تکلفات میں لمحات مت گنوایا کر
Vazahat Nseem (b. 1956)تکلفات میں لمحات مت گنوایا کر
بلا ارادہ بھی تھوڑا سا مسکرایا کر
ہمارے سامنے یہ وضع مت بنایا کر
فراخ دل ہے تو ہر بات بھول جایا کر
ہمارے شعر ترا ذکر بات ایک ہی ہے
ہمارے شعر ہمیں یاد مت دلایا کر
طبیعتوں کی روانی نہ جانے کیا دکھلائے
کسی کے ظاہری احوال پر نہ جایا کر
کسی کو یہ لب و لہجہ بھلا لگا ہے نسیمؔ