کبھی انسان سے انسان محبت نہ کرے
Zaheen Shah Taji (1902–1978)کبھی انسان سے انسان محبت نہ کرے
ہاں محبت نہیں آسان محبت نہ کرے
ہو بچانا اگر ایمان محبت نہ کرے
حسن کافر سے مسلمان محبت نہ کرے
جان پہچان محبت کی حقیقت سے ہو گر
جس سے کچھ جان نہ پہچان محبت نہ کرے
خیر دل کی نہ اماں جان کی ممکن ہے یہاں
جس کو پیارے ہوں دل و جان محبت نہ کرے
یہ وہ دریا ہے کہ جس کا نہیں ساحل کوئی
کھیل سمجھا ہے جو طوفان محبت نہ کرے