اپنی ہستی میں سمٹتی جا رہی ہوں
Yasmin Husaini Zaidi Nikhatاپنی ہستی میں سمٹتی جا رہی ہوں
ساری دنیا سے میں کٹتی جا رہی ہوں
ریت پر لکھے ہوئے اک نام جیسی
میں ہوا کے ساتھ مٹتی جا رہی ہوں
دیکھ کر فوج رقیباں گامزن میں
راستے سے خود ہی ہٹتی جا رہی ہوں
زیست کا تھی میں مکمل اک فسانہ
کس لئے قسطوں میں بٹتی جا رہی ہوں