تجھ سے ہو پائے اگر صورت ایجاد میں لا
Ozair Yusuf (b. 1989)تجھ سے ہو پائے اگر صورت ایجاد میں لا
اپنی وحشت کو کبھی خانۂ آباد میں لا
ریت کی طرح ستارے نظر آئیں گے تجھے
توڑ کر ان کو فلک سے دل برباد میں لا
تو اگر چاہے بدن میرا زمیں بوس نہ ہو
آخری اینٹ اٹھا کر مری بنیاد میں لا
نقش اپنا ترے چہرے پہ میں چھوڑ آیا ہوں
آئنہ دیکھ مری جان مجھے یاد میں لا
تجھ کو آنا تو بہر طور ہے میری جانب
اپنے آنے کو مری عمر کی میعاد میں لا