نالۂ خونیں سے روشن درد کی راتیں کرو
Ahmad Mushtaqنالۂ خونیں سے روشن درد کی راتیں کرو
میں نہیں کہتا دعا مانگو مناجاتیں کرو
دل کے گچھے میں ہیں سارے موسموں کی چابیاں
دھوپ کھولو چاندنی چھٹکاؤ برساتیں کرو
جو نہیں سنتے ہیں ان کو بھی سناؤ اپنی بات
جو نہیں ملتے ہیں ان سے بھی ملاقاتیں کرو
موت خاموشی ہے چپ رہنے سے چپ لگ جائے گی
زندگی آواز ہے باتیں کرو باتیں کرو