مردود خلائق ہوں گنہ گار ہوں میں

ساحر دہلوی

مردود خلائق ہوں گنہ گار ہوں میں

پامال جہاں ہوں کہ سزاوار ہوں میں

انجام جو خاک ہے اگر جیتے جی

مل جاؤں نہ خاک میں تو بے کار ہوں میں