میری آواز کو نہ قید کرو
Yasmin Husaini Zaidi Nikhatمیری آواز کو نہ قید کرو
عزم پرواز کو نہ قید کرو
ہے روش میری زخم دل لکھنا
میرے انداز کو نہ قید کرو
کسی انجام بد کے خدشے میں
حسن آغاز کو نہ قید کرو
تم نظر کو چرا کے یوں مجھ سے
اک حسیں راز کو نہ قید کرو
ہے مقید یہ ذات رسموں میں
دل جانباز کو نہ قید کرو