افضل کوئی مرتضیٰ سے ہمت میں نہیں

Mir Anees (1803–1874)

افضل کوئی مرتضیٰ سے ہمت میں نہیں

اس طرح کا بندہ تو حقیقت میں نہیں

طوبیٰ تسنیم و خلد و سیب و رمان

وہ کیا ہے جو حیدر کی ولایت میں نہیں