صوفی ہوں نہ واعظ ہوں نہیں ہوں ملا

عبدالرحمان احسان دہلوی

صوفی ہوں نہ واعظ ہوں نہیں ہوں ملا

بلبل نہیں اے گل جو کہوں میں گل لا

وہ رند ہوں مل مے کدۂ دیر میں میں

ملا سے بھی کہتا ہوں کہ ملا مل لا