ہر سر میں یہ سودا ہے کہ میں ہی میں ہوں

ساحر دہلوی

ہر سر میں یہ سودا ہے کہ میں ہی میں ہوں

ہر دل میں سمایا ہے کہ میں ہی میں ہوں

اس نفس نے سب کو کر دیا ہے گمراہ

عرفاں یہ دکھاتا ہے کہ میں ہی میں ہوں