فرمان علی لوح و قلم تک پہنچا

مرزا سلامت علی دبیر

فرمان علی لوح و قلم تک پہنچا

فضل ان کا ہر ایک غم میں ہم تک پہنچا

ہاتھ اس کے لگا پارس ایماں سر دست

سر جس کا یداللہ کے قدم تک پہنچا