کس سے ملنے جاؤ اب کس سے ملاقاتیں کرو
Ejaz Obaidکس سے ملنے جاؤ اب کس سے ملاقاتیں کرو
تم اکیلے ہو دل تنہا سے ہی باتیں کرو
پھر یوں ہی مل بیٹھیں ہم اور دکھ بھری باتیں کریں
ہاتھ اٹھا کر یہ دعا مانگو مناجاتیں کرو
سب پرندے اپنے اپنے جنگلوں میں کھو گئے
اب تو ہلتی ڈالیوں سے بیٹھ کر باتیں کرو
اتفاقاً ہم تمہارے سائے سے گزریں کبھی
بادلو تم پیار کے لمحوں کی برساتیں کرو
اب تو جیسے اس عمارت کو بھی چپ سی لگ گئی
کھڑکیو دروازو چہکو گاؤ کچھ باتیں کرو