نسل یہ جو رب سے منت مانگتی ہے
Parul Singh Noor (b. 1989)نسل یہ جو رب سے منت مانگتی ہے
تھوڑی محنت بھی تو قسمت مانگتی ہے
چبھتی ہے آزادیاں اس کی جہاں کو
جب اک عورت حق کی دولت مانگتی ہے
اک وفا دو لفظ تیزی یار کی سی
کچھ زیادہ کب محبت مانگتی ہے
حق تھا بابا پہ نا تھی جب تک بیاہی
آنے کو گھر اب اجازت مانگتی ہے
دن گئے جب روح کا رشتہ تھی چاہت
اب محبت بھی نزاکت مانگتی ہے