غموں کی یہ عجب برسات کیا ہے
Umar Alam (b. 2001)غموں کی یہ عجب برسات کیا ہے
مری جاناں تری سوغات کیا ہے
میں اکثر بیٹھ کر یہ سوچتا ہوں
میں خود سے کیوں خفا ہوں بات کیا ہے
چلے جانا ہے دنیا سے سبھی کو
مگر یہ سوچتا ہوں ساتھ کیا ہے
خدا نے چاہا تو اک دن ملیں گے
بشر ہیں ہم ہمارے ہاتھ کیا ہے
محبت پر یہ فتویٰ دینے والے
یہ پہلے پوچھتے ہیں ذات کیا ہے
ہلا پایا نہ طوفاں بھی مجھے جب
مرے دشمن تری اوقات کیا ہے