سو بار قتل کر ہمیں تو اور جلائے جا
Rafi Ahmad Aaliسو بار قتل کر ہمیں تو اور جلائے جا
جس طرح دل میں آئے ترے آزمائے جا
اے شاہ حسن در پہ پڑا ہے ترے فقیر
نقش قدم کی طرح اسے بھی مٹائے جا
پڑتا ہوں تیرے پاؤں مجھے نیم جاں نہ چھوڑ
جلاد ایک ہاتھ تو پورا لگائے جا
عالیؔ کی قبر پر نہ اٹھا فاتحہ کو ہاتھ
ٹھوکر ہی پاؤں سے کوئی ظالم لگائے جا