اس باغ میں کس کا پھول چنتے دیکھا

سرور جہاں آبادی

اس باغ میں کس کا پھول چنتے دیکھا

سر خاک پہ باغباں کو دھنتے دیکھا

بلبل نے تڑپ کے جان دی اے صیاد

نالہ نہ یہاں کسی کا سنتے دیکھا