کسر کوئی نہ چھوڑی ٹوٹنے کا ڈر بنانے میں

Parul Singh Noor (b. 1989)

کسر کوئی نہ چھوڑی ٹوٹنے کا ڈر بنانے میں

کسے پھر دوش دیں ہم اپنا دل پتھر بنانے میں

کبھی نفرت نہیں شامل ہوا کرتی اکیلی ہی

بھروسہ چاہیئے ہوتا ہے اک خنجر بنانے میں

یقیں قربانیاں سمجھوتے چھت کو تھامے رکھتے ہیں

نہ بس اینٹیں لگا کرتی ہیں گھر کو گھر بنانے میں