میرا کتنا خیال کرتے ہو

SabeenSaif

میرا کتنا خیال کرتے ہو

سانس لینا محال کرتے ہو

ہو وہاں بھی جہاں نہیں موجود

تم یہ کیسا کمال کرتے ہو

عشق میں ہجر و وصل بے معنی

کس لیے تم ملال کرتے ہو

جانتے ہو کہ ہم تمہارے ہیں

پھر بھی دل پائمال کرتے ہو

ہم نے دیکھا ہے اک زمانے کو

زندگی کیوں وبال کرتے ہو

میرے اخلاص کا کرشمہ ہے

جسم و جاں کو نہال کرتے ہو

کون کیا ہے یہ جانتی ہوں سبینؔ

اس سے تم کیا سوال کرتے ہو