ہم تم ہیں جو ایک پھر جدائی کیسی
Pandit Daya Shankar Naseem Lakhnawi (1811–1845)ہم تم ہیں جو ایک پھر جدائی کیسی
دل ہی نہ ملا تو آشنائی کیسی
کافر نہ گھمنڈ رکھ خود آرائی کا
سب کچھ ہوں جو بت تو پھر خدائی کیسی
نیت میں تو ہے کہ پاؤں صہبائے طہور
اے شیخ یہ تیری پارسائی کیسی
کہتا تھا وہ بد زبان ہے مت چھیڑ نسیمؔ
چپتی تو نہ ہوگی کیوں سنائی کیسی