ایک نالہ بھی نہیں شکوۂ بیداد نہیں
Rafeeq Pilibhiti (b. 1933)ایک نالہ بھی نہیں شکوۂ بیداد نہیں
کیا ستم ہے کہ ہمیں کوئی ستم یاد نہیں
جس نے خنجر کو مرے دل پہ ٹکا رکھا ہے
میرا محبوب ہے محبوب وہ جلاد نہیں
یاد میں اس کی شب و روز تڑپتے رہئے
وہ بھی فریاد ہے ظاہر میں جو فریاد نہیں
دانہ و آب کے پیچھے ہے نہاں دام رفیقؔ
مہربانی تو کبھی شیوۂ صیاد نہیں