گو اس کی نہیں لطف و عنایت باقی

سید یوسف علی خاں ناظم

گو اس کی نہیں لطف و عنایت باقی

ہے اس سے ہمیں ایک حکایت باقی

رنجیدہ ہوا وہ بد گمانی سے تو ہو

ہے شکوہ نہ کرنے کی شکایت باقی