درد دل کا سوا نہیں ہوتا

Zaheen Bikaneri (b. 1979)

درد دل کا سوا نہیں ہوتا

اب وہ مجھ سے خفا نہیں ہوتا

بھولنا اب اسے ہے نا ممکن

سانس سے وہ جدا نہیں ہوتا

صرف سوچا کیے یہی دونوں

کاش یہ فاصلہ نہیں ہوتا

عشق کی وسعتیں ہیں لا محدود

عشق کا دائرہ نہیں ہوتا

ہے خوشی دھوپ چھاؤں سی لیکن

درد دل سے جدا نہیں ہوتا