اس نے ایسے کہا شکریہ محترم

Yasir Raza Asif (b. 1984)

اس نے ایسے کہا شکریہ محترم

میں بھی خود کو سمجھنے لگا محترم

مجھ سے ملتے ہوئے عام سا وہ لگا

ذکر تیرا کیا اور ہوا محترم

شاہ کا ہاتھ ہم کو یہ سمجھا گیا

بجھ کے ہوتا ہے کیسے دیا محترم

راہ پوچھی ہے ہم کو بتا دیجیے

ہم نے مانگا ہے کب مشورہ محترم

پتھروں کے نگر سے نکالیں مجھے

لوٹ آئے گی میری صدا محترم

پاؤں میرے زمیں پر یہ ٹکتے نہ تھے

نام کے ساتھ لکھا گیا محترم

خود شناسی کی منزل ہمیں جب ملی

کھل گیا ہم پہ باب فنا محترم