صہبا کشوں کی خاک ہے ہر اک مقام پر
Pandit Daya Shankar Naseem Lakhnawi (1811–1845)صہبا کشوں کی خاک ہے ہر اک مقام پر
ساقی لنڈھا شراب کو مستوں کے نام پر
زر ہو تو ہاتھ آئیں حسینان سیم تن
صیاد کا شکار ہے موقوف دام پر
قاصد کو یار کے ہوں پیمبر میں کہہ رہا
زاہد سنائیں گے صلوٰۃ اس کلام پر