سخن کی راہ میں پیہم عمل کے ساتھ رہوں
Uddhav Mahajan Bismilسخن کی راہ میں پیہم عمل کے ساتھ رہوں
بکھیرتا رہوں خوشبو ہر ایک محفل میں
گلاب چمپا چنبیلی کنول کے ساتھ رہوں
بنوں سہارا میں دنیا میں بے سہاروں کا
ترے کرم سے خدایا میں بل کے ساتھ رہوں
لڑائی کرنے سے بہتر ہے صلح کرتا رہوں
اسی امید سے میں آج کل کے ساتھ رہوں