ہے غلط گر عشق ہے یاری کا نام
Nabi Bakhsh Nayabہے غلط گر عشق ہے یاری کا نام
عاشقی ہے دل کی بیماری کا نام
ان کو بھی مجھ سے محبت ہے بہت
گر محبت ہے دل آزاری کا نام
بچ کے چلنا اس پیمبر گاہ میں
شیخ ہے ابلیس بازاری کا نام
ہم کو جس ہر دل عزیزی پر تھا ناز
تھا ہماری ہی سبکساری کا نام
دور ہی نایابؔ یاروں سے رہو
آج کل یاری ہے عیاری کا نام