وہ اپنے دل کو میں نے خط لکھا تھا نا
Parul Singh Noor (b. 1989)وہ اپنے دل کو میں نے خط لکھا تھا نا
تو ہی کہتا تھا وہ تیرا پتہ تھا نا
ہوئی تھی کل چھون محسوس گالوں پر
مری تصویر کو تم نے چھوا تھا نا
وہیں پہلی نظر کا پیار ہو بیٹھا
گھڑی میں جب مرا آنچل پھنسا تھا نا
اگر غصے میں جاتا لوٹ آتا وہ
نہیں لوٹے گا مسکا کر گیا تھا نا
بہت آسان تھا ان کو جلا دینا
گھروں میں جن میں پہلے سے دھواں تھا نا