وقت جب طے ہے تو پھر غم کیسا
Raakesh ulfat (b. 1961)وقت جب طے ہے تو پھر غم کیسا
آپ زندہ ہیں تو ماتم کیسا
گرم و سرد ایک ہی رت جیسے ہیں
اب ہمارے لئے موسم کیسا
آپ کو دیکھ کے یہ جانا ہے
خواب لگتا ہے مجسم کیسا
آسمانوں پہ کمندیں ڈالو
ٹھان لی جائے تو جوکھم کیسا
کوششیں چھوڑ دے اے چارہ گر
زخم ناسور ہے مرہم کیسا