تمہارے ساتھ جو برتا ہوا ہے

Madan Mohan Danish (b. 1961)

تمہارے ساتھ جو برتا ہوا ہے

وہ لمحہ جس کا تس رکھا ہوا ہے

ابھی یہ رنگ جو پہنا ہے تم نے

یہی موسم نے بھی پہنا ہوا ہے

تمہارا نام کیوں پوچھے گا کوئی

یہاں ہر پھول پہ لکھا ہوا ہے