مجھے رسوا کیا اس نے اسے اب میں سکھاؤں گا
Umar Alam (b. 2001)مجھے رسوا کیا اس نے اسے اب میں سکھاؤں گا
میں اب اس دل کو عبرت کا نشاں ایسا بناؤں گا
تمہارا عشق تو اعزاز تھا میرے لیے جاناں
تمہارا ہجر تو میں عید کے جیسے مناؤں گا
لکھے تھے خون سے میں نے جو سارے خط محبت میں
نکالوں گا کتابوں سے سر محفل جلا دوں گا
سر محفل کیا رسوا جدا مجھ سے کیا مجھ کو
ستم اے عشق سب تیرے خدا کو میں بتاؤں گا
مٹا دوں گا محبت سے یہ نفرت دشمنی ساری
میں اب اس عید دشمن کو گلے اپنے لگاؤں گا