میری جب اس سے آشنائی تھی
SabeenSaifمیری جب اس سے آشنائی تھی
میرے ہم راہ اک خدائی تھی
گردش وقت اس کی شاہد ہے
آسماں تک مری رسائی تھی
یاد کر میرا ساتھ دینے کی
تو نے میری قسم اٹھائی تھی
کیسا لمحہ تھا جب غزل میری
زیر لب تو نے گنگنائی تھی
سچ تو یہ ہے سبینؔ گھر میں مرے
آگ اپنوں نے ہی لگائی تھی