شکایت کر کے غصہ اور ان کا تیز کرنا ہے

Nadir Kakorvi (1857–1912)

شکایت کر کے غصہ اور ان کا تیز کرنا ہے

ابھی تو گفتگوئے مصلحت آمیز کرنا ہے

یہ دنیا جائے آسائش نہیں ہے آزمائش ہے

یہاں جو سختیاں تجھ پر پڑیں انگیز کرنا ہے

تجھے یاں وعظ کہنا پند سود آمیز کرنا ہے