پھیلا کے تصور کے اثر کو میں نے
سید یوسف علی خاں ناظمپھیلا کے تصور کے اثر کو میں نے
مشہور کیا سعیٔ نظر کو میں نے
ظاہر در و بام سے ہے نقش رخ دوست
بت خانہ بنا رکھا ہے گھر کو میں نے
پھیلا کے تصور کے اثر کو میں نے
مشہور کیا سعیٔ نظر کو میں نے
ظاہر در و بام سے ہے نقش رخ دوست
بت خانہ بنا رکھا ہے گھر کو میں نے