خوں بہا کا خط لا دعوی دیا
Pandit Daya Shankar Naseem Lakhnawi (1811–1845)خوں بہا کا خط لا دعوی دیا
جی لیا تھا اسے ناحق جی دیا
سوزن مژگاں نے تار اشک سے
بن ترے آنکھوں کو میرے سی دیا
عشق بن دل دل نہ تھا تو جان یوں
تیل بن بتی بنا ہتی دیا
اوس مسیحا نے مرے مرقد پہ آ
کیا جلایا جب دیے کو جی دیا
داد پر جب چڑھ چکا دل او نسیم
اب کی بازی گر بچی اب کی دیا