یاد تیری دلا رہے ہیں مجھے
SabeenSaifیاد تیری دلا رہے ہیں مجھے
چاند تارے جلا رہے ہیں مجھے
پہلے دنیا ستا رہی تھی مجھے
آپ بھی اب ستا رہے ہیں مجھے
دیکھیے پھر سے بے خیالی میں
آپ پھر گنگنا رہے ہیں مجھے
روتے دیکھا تھا ماں کو بچپن میں
اب وہ آنسو رلا رہے ہیں مجھے
سنتے رہتے تھے جو مجھے گھنٹوں
کتنی باتیں سنا رہے ہیں مجھے
ایک گڑیا ہوں موم کی میں سبینؔ
آپ پتھر بنا رہے ہیں مجھے