مجھے اس نے تری خبر دی ہے

Ahmad Mushtaq

مجھے اس نے تری خبر دی ہے

جس نے ہر شام کو سحر دی ہے

گم رہا ہوں ترے خیالوں میں

تجھ کو آواز عمر بھر دی ہے

دن تھا اور گرد رہ گزار نصیب

رات ہے اور ستارہ گردی ہے

سرد و گرم زمانہ دیکھ لیا

نہ وہ گرمی ہے اب نہ سردی ہے