تو ذرا گیسوئے مشکیں کو سنگھاؤ
کوثر یہ ہے، تم بن نہیں آرام چچا کو
ہم جاتے ہیں کچھ دیتی ہو پیغام چچا کو
بی بی کہو کیا حال ہے اب ماں کا تمہاری
کس گوشے میں بیٹھی ہیں کہاں کرتی ہیں زاری
جب سے سوئے جنت گئی اکبر کی سواری
دیکھا نہ انہیں گھر میں ہم آئے کئی باری
تھی سب کی محبت انہیں بیٹے ہی کے دم تک
کیا آخری رخصت کو بھی آئیں گی نہ ہم تک
کس جا ہیں طلب ہم کو کریں یا وہی آئیں
ممکن نہیں اب وہ ہمیں یا ہم انہیں پائیں
کچھ ہم سے سنیں کچھ ہمیں حال اپنا بتائیں
اک دم کے مسافر ہیں ہمیں دیکھ تو جائیں
بعد اپنے یہ لوٹا ہوا گھر اور کٹے گا
افسوس کہ اک عمر کا ساتھ آج چھٹے گا
غش میں جو سنی بانوئے مضطر نے یہ تقریر
ثابت ہو مرنے کو چلے حضرت شبیر
سر ننگے اٹھی چھوڑ کے گہوارۂ بے شیر
چلائی مجھے ہوش نہ تھا یا شہِ دل گیر
جاں تن سے کوئی آن میں اب جاتی ہے آقا
یہ خادمہ رخصت کے لئے آتی ہے آقا
یہ سن کے بڑھے چند قدم شاہِ خوش اقبال
قدموں پہ گری دوڑ کے وہ کھولے ہوئے بال
تھا قبلۂ عالم کا بھی اس وقت عجب حال
روتے تھے غضب آنکھوں پہ رکھے ہوئے رومال
فرماتے تھے جانکاہ جدائی کا الم ہے
اٹھو تمہیں روحِ علی اکبر کی قسم ہے
وہ کہتی تھی کیوں کر میں اٹھوں اے مری سرتاج
والی انہیں قدموں کی بدولت ہے مرا راج
سر پر جو نہ ہوگا پسرِ صاحبِ معراج
چادر کے لئے خلق میں جاؤں گی محتاج
چھوٹے جو قدم مرتبہ گھٹ جائے گا میرا
قربان گئی تخت الٹ جائے گا میرا
یاں آئی میں جب خانۂ کسریٰ ہوا برباد
وہ پہلی اسیری کی اذیت ہے مجھے یاد
کی عقدہ کشائے دو جہاں نے مری امداد
حضرت کے تصدق میں ہوئی قید سے آزاد
لونڈی تھی، بہو ہو گئی زہراؓ و علیؓ کی
قسمت نے بٹھایا مجھے مسند پہ نبیؐ کی
چھبیس برس تک نہ چھٹا آپ کا پہلو
اب ہجر ہے تقدیر میں یا سید خوش خو
شب بھر رہے تکیہ سرِ اقدس کا جو بازو
ہے ہے اسے اب رسی سے باندھیں گے جفا جو
سر پر نہ ردا ہوگی تو مر جاؤں گی صاحب
چھپنے کو میں جنگل میں کدھر جاؤں گی صاحب
حضرت نے کہا کس کا سدا ساتھ رہا ہے
ہر عاشق و معشوق نے یہ داغ سہا ہے
دارِ محن اس دار کو داور نے کہا ہے
ہر چشم سے خونِ جگر اس غم میں بہا ہے
فرقت میں عجب حال تھا خالق کے ولی کا
ساتھ آٹھ برس تک رہا زہراؓ و علیؓ کا
سو سو برس اس گھر میں محبت سے رہے جو
اس موت نے دم بھر میں جدا کر دیا ان کو
کچھ مرگ سے چارہ نہیں اے بانوئے خوش خو
ہے شاق فلک کو کہ رہیں ایک جگہ دو
کس کس پہ زمانے نے جفا کی نہیں صاحب
اچھوں سے کبھی اس نے وفا کی نہیں صاحب
لازم ہے خدا سے طلبِ خیر بشر کو
تھامے گا تباہی میں وہی رانڈ کے گھر کو
آنا ہے تمہیں بھی وہیں جاتے ہیں جدھر کو
وارث کی جدائی میں پٹکتے نہیں سر کو
کھولے گا وہی رسی بندھے ہاتھ تمہارے
سجاد سا بیٹا ہے جواں ساتھ تمہارے
زینب کو تو دیکھو کہ ہیں کس دکھ میں گرفتار
ایسا کوئی اس گھر میں نہیں بے کس و ناچار
تنہا ہیں کہ بے جاں ہوے دو چاند سے دلدار
دنیا سے گیا اکبرِ ناشاد ساغم خوار
بیٹے بھی نہیں گود کاپالا بھی نہیں ہے
ان کو تو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے
یہ کہہ کے کچھ آہستہ کہا گوشِ پسر میں
بیمار کے رونے سے قیامت ہو گئی گھر میں
اندھیر زمانہ ہوا بانو کی نظر میں
غش ہو گئی زینبؓ یہ اتھا درد جگر میں
ٹھہر نہ گیا واں، شہِ والا نکل آئے
تنہا گئے روتے ہوئے تنہا نکل آئے
کچھ پڑھ کے پھرے جانبِ قبلہ شہہ بے پر
کج کی طرفِ دوشِ یمیں گردنِ انور
تھراتے ہوئے ہاتھوں پہ عمامے کو رکھ کر
کی حق سے مناجات کہ اے خالقِ اکبر
حرمت ترے محبوب کی دنیا میں بڑی ہے
کر رحم کہ آل ان کی تباہی میں پڑی ہے
یارب یہ ہے سادات کا گھر تیرے حوالے
رانڈیں ہیں کئی کستہ جگر تیرے حوالے
بیکس کا ہے بیمار پسر تیرے حوالے
سب ہیں ترے دریا کے گہر تیرے حوالے
عالم ہے غربت میں گرفتاری بلا ہوں
میں تیری حمایت میں انہیں چھوڑ چلا ہوں
میرے نہیں، بندے ہیں ترے اے مرے خالق
بستی ہو کہ جنگل توہی حافظ تو ہی رازق
باندھے ہیں کمر ظلم و تعدی پہ منافق
نے دوست ہے دنیا، نہ زمانہ ہے موافق
حرمت ہے ترے ہاتھ امامِ ازلی کی
دو بیٹیاں، دو بہوئیں ہیں اس گھر میں علی کی
میں یہ نہیں کہتا کہ اذیت نہ اٹھائیں
یا اہلِ ستم آگ سے خیمے نہ جلائیں
ناموس لٹیں قید ہوں اور شام میں جائیں
مہلت مرے لاشے پہ بھی رونے کی نہ پائیں
بیڑی میں قدم طوق میں عابد کا گلا ہو
جس میں ترے محبوب کی امت کا بھلا ہو
یہ کہہ کے گریبانِ مبارک کو کیا چاک
اور ڈال لی پیراہن پر نور پہ کچھ خاک
میت ہونے شبیر کفن بن گئی پوشاک
بس فاتحۂ خیر پڑھا بادلِ غم ناک
مڑکر نہ کسی دوست نہ غم خوار کو دیکھا
پاس آئے تو روتے ہوئے رہوار کو دیکھا
گردان کے دامن علی اکبر کو پکارے
تھامو مرے گھوڑے کا رکاب اے مرے پیارے
لختِ دلِ شبیر کدھر اس وقت سدھارے
بھائی ہیں کہاں ہاتھ میں دیں ہاتھ ہمارے
آتے نہیں مسلم کے جگر بند کہاں ہیں
دونوں مری ہمشیر کے فرزند کہاں ہیں
تنہائی میں اک ایک کو حضرت نے پکارا
کون آئے کہ فردو میں تھا قافلہ سارا
گھوڑے پہ چھڑا خود اسد اللہ کا پیارا
اونچا ہوا افلاکِ امامت کا ستارا
شوخی سے فرس پاؤں نہ رکھتا تھا زمیں پر
غل تھا کہ چلا قطبِ زماں عرشِ بریں پر
شبدیز نے چھل بل میں عجب ناز دکھایا
ہر گام پہ طاؤس کا انداز دکھایا
زیور نے عجب حسنِ خداداد دکھایا
فتراک نے اوجِ پرِ پرواز دکھایا
تھا خاک پہ اک پاؤں تو اک عرشِ بریں پر
غل تھا کہ پھر اترا ہے براق آج زمیں پر
اعداد کی زبانوں پر یہ حیرت کی تھی تقریر
حضرت یہ رجز پڑھتے تھے تولے ہوئے شمشیر
دیکھوں نہ مٹاؤ مجھے اے فرقۂ بے پیر
میں یوسفِ کنعانِ رسالت کی ہوں تصویر
واللہ تعلّی نہیں یہ کلمۂ حق ہے
عالم کے مرقعے میں حسین ایک ورق ہے
واللہ جہاں میں مرا ہمسر نہیں کوئی
محتاج ہوں پر مجھ سا توانگر نہیں کوئی
ہاں میرے سوا شافعِ محشر نہیں کوئی
یوں سب ہیں مگر سبطِ پیمبر نہیں کوئی
باطل ہے اگر دعویٰ اعجاز کرے گا
کس بات پہ دنیا میں کوئی ناز کرے گا
ہم وہ ہیں کہ اللہ نے کوثر ہمیں بخشا
سرداریِ فردوس کا افسر ہمیں بخشا
اقبالِ علی خلق پیمبر ہمیں بخشا
قدرت ہمیں دی، زور ہمیں، زر ہمیں بخشا
ہم نور ہیں گھر طورِ تجلا ہے ہمارا
تختِ بنِ داؤد مصلا ہے ہمارا
نانا وہ کہ ہیں جن کے قدم عرش کے سرتاج
قوسینِ مکان، ختمِ رسل، صاحبِ معراج
ماں ایسی کہ سب جس کی شفاعت کے ہیں محتاج
باپ ایسا صنم خانوں کو جس نے کیا تاراج
لڑنے کو اگر حیدر صفدر نہ نکلتے
بت گھر سے خدا کے کبھی باہر نہ نکلتے
کس جنگ میں سینے کو سپر کر کے نہ آئے
کس مرحلۂ صعف کو سر کر کے نہ آئے
کس فوج کی صف زیر و زبر کر کے نہ آئے
تھی کون سی شب جس کو سحر کر کے نہ آئے
تھا کون جو ایماں تہِ صمصام نہ لایا
اس شخص کا سر لائے جو اسلام نہ لایا
اصنام نہ کچھ کم تھے، نہ کفار تھے تھوڑے
طاقت تھی کہ عزیٰ کو کوئی لات سے توڑے
بد کیشوں نے سجدے بھی کئے ہاتھ بھی جوڑے
بے توڑے وہ بت حیدر صفدر نے نہ چھوڑے
کعبے کو صفا کردیا خالق کے کرم سے
نکلے اسد اللہ اذاں دے کے حرم سے
اس عہد میں مالک اسی تلوار کے ہم ہیں
جرار پسر، حیدر کرار کے ہم ہیں
فرزند محمدؐ سے جہاں دار کے ہم ہیں
وارثِ شہِ لولاک کی سرکار کے ہم ہیں
کچھ غیر کفن ساتھ نہیں لے کے گئے ہیں
تابوت سکینہ بھی ہمیں دے کے گئے ہیں
یہ فرق یہ عمامۂ سردارِ زمن ہے
یہ تیغِ علی ہے یہ کمر بندِ حسن ہے
یہ جوشنِ داؤد ہے جو حافظ تن ہے
یہ پیراہنِ یوسفِ کنعانِ محن ہے
دکھلائیں سند دستِ رسول عربیؐ کی
یہ مہر سلیماں ہے، یہ خاتم ہے نبی کی
دیکھو تو یہ ہے کون سے جرار کی تلوار
کس شیر کے قبضے میں ہے کرار کی تلوار
دریا نے بھی دیکھی نہیں اس دھار کی تلوار
بجلی کی تو بجلی ہے یہ، تلوار کی تلوار
قہر و غضب اللہ کا ہے کاٹ نہیں ہے
کہتے ہیں اسے موت کا گھر گھاٹ نہیں ہے
دم لے کہیں رک کر وہ روانی نہیں اس میں
چلنے میں سبک تر ہے، گرانی نہیں اس میں
جز حرفِ ظفر اور نشانی نہیں اس میں
جل جاؤ گے سب آگ ہے پانی نہیں اس میں
چھوڑے گی نہ زندہ اسے جو دشمن دیں ہے
نابیں نہیں، غصے سے اجل چیں بہ جبیں ہے
سب قطرے ہیں گر فیض کے دریا ہیں تو ہم ہیں
ہر نقطۂ قرآں کے شناسا ہیں تو ہم ہیں
حق جس کا ہے جامع وہ ذخیرہ ہیں تو ہم ہیں
افضل ہیں تو ہم، عالم و دانا ہیں تو ہم ہیں
تعلیم ملک عرش پہ تھا ورد ہمارا
جبریل سا استاد ہے شاگرد ہمارا
گر فیض ظہورِ شہِ لولاک نہ ہوتا
بالائے زمیں گنبدِ افلاک نہ ہوتا
کچھ خاک کے طبقے میں، بجز خاک نہ ہوتا
ہم پاک نہ کرتے تو جہاں پاک نہ ہوتا
یہ شور اذاں کا سحر و شام کہاں تھا
ہم عرش پہ جب تھے تو یہ اسلام کہاں تھا
محسن سے بدی ہے یہی احساں کا عوض واہ
دشمن کے ہوا خواہ ہوئے دوست کے بد خواہ
گمراہ کے بہکانے سے روکو نہ مری راہ
لو اب بھی مسافر کو نکل جانے دو لِلّٰلہ
مل جائے گی اک دم میں اماں رنج و بلا سے
میں ذبح سے بچ جاؤں گا، تم قہر خدا سے
بستی میں کہیں مسکن و ماوا نہ کروں گا
یثرب میں بھی جانے کا ارادہ نہ کروں گا
صابر ہوں کسی کا کبھی شکوا نہ کروں گا
اس ظلم کا میں ذکر بھی اصلا نہ کروں گا
رونا نہ چھٹے گا کہ عزیزوں سے چھپا ہوں
جو پوچھے گا کہہ دوں گا کہ جنگل میں لٹا ہوں
اعدا نے کہا قہرِ خدا سے نہیں ڈرتے
ناری تو ہیں دوزخ کی جفا سے نہیں ڈرتے
فریاد رسولِؐ دوسرا سے نہیں ڈرتے
خاتونِ قیامت کی بکا سے نہیں ڈرتے
ہم لوگ جدھر دولتِ دنیا ہے ادھر ہیں
اللہ سے کچھ کام نہیں بندۂ زر ہیں
حضرت نے کہا خیر خبردار صفوں سے
آیا غضب اللہ کا ہشیار صفوں سے
بجلی سا گزر جاؤں گا ہر بار صفوں سے
کب پنجتنی رکتے ہیں دو چار صفوں سے
عربت کے چلن دیکھ چکے، حرب کو دیکھو
لو بندۂ زر ہو، تو مری ضرب کو دیکھو
یاں گوشۂ عزلت، خمِ شمشیر نے چھوڑا
واں سہم کے چلے کو ہر ایک تیر نے چھوڑا
کس قہر سے گھر موت کی تصویر نے چھوڑا
ساحل کو صفِ لشکرِ بے پیر نے چھوڑا
عنقائے ظفر فتح کا در کھول کے نکلا
شہباز اجل، صید کو، پر تول کے نکلا
جلوہ کیا بدلی سے نکل کر مہِ نونے
دکھلائے ہوا میں دوسر، اک شمع کی لو نے
تڑپا دیا بجلی کو فرس کی تگ و دَو نے
تاکاسپر مہر کو شمشیر کی ضو نے
اعدا تو چھپانے لگے ڈھالوں پہ سروں کو
جبریل نے اونچا کیا گھبرا کے پروں کو
بالا سے جو آئی وہ بلا جانبِ پستی
بس نیست ہوئی دم میں ستم گاروں کی بستی
چلنے لگی یک دست جو شمشیر دو دستی
معلوم ہوا لٹ گئی سب کفر کی بستی
زور ان کے ہر اک ضرب میں اللہ نے توڑے
ٹوٹیں جو صفیں بت اسد اللہ نے توڑے
بجلی سی جو گِر کر صفِ کفار سے نکلی
آواز بزن تیغ کی جھنکار سے نکلی
گہہ ڈھال میں ڈوبی کبھی تلوار سے نکلی
در آئی جو پیکاں میں تو سو فار سے نکلی
تھے بند خطا کاروں پہ دا امن و اماں کے
چلے بھی چھپے جاتے تھے گوشوں میں کماں کے
افلاک پہ چمکی کبھی، سر پر کبھی آئی
کوندی کبھی جوشن پی، سپر پر کبھی آئی
گہہ پڑھ گئی سینہ پہ، جگر پر کبھی آئی
تڑپی کبھی پہلو پہ، کبھی کمر پر کبھی آئی
طے کر کے پھر کون سا قصہ تھا فرس کا
باقی تھا جو کچھ کاٹ، وہ حصہ تھا فرس کا
بے پاؤں جدھر ہاتھ سے چلتی ہوئی آئی
ندی ادھر اک خوں کی ابلتی ہوئی آئی
دم بھر میں سو سورنگ بدلتی ہوئی آئی
پی پی کے لہو لعل اگلتی ہوئی آئی
ہیرا تھا بدن، رنگ زمرد سے ہرا تھا
جوہر نہ کہو پیٹ جواہر سے بھرا تھا
زیبا تھا دمِ جنگ پر ی وش اسے کہنا
معشوقِ بنی سرخ لباس اس نے جو پہنا
اس اوج پہ وہ سر کو جھکائے ہوئے رہنا
جوہر تھے کہ پہنے تھی دلہن پھولوں کا گہنا
سیب چمنِ خلد کی بو باس تھی پھل میں
رہتی تھی وہ شبیر سے دولہا کی بغل میں
سر ٹپکے تو موج اس کی روانی کو نہ پہونچے
قلزم کا بھی دھارا ہو تو پانی کو نہ پہونچے
بجلی کی تڑپ شعلہ فشانی کو نہ پہونچے
خنجر کی زباں تیغ زبانی کو نہ پہونچے
دوزخ کی زبانوں سے بھی آنچ اس کی بری تھی
برچھی تھی، کٹاری تھی، سر وہی تھی، چھری تھی
موجود بھی ہر غول میں اور سب سے جدا بھی
دم خم بھی، لگاوٹ بھی، صفائی بھی، ادا بھی
اک گھاٹ پہ تھی آگ بھی، پانی بھی، ہوا بھی
امرت کا بھی، ہلاہل بھی، مسیحا بھی، قضا بھی
کیا صاحب جوہر تھی عجب ظرف تھا اس کا
موقع تھا جہاں جس کا وہیں صرف تھا اس کا
ہرڈھال کے پھولوں کو اڑاتا تھا پھل اس کا
تھا لشکرِ باغی میں ازل سے عمل اس کا
ڈر جاتی تھی منہ دیکھ کے ہر دم اجل اس کا
تھا قلعۂ چار آئینہ، گویا عمل اس کا
اس در سے گئی کھول کے وہ در نکل آئی
گہہ صدر میں بیٹھی، کبھی باہر نکل آئی
نیزوں پہ گئی برچھیوں والوں کی طرف سے
جا پہونچی کماں داروں پہ پھالوں کی طرف سے
پھر آئی سواروں کے رسالوں کی طرف سے
منہ تیغوں کی جانب کیا ڈھالوں کی طرف سے
بس ہو گیا دفتر نظری، نام و نسب کا
لاکھوں تھے، تو کیا دیکھ لیا جائزہ سب کا
پہونچی جو سپر تک تو کلائی کو نہ چھوڑا
ہر ہاتھ میں ثاب کسی گھائی کو نہ چھوڑا
شوخی کو، شرارت کو، لڑائی کو نہ چھوڑا
تیزی کو، رکھائی کو، صفائی کو نہ چھوڑا
اعضائے بدن قطع ہوئے جاتے تھے سب کے
قینچی سی زباں چلتی تھی فقرے تھے غضب کے
چار آئینہ والوں کو نہ تھا جنگ کا یارا
چو رنگ تھے سینے تو کلیجہ تھا دو پارا
کہتے تھے زرہ پوش نہیں جنگ کا یارا
بچ جائیں تو جانیں کہ ملی جان دوبارہ
جوشن کو سنا تھا کہ حفاظت کا محل ہے
اس کی نہ خبر تھی کہ یہی دامِ اجل ہے
بد کشی لڑائی کا چلن بھول گئے تھے
نادک فگنی تیر فگن بھول گئے تھے
سب حیلہ گری، عہد شکن بھول گئے تھے
بے ہوشی میں ترکش کا دہن بھو گئے تھے
معلوم نہ تھا جسم میں جاں ہے کہ نہیں ۃے
چلاتے تھے قبضے میں کماں ہے کہ نہیں ہے
ڈر ڈر کے قدِ راست سنانوں نے جھکائے
دب دب کے سرِ عجز کمانوں نے جھکائے
ہٹ ہٹ کے علم، رن میں جوانوں نے جھکائے
سر خاک پہ گرگر کے نشانوں نے جھکائے
غل تھا کہ پناہ، اب ہمیں یا شاہِ زماں دو
پھیلائے تھے دامن کو، پھریرے، کہ اماں دو
شہ کہتے تھے ہے باڑھ پہ دریا نہ رکے گا
اس موج پہ آفت کا طمانچہ نہ رکے گا
بے فتح و ظفر، دلبر زہرا نہ رکے گا
تاغرق نہ فرعون ہو، موسیٰؑ نہ رکے گا
ہے بحرِ غضب نام ہے قہر صمد اس کا
رکنے کا نہیں شام تلک جزر و مد اس کا
اس صف سے گئے بیچ سے اس غول کے نکلے
جو فوج چھڑی منہ پہ اسے رول کے نکلے
انبوہ سے یوں تیغِ دوسر تول کے نکلے
گویا درِ خیبر کو، علی کھول کے نکلے
دنیا جو بچی، روحِ محمدؐ کا سبب تھا
شبیر اگر رحم نہ کرتے تو غضب تھا
لڑتے تھے مگر غیظ سے رحمت تھی زیادہ
شفقت بھی نہ کم تھی جو شجاعت تھی زیادہ
نانا کی طرح خاطرِ امّت تھی زیادہ
بیٹوں سے غلاموں کی محبّت تھی زیادہ
تلوار نہ ماری جسے منہ موڑتے دیکھا
آنسو نکل آئے جسے دم توڑتے دیکھا
فرماتے تھے اعدا کو ترائی سے بھگا کر
کیوں چھوڑ دیا گھاٹ کو، روکو ہمیں آ کر
دعوت یونہی کرتے ہیں مسافر کو بلا کر؟
ہم چاہیں تو پانی بھی پئیں نہر میں جا کر
پر صبر کے دریا میں ہمیں پیاس نہیں ہے
اب زہر یہ پانی ہے کہ عبّاس نہیں ہے
بھولی نہیں اکبر کی ہمیں تشنہ دہانی
وہ چاند سا رخ، وہ قد و قامت، وہ جوانی
وہ سوکھے ہوئے ہونٹ، وہ اعجاز بیانی
دکھلا کے زباں مانگتے تھے نزع میں پانی
کس سے کہیں جو خونِ جگر ہم نے پیا ہے
بعد ایسے پسر کے بھی، کہیں باپ جیا ہے؟
یہ کہہ کے سکینہ کے بہشتی کو پکارے
الفت ہمیں لے آئی ہے پھر پاس تمھارے
لڑتے ہوئے آ پہنچے ہیں دریا کے کنارے
عبّاس، غش آتا ہے ہمیں پیاس کے مارے
اِن سوکھے ہوئے ہونٹوں سے ہونٹوں کو ملا دو
کچھ مشک میں پانی ہو تو بھائی کو پلا دو
لیٹے ہوئے ہو ریت میں کیوں منہ کو چھپائے
اٹھو کہ سکینہ کو یہاں ہم نہیں لائے
غافل ہو، برادر تمھیں کس طرح جگائے
ہے عصر کا وقت، اے اسداللہ کے جائے
خوش ہوں گا میں، آگے جو عَلم لے کے بڑھو گے
کیا بھائی کے پیچھے نہ نماز آج پڑھو گے؟
کہہ کر یہ سخن رونے لگا بھائی کو بھائی
تلوار سے مہلت ستم ایجادوں نے پائی
جس فوج نے رن چھوڑ دیا تھا وہ پھر آئی
دو روز کے پیاسے یہ، گھٹا شام کی چھائی
بارش ہوئی تیروں کی ولی ابنِ ولی پر
سب ٹوٹ پڑے ایک حسین ابنِ علی پر
کی شہ نے جو سینے پہ نظر پونچھ کے آنسو
سب چھاتی سے تھے پہلوؤں تک تیر سہ پہلو
ہر سمت سے تیغیں جو لگاتے تھے جفا جو
سالم نہ کلائی تھی، نہ شانہ تھا، نہ بازو
برگشتہ زمانہ تھا شہِ تشنہ گلُو سے
پھل برچھیوں کے سرخ تھے سیّد کے لہو سے
زخموں سے جو وہ دستِ مبارک ہوئے بیکار
ہرنے پہ دھری شاہ نے سپر، میان میں تلوار
بس کعبۂ ایماں کے قریب آ گئے کفّار
مظلوم کو تیغیں جو لگانے لگے اک بار
یوں شاہ کو گھیرے تھے پرے فوجِ ستم کے
جس طرح صف آرا تھے صنم گرد حرم کے
سجدے کی جگہ چھوڑی نہ تیروں نے جبیں پر
تقدیر نے لکھّے کئی نقش ایک نگیں پر
کثرت تھی جراحت کی رخِ قبلۂ دیں پر
ہر جا خطِ شمشیر تھی قرآنِ مبیں پر
تلواروں کے ٹکڑے تھے ہر اک جزوِ بدن پر
مجموعہ پریشان تھا، سی پار تن پر
حضرت کی یہ صورت تھی، فرس کا تھا یہ احوال
منہ تیغوں سے زخمی تھا بدن تیروں سے غربال
گھائل تھی جبیں، خون میں ڈوبی ہوئی تھی یال
گردن کا وہ کینڈا نہ وہ شوخی تھی نہ وہ چال
ہر سمت سے تیروں کا جو مینہ اس پہ پڑا تھا
پر کھولے ہوئے دھوپ میں طاؤس کھڑا تھا
جھک جاتے تھے ہرنے پہ جو غش میں شہِ ابرار
منہ پھیر کے آقا کی طرف تکتا تھا راہوار
چمکار کے فرماتے تھے شبیّرِ دل افگار
اب خاتم جنگ ہے اے اسپِ وفادار
اتریں گے بس اب تجھ سے چھٹا ساتھ ہمارا
نہ پاؤں ترے چلتے ہیں، نہ ہاتھ ہمارا
زخمی ہے، نہیں اب تری تکلیف گوارا
گرتے ہیں سنبھلنے کا ہمیں بھی نہیں یارا
کیا بات تری، خوب دیا ساتھ ہمارا
آ پہنچا ہے منزل پہ ید اللہ کا پیارا
تو جس میں پلا ہے وہ گھر اک دم میں لٹے گا
بچپن کا ہمارا ترا اب ساتھ چھٹے گا
گھیرے ہیں عدو، خیمے تلک جا نہیں سکتے
کھوئی ہے جو طاقت اسے اب پا نہیں سکتے
مشکل ہے سنبھلنا، تجھے دوڑا نہیں سکتے
پہلو ترے مجروح ہیں، ٹھکرا نہیں سکتے
حیواں کو بھی دکھ ہوتا ہے زخموں کے تعب کا
میں درد رسیدہ ہوں، مجھے درد ہے سب کا
کس طرح دکھاؤں کہ ترے زخم ہیں کاری
میں نے تو کسی دن تجھے قمچی نہیں ماری
گھوڑے نے سنی درد کی باتیں جو یہ ساری
دو ندّیاں اشکوں کی ہوئیں آنکھوں سے جاری
حیواں کو بھی رقّت ہوئی اس لطف و کرم پر
منہ رکھ دیا مڑ کر شہِ والا کے قدم پر
گردن کو ہلایا کہ مسیحا، نہ اُتریے
دم ہے ابھی مجھ میں مرے آقا، نہ اُتریے
تلواریں لیے گرد ہیں اعدا، نہ اُتریے
سب فوج چڑھی آتی ہے مولا، نہ اُتریے
اے وائے ستم صدر نشیں خاک نشیں ہو
حسرت ہے کہ مر جاؤں تو خالی مری زیں ہو
شہ نے کہا، تا چند مسافر سے مَحبّت
وہ تو نے کیا، ہوتا ہے جو حقِ رفاقت
بتلا تو سنبھلنے کی بھلا کون ہے صورت
نہ ہاتھ میں، نہ پاؤں میں نہ قلب میں طاقت
بہتر ہے کہ اتروں، نہیں تیورا کے گروں گا
پھٹ جائیں گے سب زخم جو غش کھا کے گروں گا
ہے عصر کا ہنگام، مناسب ہے اترنا
اس خاک پہ ہے شکر کا سجدہ ہمیں کرنا
گو مرحل صعب ہے دنیا سے گزرنا
سجدے میں کٹے سر کہ سعادت ہے یہ مرنا
طاعت میں خدا کی نہیں صرفہ تن و سر کا
ذی حق ہیں ہمیں اس کے کہ ورثہ ہے پدر کا
اترا یہ سخن کہہ کے وہ کونین کا والی
خاتم سے نگیں گر گیا، زیں ہو گیا خالی
اس دکھ میں نہ یاور تھے، نہ مولا کے موالی
خود ٹیک کے تلوار کو سنبھلے شہِ عالی
کپڑے تنِ پُر نور کے سب خوں میں بھرے تھے
اک ہاتھ کو راہوار کی گردن پہ دھرے تھے
منہ یال پہ رکھ رکھ کے یہ فرماتے تھے ہر بار
جا ڈیوڑھی پہ اے صاحبِ معراج کے راہوار
اب ذبح کریں گے ہمیں اک دم میں ستمگار
زینب سے یہ کہنا کہ سکینہ سے خبردار
رہنا وہیں جب تک مرا سر تن سے جدا ہو
لے جائیو بانو کو جدھر حکمِ خدا ہو
یہ کہہ کے جو سرکا اسداللہ کا جایا
اک تیر جبیں پر بنِ اشعث نے لگایا
فریاد نے زہرا کی دو عالم کو ہلایا
پیکانِ سہ پہلو عقبِ سر نکل آیا
تڑپے نہ، زہے صبر امامِ دو جہاں کا
سوفار نے بوسہ لیا سجدے کے نشاں کا
حضرت نے جبیں سے ابھی کھینچا نہ تھا وہ تیر
جو سر پہ لگی تیغِ بنِ مالکِ بے پیر
ابرو تک اتر کر جو اٹھی ظلم کی شمشیر
سر تھام کے بس بیٹھ گئے خاک پہ شبّیر
چلّائے ملک دیکھ کے خوں سبطِ نبی کا
تھا حال یہی مسجدِ کوفہ میں علی کا
بیٹھے جو سوئے قبلہ دو زانو شہِ بے پر
جھکتے تھے کبھی غش میں اٹھاتے تھے کبھی سر
تھے ذکرِ خدا میں کہ لگا تیر دہن پر
یاقوت بنے ڈوب کے خوں میں لبِ اطہر
بہہ آیا لہو تا بہ زنخدانِ مبارک
ٹھنڈے ہوئے دو گوہرِ دندانِ مبارک
نیزے کا بنِ وہب نے پہلو پہ کیا وار
کاندھے پہ چلی ساتھ زرارہ کی بھی تلوار
ناوک بنِ کامل کا کا کلیجے کے ہوا پار
بازو میں در آیا تبرِ خولیِ خونخوار
تلوار سے وقفہ نہ ملا چند نَفَس کا
دم رک گیا نیزہ جو لگا ابنِ انَس کا
تھرّا کے جھکے سجدۂ حق میں شہِ ابرار
شورِ دہلِ فتح ہوا فوج میں اک بار
خوش ہو کے پکارا پسرِ سعد جفا کار
اے خولی و شیث و بنِ ذی الجوشنِ جرّار
آخر ہے بس اب کام امامِ ازلی کا
سر کاٹ لو سب مل کے حسین ابنِ علی کا
لکھتا ہے یہ راوی کہ بپا ہو گیا محشر
بارہ ستم ایجاد بڑھے کھینچ کے خنجر
اک سیّدہ نکلی درِ خیمہ سے کھلے سر
برقع تھا، نہ مقنع تھا، نہ موزے تھے نہ چادر
چلّائے لعیں خوف سے ہاتھ آنکھوں پہ دھر کے
لو فاطمہ آتی ہے بچانے کو پسر کے
ہلتا تھا فلک، ہاتھوں سے جب پیٹتی تھی سر
بجلی کی طرح کوندتے تھے کانوں کے گوہر
فرماتی تھیں، فِضّہ جو اڑھا دیتی تھی مِعجَر
فریادی ہوں، فریادی کو زیبا نہیں چادر
سر ننگے یونہی جاؤں میں روضے پہ نبی کے
پردہ تو گیا ساتھ حسین ابنِ علی کے
اُس بھیڑ میں آ کر وہ ضعیفہ یہ پکاری
اے سبطِ نبی، ابنِ علی، عاشقِ باری
گھوڑا تو ہے کوتل، کدھر اتری ہے سواری
بھیّا، بہن آئی ہے زیارت کو تمھاری
مر جاؤں گی حضرت کو جو پانے کی نہیں میں
بے آپ کے دیکھے ہوئے جانے کی نہیں میں
اُس وقت شہِ دیں نے سنی زاریِ خواہر
جس وقت کہ تھا حلقِ مبارک تہِ خنجر
فرمایا اشارے سے کہ اے شمرِ ستم گر
زینب نکل آئی ہے، ٹھہر جا ابھی دم بھر
آخر تو سفر ہوتا ہے اس دارِ محن سے
دو باتیں تو کر لینے دے بھائی کو بہن سے
منہ پھیر لیا شمر نے خنجر کو ہٹا کے
دی شہ نے یہ زینب کو صدا اشک بہا کے
تڑپاتی ہو بھائی کو بہن بلوے میں آ کے
دیکھو گی کِسے، ہم تو ہیں پنجے میں قضا کے
اٹھ سکتے نہیں جسم پہ تلواریں پڑی ہیں
گھبراؤ نہ، امّاں مرے پہلو میں کھڑی ہیں
جاؤ صفِ ماتم پہ کرو گریہ و زاری
گھر سے نکل آئے نہ سکینہ مری پیاری
فردوس سے آ پہنچی ہے نانا کی سواری
بس اب نہ سنو گی بہن آواز ہماری
رونا ہے تو رو لیجو مرے لاشے پہ آ کے
ہٹ جاؤ کہ سر کٹتا ہے سجدے میں خدا کے
دوڑی یہ صدا سن کے ید اللہ کی جائی
چلّائی کہ دیدار تو میں دیکھ لوں بھائی
پر ہائے، بہن بھائی تلک آنے نہ پائی
یاں ہو گئی سیّد کے تن و سر میں جدائی
قاتل کو نہ گردن کو نہ شمشیر کو دیکھا
پہنچیں تو سناں پر سرِ شبّیر کو دیکھا
سر دیکھ کے بھائی کا وہ بے کس یہ پکاری
دکھ پائی بہن آپ کی مظلومی کے واری
خنجر سے یہ گردن کی رگیں کٹ گئیں ساری
تم مر گئے پوچھے گا خبر کون ہماری
آفت میں پھنسی آل رسولِ عَرَبی کی
اب جائیں کہاں بیٹیاں زہرا و علی کی
ہے ہے، پسرِ صاحبِ معراج حُسینا
پردیس میں بیووں کا لٹا راج حُسینا
گویا کہ علی قتل ہوئے آج حُسینا
ہے ہے، کفن و گور کے محتاج حُسینا
پرسا بھی ترا دینے کو آتا نہیں کوئی
لاشا بھی زمیں پر سے اٹھاتا نہیں کوئی
قربان بہن، اے مرے سرور، مرے سیّد
مذبوحِ قفا کشت خنجر، مرے سیّد
اے فاقہ کش و بیکس و بے پر، مرے سیّد
پنجے میں ہے قاتل کے ترا سر، مرے سیّد
دیتے ہو صدا کچھ، نہ بلاتے ہو بہن کو
کس یاس سے تکتے چلے جاتے ہو بہن کو
بھیّا، مرا کوئی نہیں، تم خوب ہو آگاہ
احمد ہیں، نہ زہرا، نہ حَسن ہیں نہ یداللہ
ڈھارس تھی بڑی آپ کی اے سیّدِ ذی جاہ
چھوڑا مجھے جنگل میں یہ کیا قہر کیا، آہ
چلتے ہوئے کچھ مجھ سے نہ فرما گئے بھائی
بھینا کو نجف تک بھی نہ پہنچا گئے بھائی
اے میرے شہید اے مرے ماں جائے برادر
کس سے ترا لاشہ بہن اٹھوائے برادر
کس طرح مرے دل کو قرار آئے برادر
پانی بھی نہ قاتل نے دیا ہائے برادر
انساں پہ ستم یہ کبھی انساں نہیں کرتا
حیواں کو بھی پیاسا کوئی بے جاں نہیں کرتا
خاموش انیس اب کہ ہے دل سینے میں بے چین
لکھّے نہیں جاتے جو زینب نے کیے بین
اب حق سے دعا مانگ کہ اے خالقِ کونین
حاسد ہیں بہت، دل کو عطا کر مرے تو چین
ناحق ہے عداوت انھیں اس ہیچ مداں سے
بے تیغ کٹے جاتے ہیں شمشیرِ زباں سے
yarab chaman-e-nazm ko gulzar-e-iram kar
ai abr-e-karam khushk ziraat pe karam kar
tu faiz ka mubda hai tawajjoh koi dam kar
gumnam ko ejaz bayanon mein raqam kar
jab tak ye chamak mehr ke par to se na jae
iqlim-e-sukhan mere qalam rau se na jae
is bagh mein chashme hain tire faiz ke jari
bulbul ki zaban par hai tiri shukr guzari
har nakhl-e-baromand hai ya hazrat-e-bari
phal ham ko bhi mil jae riyazat ka hamari
wo kal hun inayat chaman tab-e-niko ko
bulbul ne bhi sungha na wo jin phulon ki bu ko
ghawwas tabiat ko ata kar wo lali
ho jin ki jagah taj-e-sar-e-arsh pe khali
ek ek lari nazm-e-surayya se ho ali
alam ki nigahon se gire qutb-e-shumali
sab hun darikutta na ilaqa ho kisi se
nazr un ki ye honge jinhen rishta hai nabi se
bhar de dar-e-maqsud se is darj-e-wahan ko
dariya-e-maani se barha tab-e-rawan ko
agah kar andaz-e-takallum se zaban ko
ashiq ho fasahat bhi wo de husn-e-bayan ko
tahsin ka samot se ghul taba samak ho
hargosh bane kan-e-malahat wo namak ho
taarif mein chashme ko samundar se mila dun
qatre ko jo dun ap to gauhar se mila dun
zarre ki chamak mehr-e-munawwar se mila dun
kharon ko nazakat mein gul-e-tar se mila dun
guldasta-e-maani ko nae dhang se bandhun
ik phul ka mazmun ho to sau rang se bandhun
gar buz ki janib ho tawajjoh dam-e-tahrir
khinch jae abhi gulshan-e-firdaus ki taswir
dekhe na kabhi sohbat anjum falak-e-pir
hojae hua bazm-e-sulaiman ki bhi tauqir
yun takht-e-hasinan-e-maani utar ae
har chashm ko pariyon ka ukhara nazar ae
saqi ke karam se ho wo dur aur chalen jam
jis mein ewaz-e-nasha ho kaifiyat anjam
har mast, faramosh kare gardish-e-ayyam
sufi ki zaban bhi na rahe faiz se nakam
han bada kasho puchh lo maikhana nashin se
kausar ki ye mauj a gai hai khuld-e-bern se
aun taraf-e-razm abhi chhor ke jab bazm
khaibar ki khabar lae miri tab-e-aulu alazm
qat-e-sar-e-aadad ka irada ho jo biljzm
dikhlae yahn sab ko zaban marka-e-razm
jal jaen adad ag barhkiti nazar ae
talwar pe talwar chamakti nazar ae
misra hun saf ara safat-e-lashkar-e-jarrar
alfaz ki tezi ko na pahunche koi talwar
nuqte hun jo dhalen to alif-e-khanjar khunkhwar
mad age barhen barchhiyon ko tol ke ik bar
ghul ho kabhi yun fauj ko larte nahin dekha
maqtal mein ran aisa kabhi parte nahin dekha
ho ek zaban mah se tamaskan mahi
alam ko dikha de barash-e-saif-e-ilahi
jurat ka dhani to hai ye chillaen sipahi
laraib tire nam pe hai sikka-e-shahi
har dam ye ishara ho dawat aur qalam ka
tu malik-o-mukhtar hai is tabal-o-ilm ka
taid ka hangam hai ya haidar-e-safdar
imdad tira kam hai ya haidar-e-safdar
tu sahab-e-ikram hai ya haidar-e-safdar
tera bhi karam am ya haidar-e-safdar
tanha tire iqbal se shamshir bakaf hun
sab ek taraf jama hun main ek taraf hun
na qadaryi-e-alam ki shikayat nahin maula
kuchh daftar-e-batil ki haqiqat nahin maula
baham gul-o-bulbul mein mohabbat nahin maula
main kya hun kisi ruh ko rahat nahin maula
alam hai mukaddar, koi dil saf nahin hai
is ahd mein sab kuchh hai par insaf nahin hai
nek-o-bad-e-alam ka taammul nahin karte
arif kabhi itna bhi tajahul nahin karte
kharon ke liye rukh taraf-e-gul nahin karte
taarif khush ilhani bulbul nahin karte
khamosh hain, go shisha-e-dil chur hue hain
ashkon ke tapak parne se majbur hue hain
almas se behtar ye samajhte hain khazaf ko
dar ko to ghatate hain, barhate hain sadaf ko
andher ye hai chand batate hain kalaf ko
kho dete hain shishe ke liye dar-e-najaf ko
zae hain daro laal-e-bad khashan-o-adan ke
mitti mein milate hain jawahir ko sukhan ke
hai laal-o-guhar se ye dahan kan-e-jawahir
hangam-e-sukhan khulti hai, dukan-e-jawahir
hain bad marzaa to waraq khwan jawahir
dekhe use, han hai koi khwahan-e-jawahir
bina-e-ruqumat hunar chahiye us ko
sauda hai jawahir ka, nazar chahiye us ko
kya ho gae wo jo hariin-e-sukhan ik bar
har waqt jo is jins ke rahte the talab gar
ab hai koi talib na shanasa na kharidar
hai kaun dikhaen kise ye gauhar-e-shahwar
kis waqt yahan chhor ke mulk-e-adam ae
jab uth gae bazar se gahak to ham ae
khwahan nahin ya quwwat-e-sukhan ka koi, go aj
hai ap ki sarka to ya sahab-e-meraj
ai bais-e-ijad-e-jahan, khalq ke sartaj
hojae ga dam bhar mein ghani banda-e-mohtaj
ummid isi ghar ki, wasila isi isi ghar ka
daulat yahi meri, yahi tosha hai safar ka
main kya hun miri taba hai kya ai shuba sahan
hassan-o-farzadaq hain yahan ajiz wahiran
sharminda zamane se gae wamil-o-sahban
qasir hain sukhan fahm-o-sukhan sanj-o-sukhan dan
kya madh kaf-e-khak se ho nur-e-khuda ki
luknat yahin karti hain zabaen fasha ki
la yaalam wala ilm ki kya sahar bayani
hazrat pe huwaida hai, miri hech madani
na zehn mein jaudat, na tabiat mein rawani
goya hun, faqat hai ye tiri faiz rusani
main kya hun farishton ki talaqat hai to kya hai
wo khas ye bande hain ke maddah khuda hai
tha josh kuchh aisa hi jo daawa kiya main ne
khud sarba gareban hun ke, ye kya kiya main ne
ik qatra-e-na chiz ko dariya kiya main ne
taqsir bahal kijiye, be ja kiya main ne
han sach hai ke itni bhi taalli na rawa thi
maula ye kaleje ke phphulon ki dawa thi
mujrim hun, kabhi aisi khata ki nahin main ne
bhule se bhi ap apni sana ki nahin main ne
dil se kabhi madh-e-umara ki nahin main ne
taqlid-e-kalam-e-jhula ki nahin main ne
nazan hun mohabbat pe imam-e-azali ki
sari ye taalli hai himayat se ali ki
har chand zaban kya miri aur kya miri taqrir
din rat wazifa hai sana khwani-e-shabbir
manzur hai ik bab mein do fasl ki tahrir
maula ki madad ka mutamanni hai ye dil gir
ye fasl nae rang se kaghaz pe raqam ho
ik bazm ho shadi ki to ik sohbat-e-gham ho
shaaban ki hai tarikh-e-soyam roz-e-wiladat
aur hai dahum-e-mah-e-aza yaum-e-shahadat
donon mein bahar hal hai tahsil-e-saadat
wo bhi amal-e-khair hai ye bhi hai ibadat
maddah hun kya kuchh nahin is ghar se mila hai
kausar hai sala us ka bahisht us ka sala hai
maqbul hui gharaz, gunah afw hue sab
ummid bar ai mira hasil hua matlab
shamil hua ifzal-e-mohammad karam-e-rab
hote hain ilm-e-fauj-e-mazamin ke nishan ab
pasti pe hain sab rukan-e-ruken din-e-maten ke
danke se hila deta hun tabqon ko zamin ke
nazan hun inayat pe shahanshah-e-zaman ki
bakhshi hai raza jaiza fauj-e-sukhan ki
chehre ki bahali se qaba chust hai tan ki
lo bartarfi par gai mazmun-e-kuhan ki
ik fard parai nahin daftar mein hamare
bharti hai nai fauj ki lashkar mein hamare
han ai falak-e-pir nae sar se jawan ho
ai mah-e-shab-e-char dahum nur fishan ho
ai zulmat-e-gham dida-e-alam se nihan ho
ai raushni-e-subh-e-shab-e-eid ayan ho
shadi hai wiladat ki yadallah ke ghar mein
khurshid utarta hai shahanshah ke ghar mein
ai shams-o-qamar, aur qamar hota hai paida
nakhl-e-chaman-e-din ka samar, hua hai paida
makhdoma-e-alam ka pisar, hota hai paida
jo arsh ki zau hai, wo guhar hota hai paida
har jism mein jan ati hai mazkur se jis ke
nau nur-e-khuda honge ayan, nur se jis ke
ai kaaba-e-iman, tiri hurmat ke din ae
ai rukan-e-yamani, tiri shaukat ke din ae
ai bit-e-muqaddas, tiri izzat ke din ae
ai chashma-e-zamzam, tiri chahat ke din ae
ai sang-e-haram, jalwa numai hui tujh mein
ai koh-e-safa, aur safai hui tujh mein
ai yasrab-o-batha, tire wali ki hai amad
ai rutba-e-aala, shah-e-ali ki hai amad
alam ki taghiri pe bahali ki hai amad
kahte hain chaman, mah-e-jalali ki hai amad
ye khana-e-kaaba ke mubahat ke din hain
yaaqub se yusuf ki mulaqat ke din hain
ai arz-e-madina, tujhe fauq ab hai falak par
raunaq jo sama par hai, wo ab hogi samak par
khurshid mila, tera sitara hai, chamak par
sadqe gul-e-tar hai tiri phulon ki mahak par
par jis pe farishton ke bichhen farsh wahi hai
jis khak pe ho nur-e-khuda arsh wahi hai
ya khatm-e-rusul gauhar-e-maqsud mubarak
ya nur-e-khuda rahmat-e-maabud mubarak
ya shah-e-najaf shadi-e-maulud mubarak
ya khairulnnisa, akhtar-e-masud mubarak
raunaq ho sada nur-e-dobala rahe ghar mein
us mah-e-do hafta ka ujala rahe ghar mein
ai ummatiyo hai ye dam-e-shukr guzari
har bar karo sajda-e-shukriya-e-bari
allah ne hal kardiya mushkil ko tumhari
farden amal-e-zisht ki ab chak hain sari
likhe gae bandon mein wali ibn-e-wali ke
naji hue sadqe se hasin ibn-e-ali ke
ai mah-e-muazzam tire iqbal ke sadqe
shaukat ke fida azmat-o-ijlal ke sadqe
utri bartak, fatima ke lal ke sadqe
jis sal ye paida hue is sal ke sadqe
qurban sahar-e-eid agar ho to baja hai
nau roz bhi is shab ki buzurgi par fida hai
qurban shab-e-juma, shaaban-e-khush anjam
paida hua jis shab ko mohammad ka gul andam
qaim hua den aur barhi raunaq-e-islam
ham palla-e-subh-e-shab-e-meraj thi wo sham
khurshid ka ijlal-o-sharaf badr se puchho
kya qadr thi is shab ki shab-e-qadr se puchho
wo nur-e-qamar aur dar ifshanayi-e-anjum
the jis ke sabab raushni-e-dida-e-mardum
wo chahchahe rizwan ke, wo huron ka tabassum
apas mein wo hans hans ke farishton ka takallum
mekal shagufta hue jate the khushi se
jibril to phulun na samite the khushi se
raushan tha madine k ahur ik kucha-o-bazar
jo rah thi khushbu, jo mohalla tha wo gulzar
khole hue tha ahu-e-shab nafa-e-tatar
maalum ye hota tha ke phulo ka hai ambar
gardun ko bhi ik rashk tha zinat pe zamin ki
har ghar mein hua ati thi firdaus-e-barin ki
kya shab thi wo suud-o-hamayon-o-muazzam
rukh rahmat-e-maabud ka th janib-e-alam
jibril-o-sarafil ko mohlat na thi ik dam
bala-e-zamin ate the aur jate the baham
bashindon ki yasrab ke khabar thi na gharon ki
sab sunte the awaz farishton ke paron ki
thin fatima be chain idhar dard-e-shikam se
munh faq tha aur ansu the rawan dida-e-nam se
wabasta thi rahat jo isi bi bi ke dam se
muztar the ali bint-e-payambar ke alam se
aram tha ik dam na shah-e-qila shikan ko
phirte the lagae hue chhati se husn ko
karte the dua badshah-e-yasrab-o-batha
rahim hai tiri zat-e-muqaddas mire maula
zahra hai kaniz aur mira bachcha tira banda
asan kar ai bar-e-khuda mushkil zahra
nadar hai aur faqa kash-o-zar-o-hazin hai
madar bhi tashaffi ke liye pas nahin hai
nagah dar-e-hujra hua matla-e-anwar
dikhlane lage nau tajalli dar-o-diwar
asma ne ali se ye kaha daur ke ik bar
farzand mubarak tumhen ya haidar-e-karrar
ispand karo fatima ke mah-e-jabin par
farzand nahin chand ye utra hai zamin par
dekha nahin is tarah ka chehra kabhi pyara
naqsha hai mohammad se shahanshah ka sara
mathe pe chamakta hai jalalat ka sitara
allah ne is ghar mein ajab chand utara
taswir-e-rasul-e-arabi dekh rahe hain
ankhon ki hai gardish ke bani dekh rahe hain
muzhda ye suna ahmad-e-mukhtar ne jis dam
pas shukr ke sajde ko gire qibla-e-alam
ae taraf-e-khana-e-zahra khush-o-khurram
farmaya mubarak pasrae sani-e-maryam
chehra mujhe dukhlado mire nur-e-nazar ka
tukra hai ye farzand-e-mohammad ke jigar ka
ki arz ye asma ne ke ai khassa-e-dawar
nahla lun to le aun use hujre se bahar
irshad kya ahmad-e-mukhtar ne hans kar
le a ke nawasa hai mira tahir-o-athar
is chand ko taj-e-sar-e-aflak kya hai
ye wo hai, khuda ne jise khud pak kiya hai
main us se hun aur mujh se hai ye to nahin bahar
ye nur-e-ilahi hai ye hai tayyab-o-tahir
asrar jo makhfi hain wo ab huin ge zara
ye ayat-e-iman hai ye hai hujjat-e-bahir
barh kar madad-e-sayyad laulak karega
kuffar ke qisse ko yahi pak karega
jis dam ye khabar mukhbir-e-sadiq ne sunai
asma use ik parcha-e-narm pe lai
bu us gul-e-taza ki mohammad ne jo pai
hansne lag, surkhi rukh-e-purnur pe ai
munh chand sa dekha jo rasul-e-arabi ne
lipta liya chhati se nawase ko nabi ne
jan aghi yaaqub ne yusuf ko jo paya
quran ki tarah rahal-e-do zanu pe bithaya
munh milne lage munh se bahut pyar jo aya
bose liye aur hathon ko ankhon se lagaya
dil hal gaya ki jab ke nazar sina-o-sar par
chuma jo gila, chal gai talwar jigar par
josh aya tha rone ka magar tham ke riqqat
is kan mein farmai azan is mein iqamat
haidar se ye farmaya ke ai shah-e-wilayat
kyun tum ne bhi dekhi mire farzand ki surat
pur nur hai ghar, to ko mila hai qamar aisa
duniya mein kisi ne nahin paya pisar aisa
kyun kar na ho tum sa pidar aur fatima si man
do shams-o-qamar ka hai ye ik nayar-e-taban
ki arz ye haidar ne ke ai qibla-e-iman
haq us pe rakhe saya-e-paighambar zi shan
aala hai wo sab se jo maqam-e-shah den hai
banda hun main aur ye bhi ghulam-e-shah den hai
alam mein hai ye sab barkat ap ke dam se
sarsabzi duniya hai isi abr-e-karam se
ta arsh pahonach jata hai sar faiz-e-qadam se
izzat hai ghulamon ki shahanshah-e-umam se
kuchh is mein na zahra ka hai bais na ali ka
sab hai ye buzurgi ke nawasa hai nabi ka
farmane lage hans ke shah-e-yasrab-o-batha
bhai kaho farzand ka kuchh nam bhi rakha
ki arz ye haidar ne ke ai sayyad wala
sabqat karun main hazrat pe, ye maqdur hai mera
farmaya ke mauquf hai ye rab-e-ula par
main bhi sabqat kar nahin sakta hun khuda par
bas itne mein nazil hue jibril khush anjam
ki arz ke farmata hai ye khaliq-e-allam
pyara hai nihayat hamen zahra ka gul andam
ya khatm-e-rusul ham ne ''hasin'' us ka rakha nam
ye husn mein sardar hasinan-e-zaman hai
mushtaq hai to ehsan se tasghir husn hai
h se ye ishara ke ye hai hami-e-ummat
samjhenge isi sain ko sab sain-e-saadat
ya us ki buzurgi mein asin ki ayat
hai nun se zahir ke ye hai nur-e-nabuwwat
naji hai wo is nam ko le
ye husn mein das hisse ziyada hai husn se
do nur ke dariya ko jo ham ne kiya ik ja
tab us se hua gauhar-e-nayab ye paida
tauqir mein be misl, shujaat mein hai yakta
ab aur na hoga koi us husn ka larka
ham jante hain jo nahin zahir hai kisi par
kam us se jo lena hai wo hai khatm usi par
fayyaz ne kaunain ki daulat use di hai
di hai jo ali ko wo shujaat use di hai
sabr us ko inayat kiya, izzat use di hai
un sab ke siwa apni mohabbat use di hai
aala hai, muazzam hai, makarrim hai, wali hai
hadi hai, wafadar hai, zahid hai sakhi hai
jab kar chuke zikr-e-karam-e-malik-e-taqdir
jibril ne pas an ke dekha rukh-e-shaper
ki sal-e-ali kah ke mohammad se ye taqrir
ya shah, ye mehro to hai saf ap ki taswir
jab ke hai ziyarat piye taslim jhuke hain
is nur ko ham arsh pe bhi dekh chuke hain
hai us pe azal se nazar-e-rahmat-e-maabud
ye peshtar adam se bhi tha arsh pe maujud
hai zat-e-khuda sahab-e-faiz-o-karam wajud
tha khalq do alam se yahi matlab-o-maqsud
mazlumi-o-ghurbat hai ajab nam pe us ke
sab rote hain aur roenge anjam pe us ke
ye hai sabab-e-tahniyat-o-taaziyat is dam
hai shadi-o-gham gulshan-e-ijad mein tawam
laptae hain chhati se jise qibla-e-alam
be jurm-o-khata zabh karenge use azlam
gar hashr bhi hoga to ye afat na talegi
sajde mein chhuri halq-e-mubarak pe chalegi
hoga ye mahram mein sitam ai shah-e-zi jah
chhup jaega ankhon se isi chand mein ye mah
tarikh dahum juma ke din asr ke waqt ah
neze pe charhaenge sar-e-pak ko gumrah
kat jae jab sar to sitam lash pe honge
ghoron ke qadam sina-e-sad pash pe honge
chillae mohammad ke main bismil hua bhai
ai wae akhi kya ye khabar mujh ko sunai
dil hal gaya barchhi si kaleje mein dar ai
ye waqia sun kar na jiye gi miri jai
mumkin nahin duniya mein dawa zakhm-e-jigar ki
kyun kar kahun zahra se khabar marg-e-pisar ki
jis waqt suni fatima ne ye khabar-e-gham
shadi mein diludit ki bapa hogaya matam
chillati thi sarpet ke wo sani-e-maryam
beti pe chhuri chal gai ya sayyad-e-alam
khanjar ke tale chandisi taswir ki gardan
kat jaegi hai hai mire shaper ki gardan
hai hai kai din tak na milega use pani
hai hai ye sahega taab-e-tishna dahani
ho jaenge ik jan ke sab dushman-e-jani
hai hai mira mahbub, mira yusuf-e-sani
pairahan-e-sad chak kafan howe ga us ka
sar neza pe aur khak pe tan hue ga us ka
sabr apna dikhane ko ye ae hain jahan mein
yun khalq se jane ko ye ae hain jahan mein
jangal ke basane ko ye ae hain jahan mein
aman ke rulane ko ye ae hain jahan mein
ham chand si surat pe na shaida hue hote
ai kash mire ghar mein na paida hue hote
duniya mujhe andher hai is gham ki khabar se
sholon ki tarah ah nikalti hai jigar se
daman pe tapakta hai lahu dida-e-tar se
bas aj safar kar gai shadi mire ghar se
jis waqt talak jiti hun matam mein rahungi
mazlum hasin aj se us ko main kahungi
beti ko ye maalum na tha ya shah-e-alam
bichhegi zachcha khane ke andar saf-e-matam
ab din hai chhutti ka mujhe ashur-e-mahram
tare bhi na dekhe the ke tuta falak-e-gham
poshak na badlungi na sar dhoungi baba
chale mein bhi chehlum ki tarah roon ki baba
haidar hai kahan a ke dilasa nahin dete
zahra ka bura hal hai samjha nahin dete
is zakhm ka marham mujhe batla nahin dete
hai hai mujhe farzand ka parsa nahin dete
hujre mein alag baithe hain kyun chhor ke ghar ko
awaz to sunti hun ke rote hain pas ko
phir dekh ke farzand ki surat ye pukari
ai mere shahid ai mire bekas tire wari
han baad mire zabh karenge tujhe nari
banti hun abhi se main azadar tumhari
dil aur kisi shaghl mein masruf na hoga
bas aj se rona mira mauquf na hoga
marjaiga to tishna dahan ha-e-hasina
ho jaega tukre ye badan hae hasina
ik jan pe ye ranj-o-mehan ha-e-hasina
koi tujhe dega na kafan ha-e-hasina
garenge na zalim tan-e-sad pash ko hai hai
rahoarron se raunden ge tiri lash ko hai hai
farmaya mohammad ne ke ai fatima zahra
kya marzi-e-maabud se bande ka hai chara
khaliq ne diya hai use tah rutba-e-aala
jibril siwa koi nahin janne wala
main bhi hun fida us pe ke ye fidya-e-rab hai
ye lal tira bakhshish-e-ummat ka sabab hai
is bat ka gham hai agar ai jan-e-payambar
be dafn-o-kafan ran mein rahega tira dilbar
jab qaid se howe ga raha abid-e-maztar
tagarbut mein use dafn karega wahi a kar
arwah-e-rasulan-e-zaman roengi us ko
sar pet ke zinib si bahan roengi us ko
jab charkh pe hue ga ayan mah-e-mahram
har ghar mein bapa hue gi ik majlis-e-matam
aenge malak arsh se dan rone ko baham
matam ye wo matam hai ke hoga na kabhi kam
pur nur sada us ka aza khana rahega
khurshid-e-jahan gard bhi parwana rahega
kya auj hai, kya rutba hai is bazm-e-aza ka
ghul arsh se hai farsh talak sal-e-ali ka
mushtaq hai fardoz-e-barin yan ki faza ka
pani mein bhi hai yan ki maza ab-e-baqa ka
darbar-e-mualla hai wali ibn-e-wali ka
jari hai ye sab faiz-e-hasin ibn-e-ali ka
loriyan se bas ab majlis-e-matam ka bayan hai
wo fasl-e-khushi khatm hui gham ka bayan hai
mazlumi-e-sultan-e-do alam ka bayan hai
hangama-e-ashur-e-mahram ka bayan hai
han dekh le mushtaq jo ho fauj-e-khuda ka
lobazm mein khulta hai muraqqaa shuhada ka
ai khizr-e-bayaban-e-sukhan rahburi kar
ai nayar-e-taban-e-khirad jalwa giri kar
ai dard ata lazzat-e-zakhm-e-jigri kar
ai khauf-e-ilahi mujhe isyan se buri kar
bandon mein likha jaun imam-e-azali ke
azad hun sadqe mein hasin ibn-e-ali ke
qudsi ko nahin bar, ye darbar hai kis ka
firdaus ko hai rashk ye gulzar hai kis ka
sab jins-e-shafaat hai, ye bazar hai kis ka
khud bikta hai yusuf ye kharidar hai kis ka
milti hai kahan muft mata-e-husn aisi
dekhi nahin anjum ne kabhi anjuman aisi
majlis ka zahe nur-e-khusha mahfil-e-ali
haidar ke muhibon se koi ja nahin khali
ashiq hain sab us ke jo hai kaunain ka wali
asna ushri, panjtani, shia-e-ghali
shashdar na ho kyun charkh ajab jalwa giri hai
ye bazm-e-aza aj sitaron se bhari hai
un mein jo musin hain wo payambar ke hain mehman
aur jo mutawassit hain, wo haidar ke hain mehman
jo taza jawan hain, ali akbar ke hain mehman
shion ke pisar sab ali asghar ke hain mehman
har khurd-o-kalan ashiq-e-shah-e-madani hain
panch ungliyon ki tarah ye sab panjtani hain
irshad-e-nabi hai ke madadgar hain mere
farmate hain haidar ke ye gham khwar hain mere
hazrat ka sukhan hai ke azadar hain mere
main un ka hun talib ye talab gar hain mere
ye aj agar ro ke hamen yad karenge
ham qabr mein un logon ki imdad karenge
gham mein mire bachchon ke ye sab karte hain fariyad
allah salamat rakhe un logon ki aulad
basti mire shion ki rahe khalq mein abad
ye hashr ke din atish-e-dozakh se hun azad
marta hai koi gar to buka karta hun main bhi
un ke liye bakhshish ki dua karta hun main bhi
mardum ke liye wajib aini hai ye zari
rona hi wasila hai shafaat ka hamari
hai waqt-e-muin pe ada taat-e-bari
ye khair hai wo khair jo har waqt hai jari
ro lo ke ye waqt aur ye sohbat na milegi
jab ankh hui band to mohlat na milegi
mohlat jo ajal de to ghanimat use jano
amada ho rone pe, saadat use jano
ansu nikal aen to ibadat use jano
iza ho jo mahfil mein to rahat use jano
faqe kiye hain dhup mein lab tishna rahe hain
aqa ne tumhare liye kya zam sahe hain
taklif kuchh aisi nahin saya hai hawa hai
pani hai khunuk maroha-e-kash bad-e-saba hai
kuchh garmi-e-ashura ka bhi hal suna hai
sar pitne ka waqt hai hangam-e-buka hai
guzari hai bayaban mein wo garmi shah-e-din par
bhan jata tha dana bhi jo girta tha zamin par
lun chalti thi aisi ke jale jate the ashjar
tha unsar-e-khaki pe guman-e-kura-e-nar
pani pe do dawam gire parte the har bar
sab khalq to sairab thi pyase shah-e-abrar
khak ur ke jami jani thi zulfon pe qaba par
is dhup mein saya baya na tha nur-e-khuda par
qatre jo pasine ke tapak parte the har bar
sabit yahi hota tha ke hain akhtar-e-sayyar
shahid alam-e-faqa se hai zardi-e-rukhsar
be abi se ude the lab-e-laal guhar bar
ranya mein taraste rahe wo ab-e-rawan ko
jin honton ne chuma tha mohammad ki zaban ko
duniya bhi ajab ghar hai ke rahat nahin jis mein
wo gul hai ye gul bu-e-mohabbat nahin jis mein
wo dost hai ye dost-e-murawwat nahin jis mein
wo shahd hai ye shahd halawat nahin jis mein
be dard-o-alam sham-e-ghariban nahin guzri
duniya mein kisi ki kabhi yaksan nahin guzri
godi hai kabhi man ki kabhi qabr ka aghosh
kal pairahan aksar nazar ate hain kafan posh
sargarm-e-sukhan hai kabhi insan kabhi khamosh
gah takh hai aur gah janaza basar-e-dosh
ik tur pe dekha na jawan ko na musin ko
shab ko to chhappar khit mein hain tabut men din ko
shadi ho ke andoh ho aram ho ya jaur
duniya mein guzar jati hai insan ko bahar taur
matam ki kabhi fasl hai, ishrat ka kabhi dur
hai shadi-o-matam ka muraqqaa jo karo ghaur
kis bagh pe aseb-e-khizan a nahin jata
gul kaun sa khulta hai jo murjha nahin jata
hai alam-e-fani ki ajab subh ajab sham
gah gham kabhi shadi kabhi iza kabhi aram
nazon se pila fatima zahra ka gul andam
wa hasrat-o-darda ke wo aghaz ye anjam
rahat na mili ghar ke talatum se dahum tak
mazlum ne faqe kiye haftam se dahum tak
reti ye azizon ka muraqqaa to hai abtar
shah ka hai ye naqsha ke main taswir se shashdar
farzand na milsam ke na hamsher ke dilbar
qasim hain na abbas na akbar hain na asghar
sab nazr ko darbar-e-payambar mein gae hain
rukhsat ko akele shah den ghar mein gae hain
manzur hai phir dekh len hamsher ki surat
phir le gai hai ghar mein sakina ki mohabbat
sajjad se kuchh kahte hain asrar-e-imamat
banowe do alam se bhi hai akhiri rukhsat
matlub hai ye zeb-e-badan rakht-e-kuhan ho
ta baad shahadat wahi malbus-e-kafan ho
kheme mein musafir ka wo ana tha qayamat
ek ek ko chhati se lagana tha qayamat
ana to ghanimat tha ye jana tha qayamat
thora sa wo rukhsat ka zamana tha qayamat
wan bain idhar sabr-o-shakebai ki baten
afsana-e-matam thin bahan bhai ki baten
hazrat ka wo kahna ke bahan sabr karo sabr
ummat ke liye walida sahab ne sahe jabr
wo kahti thi kyun kar na main roun sifat-e-abr
tum pahno kafan aur na bane hae miri qabr
lutte hue aman ka ghar in ankhon se dekhun
hai hai tah-e-khanjar tumhen kin ankhon se dekhun
is umr mein thore gham-e-jankah uthae
ashk ankhon se aman ke janaze pe bahae
ansu na thame the ke pidar khun mein nahae
tukre dil-e-shabbir ke lagan mein nazar ae
hazrat ke siwa ab koi sar par nahin bhai
insan hun kaleja mira patthar nahin bhai
har shakhs ko hai yun to safar khalq se karna
dushwar hai ik an musafir ka thaharna
in ankhon se dekha hai buzurgon ka guzarna
hai sab se siwa hae ye mazlumi ka marna
sadqe gai yun ran kabhi parte nahin dekha
ik din mein bhare ghar ko ujarte nahin dekha
hai hai tumhen le ke main kahan chhup rahun bhai
lutti hai mire char buzurgon ki kamai
kis dasht-e-pur ashob mein qismat mujhe lai
yarab kahin mar jae yad allah ki jai
zahra ka pisar waqt-e-judai mujhe roe
sab ko to main roi hun ye bhai mujhe roe
zinib ki wo zari wo sakina ka bilakna
wo nanhi si chhati mein kaleje ka dharakna
wo chand sa munh aur wo bande ka chamakna
hazrat ka wo beti ki taraf yas se takna
hasrat se ye zahir tha ke maazur hain bi bi
paida tha nigahon se ke majbur hain bi bi
wo kahti thi baba hamen chhati se lagao
farmate the shah ao na jan-e-pidar ao
ham karhte hain lo ankhon se ansu na bahao
khushbu to zara gesu-e-mushkin ko sunghao
kausar ye hai, tum ban nahin aram chacha ko
ham jate hain kuchh deti ho paigham chacha ko
bi bi kaho kya hal hai ab man ka tumhari
kis goshe mein baithi hain kahan karti hain zari
jab se su-e-jannat gai akbar ki sawari
dekha na unhen ghar mein ham ae kai bari
thi sab ki mohabbat unhen bete hi ke dam tak
kya akhiri rukhsat ko bhi aengi na ham tak
kis ja hain talab ham ko karen ya wahi aen
mumkin nahin ab wo hamen ya ham unhen paen
kuchh ham se sunen kuchh hamen hal apna bataen
ik dam ke musafir hain hamen dekh to jaen
baad apne ye lauta hua ghar aur katega
afsos ke ik umr ka sath aj chhutega
ghash mein jo suni bano-e-muztar ne ye taqrir
sabit ho marne ko chale hazrat-e-shabbir
sar nange uthi chhor ke gahwara-e-be sher
chillai mujhe hosh na tha ya shah-e-dil gir
jan tan se koi an mein ab jati hai aqa
ye khadama rukhsat ke liye ati hai aqa
ye sun ke barhe chand qadam shah-e-khush iqbal
qadmon pe giri daur ke wo khole hue bal
tha qibla-e-alam ka bhi is waqt ajab hal
rote the ghazab ankhon pe rakhe hue rumal
farmate the jankah judai ka alam hai
utho tumhen ruh-e-ali akbar ki qasam hai
wo kahti thi kyun kar main uthun ai miri sartaj
wali unhen qadmon ki badaulat hai mira raj
sar par jo na hoga pisar-e-sahab-e-meraj
chadar ke liye khalq mein jaungi mohtaj
chhote jo qadam martaba ghut jaega mera
qurban gai takht ulat jaega mera
yan ai mein jab khana-e-kisra hua barbad
wo pahli asiri ki aziyyat hai mujhe yad
ki uqda kushae do jahan ne miri imdad
hazrat ke tasadduq mein hui qaid se azad
laundi thi, bahu ho gai zahra-o-ali ki
qismat ne bithaya mujhe masnad pe nabi ki
chhabbis baras tak na chhuta ap ka pahlu
ab hijr hai taqdir mein ya sayyad khush khu
shab bhar rahe takiya sar-e-aqdas ka jo bazu
hai hai use ab rassi se bandhenge jafa jo
sar par na rida hogi to mar jaungi sahab
chhupne ko main jangal mein kidhar jaungi sahab
hazrat ne kaha kis ka sada sath raha hai
har ashiq-o-maashuq ne ye dagh saha hai
dar-e-mehan is dar ko dawar ne kaha hai
har chashm se khun-e-jigar is gham mein baha hai
furqat mein ajab hal tha khaliq ke wali ka
sath ath baras tak raha zahra-o-ali ka
sau sau baras is ghar mein mohabbat se rahe jo
is maut ne dam bhar mein juda kar diya un ko
kuchh marg se chara nahin ai bano-e-khush khu
hai shaq falak ko ke rahen ek jagah do
kis kis pe zamane ne jafa ki nahin sahab
achchhon se kabhi us ne wafa ki nahin sahab
lazim hai khuda se talab-e-khair bashar ko
thamega tabahi mein wahi rand ke ghar ko
ana hai tumhen bhi wahin jate hain jidhar ko
waris ki judai mein patakte nahin sar ko
kholega wahi rassi bandhe hath tumhare
sajjad sa beta hai jawan sath tumhare
zinib ko to dekho ke hain kis dukh mein giraftar
aisa koi is ghar mein nahin be kis-o-nachar
tanha hain ke be jan hue do chand se dildar
duniya se gaya akbar-e-nashad sagham khwar
bete bhi nahin god kapilla bhi nahin hai
un ko to koi puchhne wala bhi nahin hai
ye kah ke kuchh ahista kaha gosh-e-pisar mein
bimar ke rone se qayamat ho gai ghar mein
andher zamana hua bano ki nazar mein
ghash ho gai zinib ye atha dard-e-jigar mein
thahar na gaya wan, shah-e-wala nikal ae
tanha gae rote hue tanha nikal ae
kuchh parh ke phire janib-e-qibla shah be par
kaj ki taraf-e-dosh-e-yamen gardan-e-anwar
tharrate hue hathon pe ammame ko rakh kar
ki haq se munajat ke ai khaliq-e-akbar
hurmat tire mahbub ki duniya mein bari hai
kar rahm ke al un ki tabahi mein pari hai
yarab ye hai sadat ka ghar tere hawale
randen hain kai kistah jigar tere hawale
bekas ka hai bimar pisar tere hawale
sab hain tire dariya ke guhar tere hawale
alam hai ghurbat mein giraftari bala hun
main teri himayat mein unhen chhor chala hun
mere nahin, bande hain tire ai mire khaliq
basti ho ke jangal tohi hafiz tu hi raziq
bandhe hain kamar zulm-o-taaddi pe munafiq
ne dost hai duniya, na zamana hai muafiq
hurmat hai tire hath imam-e-azali ki
do betiyan, do bahuen hain is ghar mein ali ki
main ye nahin kahta ke aziyyat na uthaen
ya ahl-e-sitam ag se kheme na jalaen
namus luten qaid hun aur sham mein jaen
mohlat mire lashe pe bhi rone ki na paen
beri mein qadam tauq mein abid ka gila ho
jis mein tire mahbub ki ummat ka bhala ho
ye kah ke gareban-e-mubarak ko kiya chak
aur dal li pairahan pur nur pe kuchh khak
mayyat hone shabbir kafan ban gai poshak
bas fatiha-e-khair parha badal-e-gham nak
murkar na kisi dost na gham khwar ko dekha
pas ae to rote hue rahwar ko dekha
gardan ke daman ali akbar ko pukare
thamo mire ghore ka rikab ai mire pyare
lakht-e-dil-e-shabbir kidhar is waqt sidhare
bhai hain kahan hath mein den hath hamare
ate nahin muslim ke jigar band kahan hain
donon miri hamsher ke farzand kahan hain
tanhai mein ik ek ko hazrat ne pukara
kaun ae ke fardo mein tha qafila sara
ghore pe chhura khud asad allah ka pyara
uncha hua aflak-e-imamat ka sitara
shokhi se faras paon na rakhta tha zamin par
ghul tha ke chala qutb-e-zaman arsh-e-barin par
shabdez ne chhal bal mein ajab naz dikhaya
har gam pe taus ka andaz dikhaya
zewar ne ajab husn-e-khudadad dikhaya
fitrak ne auj-e-pur-e-parwaz dikhaya
tha khak pe ik paon to ik arsh-e-barin par
ghul tha ke phir utra hai barraq aj zamin par
aadad ki zabanon par ye hairat ki thi taqrir
hazrat ye rajaz parhte the tole hue shamshir
dekhun na mitao mujhe ai firqa-e-be pir
main yusuf-e-kanan-e-risalat ki hun taswir
wallah taalli nahin ye kalima-e-haq hai
alam ke muraqqae mein hasin ek waraq hai
wallah jahan mein mira hamsar nahin koi
mohtaj hun par mujh sa tawanagar nahin koi
han mere siwa shafe-e-mahshar nahin koi
yun sab hain magar sibt-e-payambar nahin koi
batil hai agar daawa ejaz karega
kis bat pe duniya mein koi naz karega
ham wo hain ke allah ne kausar hamen bakhsha
sardari-e-firdaus ka afsar hamen bakhsha
iqbal-e-ali khalq payambar hamen bakhsha
qudrat hamen di, zor hamen, zar hamen bakhsha
ham nur hain ghar tur-e-tajla hai hamara
takht-e-ban-e-daud musalla hai hamara
nana wo ke hain jin ke qadam arsh ke sartaj
qausain-e-makan, khatm-e-rusul, sahab-e-meraj
man aisi ke sab jis ki shafaat ke hain mohtaj
bap aisa sanam khanon ko jis ne kiya taraj
larne ko agar haidar-e-safdar na nikalte
but ghar se khuda ke kabhi bahar na nikalte
kis jang mein sine ko sipar kar ke na ae
kis marhala-e-saaaf ko sar kar ke na ae
kis fauj ki saf zer-o-zabar kar ke na ae
thi kaun si shab jis ko sahar kar ke na ae
tha kaun jo iman tah-e-samsam na laya
us shakhs ka sar lae jo islam na laya
asnam na kuchh kam the, na kuffar the thore
taqat thi ke uzza ko koi lat se tore
bad keshon ne sajde bhi kiye hath bhi jore
be tore wo but haidar-e-safdar ne na chhore
kaabe ko safa kardiya khaliq ke karam se
nikle asad allah azan de ke haram se
is ahd mein malik isi talwar ke ham hain
jarrar pisar, haidar-e-karrar ke ham hain
farzand-e-mohammad se jahan dar ke ham hain
waris-e-shah-e-laulak ki sarkar ke ham hain
kuchh ghair kafan sath nahin le ke gae hain
tabut sakina bhi hamen de ke gae hain
ye farq ye ammama-e-sardar-e-zaman hai
ye tegh-e-ali hai ye kamar band-e-husn hai
ye joshan-e-daud hai jo hafiz tan hai
ye pairahan-e-yusuf-e-kanan-e-mehan hai
dikhlaen sanad dast-e-rasul-e-arabi ki
ye mehr-e-sulaiman hai, ye khatam hai nabi ki
dekho to ye hai kaun se jarrar ki talwar
kis sher ke qabze mein hai karrar ki talwar
dariya ne bhi dekhi nahin is dhar ki talwar
bijli ki to bijli hai ye, talwar ki talwar
qahr-o-ghazab allah ka hai kat nahin hai
kahte hain use maut ka ghar ghat nahin hai
dam le kahin ruk kar wo rawani nahin is mein
chalne mein subuk tar hai, girani nahin is mein
juz harf-e-zafar aur nishani nahin is mein
jal jaoge sab ag hai pani nahin is mein
chhoregi na zinda use jo dushman den hai
naben nahin, ghusse se ajal chin ba jabin hai
sab qatre hain gar faiz ke dariya hain to ham hain
har nuqta-e-quran ke shanasa hain to ham hain
haq jis ka hai jame wo zakhira hain to ham hain
afzal hain to ham, alam-o-dana hain to ham hain
taalim-e-malak arsh pe tha wird hamara
jibril sa ustad hai shagird hamara
gar faiz-e-zuhur-e-shah-e-laulak na hota
bala-e-zamin gumbad-e-aflak na hota
kuchh khak ke tabqe mein, bajuz khak na hota
ham pak na karte to jahan pak na hota
ye shor azan ka sahar-o-sham kahan tha
ham arsh pe jab the to ye islam kahan tha
mohsin se badi hai yahi ehsan ka ewaz wah
dushman ke hua khwah hue dost ke bad khwah
gumrah ke bahkane se roko na miri rah
lo ab bhi musafir ko nikal jane do lillala
mil jaegi ik dam mein aman ranj-o-bala se
main zabh se bach jaunga, tum qahr-e-khuda se
basti mein kahin maskan-o-mawa na karunga
yasrab mein bhi jane ka irada na karunga
sabir hun kisi ka kabhi shakwa na karunga
is zulm ka main zikr bhi aslan na karunga
rona na chhutega ke azizon se chhupa hun
jo puchhega kah dunga ke jangal mein luta hun
aada ne kaha qahr-e-khuda se nahin darte
nari to hain dozakh ki jafa se nahin darte
fariyad rasul dusra se nahin darte
khatun-e-qayamat ki buka se nahin darte
ham log jidhar daulat-e-duniya hai idhar hain
allah se kuchh kam nahin banda-e-zar hain
hazrat ne kaha khair khabardar safon se
aya ghazab allah ka hushyar safon se
bijli sa guzar jaunga har bar safon se
kab panjtani rukte hain do char safon se
arbut ke chalan dekh chuke, harb ko dekho
lo banda-e-zar ho, to miri zarb ko dekho
yan gosha-e-uzlat, kham-e-shamshir ne chhora
wan sahm ke chale ko har ek tir ne chhora
kis qahr se ghar maut ki taswir ne chhora
sahil ko saf-e-lashkar-e-be pir ne chhora
anqa-e-zafar fath ka dar khol ke nikla
shahbaz-e-ajal, said ko, par tol ke nikla
jalwa kiya badli se nikal kar mah-e-naune
dikhlae hawa mein dusar, ik shama ki lau ne
tarpa diya bijli ko faras ki tag-o-dau ne
takasipar mehr ko shamshir ki zau ne
aada to chhupane lage dhalon pe saron ko
jibril ne uncha kiya ghabra ke paron ko
bala se jo ai wo bala janib-e-pasti
bas nist hui dam mein sitam garon ki basti
chalne lagi yak dast jo shamshir-e-do dasti
maalum hua lut gai sab kufr ki basti
zor un ke har ik zarb mein allah ne tore
tuten jo safen but asad allah ne tore
bijli si jo gir kar saf-e-kuffar se nikli
awaz bazan tegh ki jhankar se nikli
gah dhal mein dubi kabhi talwar se nikli
dar ai jo paikan mein to so far se nikli
the band-e-khata karon pe da amn-o-aman ke
chale bhi chhupe jate the goshon mein kaman ke
aflak pe chamki kabhi, sar par kabhi ai
kaundi kabhi joshan pi, sipar par kabhi ai
gah parh gai sina pe, jigar par kabhi ai
tarpi kabhi pahlu pe, kabhi kamar par kabhi ai
tai kar ke phir kaun sa qissa tha faras ka
baqi tha jo kuchh kat, wo hissa tha faras ka
be paon jidhar hath se chalti hui ai
naddi idhar ik khun ki ubalti hui ai
dam bhar mein so sorang badalti hui ai
pi pi ke lahu laal ugalti hui ai
hira tha badan, rang-e-zamurrad se hara tha
jauhar na kaho pet jawahir se bhara tha
zeba tha dam-e-jang par y wash use kahna
maashuq-e-bani surkh libas us ne jo pahna
is auj pe wo sar ko jhukae hue rahna
jauhar the ke pahne thi dulhan phulon ka gahna
seb-e-chaman-e-khuld ki bu bas thi phal mein
rahti thi wo shabbir se dolaha ki baghal mein
sar tapke to mauj us ki rawani ko na pahunche
qulzum ka bhi dhara ho to pani ko na pahunche
bijli ki tarap shola fishani ko na pahunche
khanjar ki zaban tegh zabani ko na pahunche
dozakh ki zabanon se bhi anch us ki buri thi
barchhi thi, katari thi, sar wahi thi, chhuri thi
maujud bhi har ghaul mein aur sab se juda bhi
dam kham bhi, lagawat bhi, safai bhi, ada bhi
ik ghat pe thi ag bhi, pani bhi, hua bhi
amrit ka bhi, halahal bhi, masiha bhi, qaza bhi
kya sahab-e-jauhar thi ajab zarf tha us ka
mauqaa tha jahan jis ka wahin sirf tha us ka
hardhal ke phulon ko urata tha phal us ka
tha lashkar-e-baghi mein azal se amal us ka
dar jati thi munh dekh ke har dam ajal us ka
tha qila-e-char aina, goya amal us ka
us dar se gai khol ke wo dar nikal ai
gah sadr mein baithi, kabhi bahar nikal ai
nezon pe gai barchhiyon walon ki taraf se
ja pahunchi kaman daron pe phalon ki taraf se
phir ai sawaron ke risalon ki taraf se
munh teghon ki janib kiya dhalon ki taraf se
bas ho gaya daftar nazari, nam-o-nasab ka
lakhon the, to kya dekh liya jaiza sab ka
pahunchi jo sipar tak to kalai ko na chhora
har hath mein sab kisi ghai ko na chhora
shokhi ko, shararat ko, larai ko na chhora
tezi ko, rukhai ko, safai ko na chhora
aaza-e-badan qata hue jate the sab ke
qainchi si zaban chalti thi fiqre the ghazab ke
char aina walon ko na tha jang ka yara
chau rang the sine to kaleja tha do para
kahte the zira posh nahin jang ka yara
bach jaen to janen ke mili jan-e-dobara
joshan ko suna tha ke hifazat ka mahal hai
us ki na khabar thi ke yahi dam-e-ajal hai
bad kashi larai ka chalan bhul gae the
nadak fagani tir fagan bhul gae the
sab hila giri, ahd shikan bhul gae the
be hoshi mein tarkash ka dahan bhu gae the
maalum na tha jism mein jan hai ke nahin te
chillate the qabze mein kaman hai ke nahin hai
dar dar ke qad-e-rast sinanon ne jhukae
dab dab ke sar-e-ijz kamanon ne jhukae
hat hat ke alam, ran mein jawanon ne jhukae
sar khak pe gargar ke nishanon ne jhukae
ghul tha ke panah, ab hamen ya shah-e-zaman do
phailae the daman ko, pharere, ke aman do
shah kahte the hai barh pe dariya na rukega
is mauj pe afat ka tamancha na rukega
be fath-o-zafar, dilbar zahra na rukega
tagharq na firaun ho, musa na rukega
hai bahr-e-ghazab nam hai qahr-e-samad us ka
rukne ka nahin sham talak jazr-o-mad us ka
is saf se gae bich se is ghaul ke nikle
jo fauj chhiri munh pe use rol ke nikle
amboh se yun tegh-e-dusar tol ke nikle
goya dar-e-khaibar ko, ali khol ke nikle
duniya jo bachi, ruh-e-mohammad ka sabab tha
shabbir agar rahm na karte to ghazab tha
larte the magar ghaiz se rahmat thi ziyada
shafqat bhi na kam thi jo shujaat thi ziyada
nana ki tarah khatir-e-ummat thi ziyada
beton se ghulamon ki mohabbat thi ziyada
talwar na mari jise munh morte dekha
ansu nikal ae jise dam torte dekha
farmate the aada ko tirai se bhagga kar
kyun chhor diya ghat ko, roko hamen a kar
daawat yunhi karte hain musafir ko bala kar?
ham chahen to pani bhi piyen nahr mein ja kar
par sabr ke dariya mein hamen pyas nahin hai
ab zahr ye pani hai ke abbas nahin hai
bhuli nahin akbar ki hamen tishna dahani
wo chand sa rukh, wo qad-o-qamat, wo jawani
wo sukhe hue hont, wo ejaz bayani
dikhla ke zaban mangte the nazaa mein pani
kis se kahin jo khun-e-jigar ham ne piya hai
baad aise pisar ke bhi, kahin bap jiya hai?
ye kah ke sakina ke bahishti ko pukare
ulfat hamen le ai hai phir pas tumhare
larte hue a pahunche hain dariya ke kinare
abbas, ghash ata hai hamen pyas ke mare
in sukhe hue honton se honton ko mila do
kuchh mushk mein pani ho to bhai ko pila do
lete hue ho ret mein kyun munh ko chhupae
utho ke sakina ko yahan ham nahin lae
ghafil ho, baradar tumhen kis tarah jagae
hai asr ka waqt, ai asadalla ke jae
khush hunga mein, age jo alam le ke barhoge
kya bhai ke pichhe na namaz aj parhoge?
kah kar ye sukhan rone laga bhai ko bhai
talwar se mohlat sitam ijadon ne pai
jis fauj ne ran chhor diya tha wo phir ai
do roz ke pyase ye, ghata sham ki chhai
barish hui tiron ki wali ibn-e-wali par
sab tut pare ek hasin ibn-e-ali par
ki shah ne jo sine pe nazar ponchh ke ansu
sab chhati se the pahluon tak tir sah pahlu
har samt se teghen jo lagate the jafa jo
salim na kalai thi, na shana tha, na bazu
bargashta zamana tha shah-e-tishna gulu se
phal barchhiyon ke surkh the sayyad ke lahu se
zakhmon se jo wo dast-e-mubarak hue bekar
harne pe dhari shah ne sipar, miyan mein talwar
bas kaaba-e-iman ke qarib a gae kuffar
mazlum ko teghen jo lagane lage ik bar
yun shah ko ghere the pare fauj-e-sitam ke
jis tarah saf ara the sanam gard-e-haram ke
sajde ki jagah chhori na tiron ne jabin par
taqdir ne likhe kai naqsh ek nagin par
kasrat thi jarahat ki rukh-e-qibla-e-din par
har ja khat-e-shamshir thi quran-e-mubayyan par
talwaron ke tukre the har ik juzw-e-badan par
majmua pareshan tha, si par-e-tan par
hazrat ki ye surat thi, faras ka tha ye ahwal
munh teghon se zakhmi tha badan tiron se ghirbal
ghayal thi jabin, khun mein dubi hui thi yal
gardan ka wo kenda na wo shokhi thi na wo chal
har samt se tiron ka jo menh us pe para tha
par khole hue dhup mein taus khara tha
jhuk jate the harne pe jo ghash mein shah-e-abrar
munh pher ke aqa ki taraf takta tha rahwar
chamkar ke farmate the shabbir-e-dil afgar
ab khatam jang hai ai asp-e-wafadar
utrenge bas ab tujh se chhuta sath hamara
na paon tire chalte hain, na hath hamara
zakhmi hai, nahin ab tiri taklif gawara
girte hain sambhalne ka hamen bhi nahin yara
kya bat tiri, khub diya sath hamara
a pahuncha hai manzil pe yad allah ka pyara
tu jis mein pila hai wo ghar ik dam mein lutega
bachpan ka hamara tira ab sath chhutega
ghere hain adu, kheme talak ja nahin sakte
khoi hai jo taqat use ab pa nahin sakte
mushkil hai sambhalna, tujhe daura nahin sakte
pahlu tire majruh hain, thukra nahin sakte
haiwan ko bhi dukh hota hai zakhmon ke taab ka
main dard rasida hun, mujhe dard hai sab ka
kis tarah dikhaun ke tire zakhm hain kari
main ne to kisi din tujhe qumchi nahin mari
ghore ne suni dard ki baten jo ye sari
do nadiyan ashkon ki huin ankhon se jari
haiwan ko bhi riqqat hui is lutf-o-karam par
munh rakh diya mur kar shah-e-wala ke qadam par
gardan ko hilaya ke masiha, na utariye
dam hai abhi mujh mein mire aqa, na utariye
talwaren liye gard hain aada, na utariye
sab fauj charhi ati hai maula, na utariye
ai wae sitam sadr nashin khak nashin ho
hasrat hai ke mar jaun to khali miri zain ho
shah ne kaha, ta chand musafir se mohabbat
wo tu ne kiya, hota hai jo haq-e-rifaqat
batla to sambhalne ki bhala kaun hai surat
na hath mein, na paon mein na qalb mein taqat
behtar hai ke utrun, nahin tewra ke girunga
phat jaenge sab zakhm jo ghash kha ke girunga
hai asr ka hangam, munasib hai utarna
is khak pe hai shukr ka sajda hamen karna
go marhal saaab hai duniya se guzarna
sajde mein kate sar ke saadat hai ye marna
taat mein khuda ki nahin sarfa tan-o-sar ka
zi haq hain hamen us ke ke wirsa hai pidar ka
utra ye sukhan kah ke wo kaunain ka wali
khatam se nagin gir gaya, zain ho gaya khali
is dukh mein na yawar the, na maula ke mawali
khud tek ke talwar ko sambhale shah-e-ali
kapre tan-e-pur nur ke sab khun mein bhare the
ik hath ko rahwar ki gardan pe dhare the
munh yal pe rakh rakh ke ye farmate the har bar
ja dewrhi pe ai sahab-e-meraj ke rahwar
ab zabh karenge hamen ik dam mein sitamgar
zinib se ye kahna ke sakina se khabardar
rahna wahin jab tak mira sar tan se juda ho
le jaiyo bano ko jidhar hukm-e-khuda ho
ye kah ke jo sarka asadalla ka jaya
ik tir jabin par ban-e-ashaas ne lagaya
fariyad ne zahra ki do alam ko hilaya
paikan-e-sah pahlu aqab-e-sar nikal aya
tarpe na, zahe sabr imam-e-do jahan ka
sofar ne bosa liya sajde ke nishan ka
hazrat ne jabin se abhi khincha na tha wo tir
jo sar pe lagi tegh-e-ban-e-malik-e-be pir
abru tak utar kar jo uthi zulm ki shamshir
sar tham ke bas baith gae khak pe shabbir
chillae malak dekh ke khun sibt-e-nabi ka
tha hal yahi masjid-e-kofa mein ali ka
baithe jo su-e-qibla do zanu shah-e-be par
jhukte the kabhi ghash mein uthate the kabhi sar
the zikr-e-khuda mein ke laga tir dahan par
yaqut bane dub ke khun mein lab-e-athar
bah aya lahu ta ba zanakhdan-e-mubarak
thande hue do gauhar-e-dandan-e-mubarak
neze ka ban-e-wahab ne pahlu pe kiya war
kandhe pe chali sath zararah ki bhi talwar
nawak ban-e-kamil ka ka kaleje ke hua par
bazu mein dar aya tabar-e-kholi-e-khunkhwar
talwar se waqfa na mila chand nafas ka
dam ruk gaya neza jo laga ibn-e-annas ka
tharra ke jhuke sajda-e-haq mein shah-e-abrar
shor-e-duhul-e-fath hua fauj mein ik bar
khush ho ke pukara pisar-e-saad jafa kar
ai kholi-o-shis-o-ban-e-zi aljoshan-e-jarrar
akhir hai bas ab kam imam-e-azali ka
sar kat lo sab mil ke hasin ibn-e-ali ka
likhta hai ye rawi ke bapa ho gaya mahshar
bara sitam ijad barhe khinch ke khanjar
ik sida nikli dar-e-khema se khule sar
burqaa tha, na miqnaa tha, na moze the na chadar
chillae lain khauf se hath ankhon pe dhar ke
lo fatima ati hai bachane ko pisar ke
hilta tha falak, hathon se jab pitti thi sar
bijli ki tarah kaundte the kanon ke gauhar
farmati thin, fizza jo urha deti thi mejar
fariyadi hun, fariyadi ko zeba nahin chadar
sar nange yunhi jaun main roze pe nabi ke
parda to gaya sath hasin ibn-e-ali ke
us bhir mein a kar wo zefa ye pukari
ai sibt-e-nabi, ibn-e-ali, ashiq-e-bari
ghora to hai kotal, kidhar utri hai sawari
bhayya, bahan ai hai ziyarat ko tumhari
mar jaungi hazrat ko jo pane ki nahin main
be ap ke dekhe hue jane ki nahin main
us waqt-e-shah-e-din ne suni zari-e-khwahar
jis waqt ke tha halq-e-mubarak tah-e-khanjar
farmaya ishare se ke ai shimr-e-sitam gar
zinib nikal ai hai, thahar ja abhi dam bhar
akhir to safar hota hai is dar-e-mehan se
do baten to kar lene de bhai ko bahan se
munh pher liya shimr ne khanjar ko hata ke
di shah ne ye zinib ko sada ashk baha ke
tarapiti ho bhai ko bahan balwe mein a ke
dekhogi kise, ham to hain panje mein qaza ke
uth sakte nahin jism pe talwaren pari hain
ghabrao na, aman mire pahlu mein khari hain
jao saf-e-matam pe karo girya-o-zari
ghar se nikal ae na sakina miri pyari
firdaus se a pahunchi hai nana ki sawari
bas ab na sunogi bahan awaz hamari
rona hai to ro lijo mire lashe pe a ke
hat jao ke sar katta hai sajde mein khuda ke
dauri ye sada sun ke yad allah ki jai
chillai ke didar to main dekh lun bhai
par hae, bahan bhai talak ane na pai
yan ho gai sayyad ke tan-o-sar mein judai
qatil ko na gardan ko na shamshir ko dekha
pahunchen to sinan par sar-e-shabbir ko dekha
sar dekh ke bhai ka wo be kis ye pukari
dukh pai bahan ap ki mazlumi ke wari
khanjar se ye gardan ki ragen kat gain sari
tum mar gae puchhega khabar kaun hamari
afat mein phansi al-e-rasul-e-arabi ki
ab jaen kahan betiyan zahra-o-ali ki
hai hai, pisar-e-sahab-e-meraj-e-husena
pardes mein bewon ka luta raj husena
goya ke ali qatl hue aj husena
hai hai, kafan-o-gor ke mohtaj-e-husena
parsa bhi tira dene ko ata nahin koi
lasha bhi zamin par se uthata nahin koi
qurban bahan, ai mire surur, mire sayyad
mazboh-e-qifa kisht-e-khanjar, mire sayyad
ai faqa kash-o-bekas-o-be par, mire sayyad
panje mein hai qatil ke tira sar, mire sayyad
dete ho sada kuchh, na bulate ho bahan ko
kis yas se takte chale jate ho bahan ko
bhayya, mira koi nahin, tum khub ho agah
ahmad hain, na zahra, na husn hain na yadallah
dharas thi bari ap ki ai sayyad-e-zi jah
chhora mujhe jangal mein ye kya qahr kiya, ah
chalte hue kuchh mujh se na farma gae bhai
bhaina ko najaf tak bhi na pahuncha gae bhai
ai mere shahid ai mire man jae baradar
kis se tira lasha bahan uthwae baradar
kis tarah mire dil ko qarar ae baradar
pani bhi na qatil ne diya hae baradar
insan pe sitam ye kabhi insan nahin karta
haiwan ko bhi pyasa koi be jan nahin karta
khamosh unnis ab ke hai dil sine mein be chain
likhe nahin jate jo zinib ne kiye bain
ab haq se dua mang ke ai khaliq-e-kaunain
hasid hain bahut, dil ko ata kar mire to chain
nahaq hai adawat unhen is hech madan se
be tegh kate jate hain shamshir-e-zaban se