جانے کیا دیکھا تھا میں نے خواب میں
Bashar Nawazجانے کیا دیکھا تھا میں نے خواب میں
پھنس گیا پھر جسم کے گرداب میں
تیرا کیا تو تو برس کے کھل گیا
میرا سب کچھ بہہ گیا سیلاب میں
میری آنکھوں کا بھی حصہ ہے بہت
تیرے اس چہرے کی آب و تاب میں
تجھ میں اور مجھ میں تعلق ہے وہی
ہے جو رشتہ ساز اور مضراب میں
میرا وعدہ ہے کہ ساری زندگی
تجھ سے میں ملتا رہوں گا خواب میں